Aufgrund von COVID-19 und der Unterbrechung des internationalen
Postdienstes haben wir unseren "kostenlosen Druckbuch-Service" vorübergehend eingestellt.
Angesichts dieser Situation können wir Ihnen die Bücher derzeit nicht zusenden.
Beten Sie, dass diese Pandemie bald endet und der Postdienst wieder aufgenommen wird.
یسوؔع کی موت دُنیا کے تمام گناہوں کی قیمت تھی جواُس کے بپتسمہ کے وسیلہ سے منہا کئےچُکے تھے۔لوگ اپنے گناہوں کی وجہ سےآتشِ جہنم کی ابدی ہلاکتوں کا سامنا کر رہے تھے، مگر چونکہ یسوؔع نے ہم سے محبت رکھی، اُس نے بپتسمہ قبول کیا، جس نے ہمارے تما م گناہ اُس پرسلسلہ وار منتقل کردیئے ، اور
وہ ہمیں بچانےکے لئے صلیب پر مر گیا۔
اُس نے ہمیں گناہ سے اور جہنم کی لعنت سے بچانے کے لئےخود کو قربان کر دیا ۔ اُسکی موت نسلِ انسانی کے گناہوں کی قیمت تھی۔ اُس نے دُنیاکے تمام گناہوں کو اُٹھانے کے لئے بپتسمہ لیا اورہم سب کو گناہ ،موت،عدالت،اور ہلاکت سے بچانے کےسلسلے میں خود کو صلیبی سزاکے حوالے کر دیا۔
یسوؔع کی موت دُنیا کے گناہوں کے واسطے تھی جو اُس نے یردؔن پر اپنے اوپر اُٹھا لئے تاکہ وہ نسلِ انسانی کے گناہوں کی خاطرسزا برداشت کر سکے۔ وہ صلیب پر مرگیا اورہمیں دوبارہ راستبازوں کے طور پرجینے کی اجازت دینے کے لئے جی اُٹھا۔