Aufgrund von COVID-19 und der Unterbrechung des internationalen
Postdienstes haben wir unseren "kostenlosen Druckbuch-Service" vorübergehend eingestellt.
Angesichts dieser Situation können wir Ihnen die Bücher derzeit nicht zusenden.
Beten Sie, dass diese Pandemie bald endet und der Postdienst wieder aufgenommen wird.
کلامِ مقدس میں لفظ بابلؔ اُس دُنیا کو بیا ن کرنے کے لئے استعمال ہوا ہے جو خُدا سے جُدا ہو چکی ہے ۔ پرانے عہد نامہ میں ، ’’بابلؔ کے برج‘‘ کی کہانی مل سکتی ہے۔ جب لوگوں نے اپنی قوت کو مجمع کرتے ہوئے خُدا کو چھوڑنے کے لئے بابل ؔ کے برج کو تعمیر کرنا چاہا ،تو خُد ا نے اُنھیں برج بنانے سے روکا ، اِسے گرا دیا ، اُن کی زبان میں فرق ڈالا ، اور اُنھیں اِدھر اُدھر بکھیر دیا ۔ اِسی طرح ، یہ دُنیا بابلؔ کے بُرج کے دَور کی مانند ہے ۔ دُنیا کے بادشاہ اِس دُنیا کی اشیاء کے ساتھ حرامکار ی کر چکے ہیں اور عیش و عشرت سے زندگی گزار چکے ہیں ، اور تمام سوداگر اپنی زندگیوں میں خُدا کو نظر انداز کر چکے ہیں ،وہ ہر چیز بیچنے اور خریدنے میں انتہائی مصروف ہیں جو وہ اُنھیں عطا کر چکا ہے ۔ مذہب کو استعمال کرتے ہوئے ، جھوٹے نبیوں نے جبکہ اونچی آواز میں بات کرتے ہوئے اپنی زندگیاں گزار چکے ہیں ، اپنے آپ کوایسے سوداگروں میں بدل لیا جو لوگوں کی جانوں کی تجارت کرتے ہیں ، اور اِس دُنیا کی مادی اشیاء کے ساتھ خوش قسمتی سمیٹ رہے ہیں ۔ وہ یہ کہتے ہوئے ، دُنیا سے محبت کر چکے ہیں کہ اب تک بنی نوع انسان کی بنائی ہوئی دُنیا جو کبھی بن چکی ہے اِس موجودہ دُنیا سے بہتر کوئی نہیں ہے ۔ اِسی طرح ، جب آخری وقت آئے گا ، یہ دُنیا خُدا کے سامنے اتنی گندی ہوگی اور گناہ اِس میں اتنا پھیلا ہوا ہوگا کہ خُدا کوئی چارہ نہیں رکھے گا بلکہ دُنیاکو تباہ کرے گا جسے وہ خود بنا چکا تھا ۔ دُنیا سے بہت زیادہ محبت کرتے ہوئے ، اِس دُنیا کے لوگ اِسے اپنے خُدا کے طورپر خیال کر چکے ہیں ، اِسی طرح ایمان رکھتے اور پیروی کرتے ہیں ۔ یہ دُنیا یوں گناہ کا گرم بستر بن چکی ہے ، لوگ گناہ کے اِس گرم بستر پر لیٹتے ہوئے سب قسم کے گناہ سے متوالے ہو چکے ہیں ، اور اِس لئے یہ گناہ دُنیا کے تباہ ہونے کا نتیجہ بن چکے ہیں ۔ اِس لئے زمین خُدا کے ساتھ پیالوں کی آفتوں کے وسیلہ سے اپنی حتمی قسمت کاسامنا کرے گی ۔ ایک دوسری وجہ کیوں یہ دُنیا خُدا کی طرف سے سات پیالوں کی آفتوں کا سامنا کرے گی یہ ہے کیونکہ اِس کے لوگ ، جس طرح وہ دُنیا سے محبت کرتے ہیں ، شیطان اور مُخالفِ مسیح کے خادمین میں بدل چکے ہیں، اور اپنی کوشش کو مُخالفِ مسیح کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے ، وہ نئے سِرے سے پیدا ہوئے مقدسین کاخون کر چکے ہیں جو خُداوند کی معرفت بخشی گئی پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں ۔
جب آخری وقت آئے گا ، لوگ مُخالفِ مسیح کے سامنے جھکیں گے ، اُس کی معرفت دیا گیا شیطان کا نشان حاصل کریں گے ، اور یوں شریر کے خادموں میں بدل جائیں گے ۔ کیونکہ اِس دُنیا کے لوگ ، مُخالفِ مسیح کے ساتھ سازش کرتے ہوئے، خُدا کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں اور اُس کے مقدسین کو قتل کر چکے ہیں ، خُدا اُنھیں اُسی طرح جواب دے گا جس طرح وہ مصیبت ، دُکھ ، ایذارسانی ، اور موت مقدسین پر لا چکے تھے ۔