Search

キリスト教信仰に関するFAQ

主題1:水と御霊によって新しく生まれる

1-11. یوحؔنا اِصطباغی کون ہے جس نے یسوؔع کو بپتسمہ دیا؟

خُدا نےبنی اسرائیل  کو موسیٰؔ کے ذریعےاپنی شریعت اوراِسی طرح قربانی کا نظام عطا کیا تاکہ وہ اپنے گناہوں اور بدکرداریوں کا کفّارہ  حاصل کرسکیں۔ اُس نے ہارونؔ، موسیٰؔ کے بڑے بھائی کو، سردار کاہن کے طور پرمخصوص کیااور اُسے ساتویں مہنیے کی دسویں تاریخ کو یومِ کفّارہ پر کفّارہ  کی قربانی چڑھانے
کے قابل کیا تاکہ اسرائیل کے سال بسال کے گناہ دُھل سکیں (احبار۱۶)۔
خُدانے نام لے کر فرمایا  کہ یومِ کفّارہ کی قربانی  صرف ہارونؔ اور اُس کی نسل میں سے گدی نشین سردار کاہن ہی چڑھاسکتے تھے۔ خُدا نے چھوڑے ہوئے بکرے کے سر پر ہاروؔن کے ہاتھ رکھنے کے وسیلہ سے اسرائیلیوں کے لئے اپنے تمام گناہوں کا کفّارہ دینے کی راہ کھولی۔یہ کفّارہ کی شریعت ہے جسے خُدا نے اُن کے لئے قائم کیا۔
اِس عکس کے وسیلہ سے،اُس نے بیّنہ طور پراِسے مشہور کیا  کہ یسوؔع نوعِ انسان کا نجات دہندہ تھا۔عہدِجدیدکےدَورمیں،خُدا نے یوحناؔ اِصطباغی کو، ہارون کی نسل سے(۱۔تواریخ۲۴:۱۰ ، ،لوقا۱:۵) اور عہدِ عتیق کے آخری سردار کاہن کوبھیجا(متی ۱۱:۱۱۔۱۳)۔ یوحناؔ اِصطباغی نے، خُداکےبھیجے ہوئے نبی، نمائندے اورنسلِ انسانی کے سردار کاہن کے طور پر ،یسوؔع ،ابنِ خُدا کونسلِ انسانی کےتمام  گناہ اُس پرسلسلہ وار منتقل کرنے کے سلسلے میں بپتسمہ دیا، جو گناہ گاروں کو بچانے کے لئے آیا ۔
بےشک تمام لوگ یوحناؔ اِصطباغی کے ذریعہ سےیسوؔع پر اپنے گناہوں کو سلسلہ وار منتقل کرنے کے قابل ہونے کی برکت پا چُکے ہیں۔یوحناؔ کا کردار سردار کاہن بنناتھاجس نے نسلِ انسانی اور خُدا کے خادم  کی نمائندگی کی یعنی جس نے ہمارے تما م گناہ یسوع پرسلسلہ وار منتقل کر دیئے۔
یوحناؔ اِصطباغی خُدا کی طرف سے بھیجاہوا نمائندہ اور نسلِ انسانی کا سردار کاہن تھا، اوروہ  پیغمبر تھاجویسوؔع سے 6ماہ پہلے بھیجا گیاتھا۔دوسری جانب، یسوؔع خُدا کا برّہ تھا جس نےدُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھالیا جبکہ یوحناؔ اِصطباغی آخری سردار کاہن تھا جس نے بپتسمہ کے ذریعہ سے یسوؔع پردُنیا کےتمامتر گناہ سلسلہ وار منتقل کردیئے۔یوحناؔ اِصطباغی خُدا کا خادم تھا۔