Search

Отзиви за Книги

کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں؟

  • Stephen Benjamin
  • Canada
  • 1273
  • 06/09/2022

Urdu 1

کیا آپ واقعی پانی اور رُوح کے وسِیلہ سے نَئے سِرے سے پَیدا ہوئے ہیں؟ [یا نظر ثانی شدہ ایڈیشن]

Rev. Paul C. Jong

  • ISBN9788928262045
  • Страници335
  • Оценка

آپ سب  کو سلام  میرا نام  اسٹیفن  بینجیمن    بینٹ فرد کینڈا سے ہوں ۔آج میں  آپ کے سامنے  ہمارے  مشن  کی پہلی  کتاب ، کیا آپ  واقعے ہی  پانی  اور روح سے  ازِسر نو پیدا ہو ئے ہیں ۔جسے تحریر  کیا ہے  ریونڈر  پول سی جونگ  نے  جو نہ صرف  اِس  کتاب  کے مصنف ہے بلکہ  وہ دی نیو لائف  مشن کے بانی  ہے ۔ یہ  انتہائی  خوب صورت  اور  بے انتہا  خدا  کے کلام کی سچائیوں سے بھر پور ہے ۔
 
اِس عنوان کا بنیادی مضمون "پانی اور رُوح سے نئےسرےسے پیدا ہونا ہے۔" یہ اِس مضمون پر قوتِ تخلیق رکھتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ، یہ کتاب واضح طور پر بتاتی ہے کہ بائبل کے مطابق ہُوبہو، نئے سرے سے پیدا ہونا کیا ہے اور پانی اور رُوح سے نئے سرے سے  پیدا ہونے کا طریقہ کیا ہے۔ پانی یردن میں یسوع کے بپتسمہ کی علامت ہے اور بائبل بتاتی ہے کہ ہمارے تمام گناہ یسوع پر اُس وقت منتقل ہوگئے تھے جب اُس نے یوحنا بپتسمہ دینے والے سے بپتسمہ لیا تھا۔ یوحنا تمام بنی نوع انسان کا نمائندہ اور سردار کاہن ہارون کی نسل میں سے تھا۔ ہارون قربانی کے بکرے کے سر پر اپنے ہاتھوں کو رکھتا اور بنی اسرائیل کے تمام سالانہ گناہوں کو کفارہ کے دن اُس پر منتقل کر دیتا تھا۔ یہ آنے والی اچھی چیزوں کا عکس ہے۔ یسوع کا بپتسمہ ہاتھوں کے رکھے جانا کا مشابہ ہے۔
 
یسوع نے یردن پر ہاتھوں کے رکھے جانے کی صورت میں بپتسمہ لیا تھا۔ چنانچہ اُس نے اپنے بپتسمہ کے ذریعہ دُنیا کے تمام گناہوں کو مٹا دیا اور گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے مصلوب ہوا تھا۔ لیکن زیادہ تر مسیحی  نہیں جانتے کہ یسوع  نے دریائے یردن میں یوحنا اصطباغی سے کیوں بپتسمہ لیا تھا۔ یسوع کا بپتسمہ اِس کتاب کا معنی خیز، اور پانی اور رُوح  کی خوشخبری کا ناگزیر حصہ ہے۔ ہم صرف یسوع کے بپتسمہ اور اُس کی صلیب پر ایمان رکھنے سے ہی نئے سرے سے پیدا ہوسکتے ہیں۔
 
 یہ کتاب آپ کو اور  تفصیل  کے ساتھ سمجھنے  میں  مدد کر ئے گئی جب آپ اِس کتاب کو  پڑھیں  گئے کہ کیسے  ہمارے  خداوند  بنائے عالم  سے پیشتر  دیکھو یہ خدا  کا  برہ  دُنیا  کا گناہ اُٹھا لئے  جاتا ہے   منصوبہ  ترتیب  دیا تھا  کیسے نسل ِ انسانی  کو  یسوع کے  دریائے یردن میں  بپتسمہ  دینے  لینے سے  ہمارے گناہوں  کو  اُٹھا لے  جائے گا  جیساکہ  عبرانیوں  باب  ۱۰  میں  لکھا  ہے  کہ اُس  نے  ایک بار   میں  جان دینے  کے وسیلے  سے  پاک  کئے گئے  ہیں ۔ یہ اُس کا فضل  ہے ، یہ اُسکی محبت  ہے یعنی یہ اُسکی  لا محددہ  محبت ہے  یہ اُس  کی  بے انتہا چاہت  ہے  کہ اُس نے  ہمیں  ہمارے تمام  گناہوں  سے ، ہماری  تمام  تکلیفیوں  سے ، ہماری  تمام  تقسیورں سے ، ہماری  تمام  بیماریوں  سے ، ہمارے  تمام  روگوں سے  یوحنا  اصطباغی سے  بپتسمہ  لیا  جس کے بعد آسمان اُس کے لئے  کھل  گیا  یہ میرا  پیارا بیٹا ہے جس سے  میں  خوش ہوں ۔ اور خداوند  یسوع  نے ایسی  مبارک خوشخبری  ہم سب تک  پہنچائی  جس کے کہا  گیا  دیکھو یہ خدا  کا برہ  جو دُنیا  کا گناہ اُٹھا لئے جاتا ہے ۔ میرے ساتھیوں  اور  اکتاب مقدس  کے پڑھنے والوں  آپ  اِس کتاب  کو  ضرور   پڑھے تاکہ آپ  خدا کے بھید کو سمجھ  سکیں ۔ اُسکی  سچائی کو جان سکیں  کہ اُسکی محبت  کتنی  عظیم ہے  اور اُس نے خون   بہاکر  ہماری  جان کو مخلصی  دی ۔
 
 یہ کتاب  انتہائی  سادہ  لفظوں میں لکھی  گئی ہے ۔ اُمید کرتا  ہوں  آپ  اِس کو پڑھنے  کے  بعد  آپ  خدا کے آسمانی  بھیدوں  کو  سمجھنا  شروع کر دیں  گئے ۔ روح القدس  آپکی  راہنمائی کر ئے گا  آپ کو تمام  جھوٹ ، فریب  اور بدعتی  خیال سے  آزاد کر ے گا ۔آپکی  روح کو ترقی  بخشے گا  اور آپ  ازسرنو پیدا ہو کر  آسمان کی بادشاہی  کے لئے خود کو  تیار  کر لیں  گئے ۔ کیونکہ  جیساکہ  لکھا  ہے  جب تک  کو ئی  پانی اور  روح  کے  وسیلے  سے ازسرنو پیدا  نہیں  ہو تا ہے  وہ آسمان کی بادشاہی  میں داخل نہ ہو گا ۔ آمین