یسوع نے کہا ، "اب تو ہونے ہی دے کیونکہ ہمیں اِسی طرح ساری راستبازی پوری کرنا مناسب ہے" (متّی 3: 15)۔ یہاں ، قدیم یونانی میں "ساری راستبازی" `dikaiosune` ہے ، جس کا مطلب بالکل ٹھیک ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ یسوع نے تمام انسانیت کو انتہائی مناسب طریقے سے نجات دی۔
یہاں ، ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ یسوع کو شریعت میں قربانی کے نظام کے مطابق اپنے آپ کو خطا کی قربانی کے طور پر پیش کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔ وہ شریعت کو منسوخ کرنے کے لئے نہیں آیا ، بلکہ شریعت کو پورا کرنے کے لئے آیا ہے۔ اُس نے متّی 5: 17 میں اِس طرح کہا۔ "یہ نہ سمجھو کہ مَیں توریت یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں۔ منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں۔"
اِس لئے، یہ یسوع کے لئے ناگزیر تھا کہ وہ یوحنا بپتسمہ دینے والے سے ہاتھوں کے رکھے جانے کی صورت میں بپتسمہ لے اور دُنیا کے سارے گناہوں کو اُسی طرح اپنے اوپر اُٹھا لے جس طرح سردار کاہن ہارون نے ایک بکرے کے سر پر اپنے ہاتھوں کو رکھا اور کفارہ کے دن بنی اسرائیل کے تمام سالانہ گناہ اُس پر مُنتقل کر دئیے ۔ یہ دائمی عہد تھا (احبار 16: 34)۔
باپ کے دائمی عہد کو برقرار رکھنے کے لئے ، یسوع ، بیٹے، نے یوحنا بپتسمہ دینے والے سے بپتسمہ لیا ، جو ہارون سردار کاہن کے گھرانے سے اور دُنیا کا سب سے بڑا آدمی تھا (لوقا 1: 5 ، متّی 11: 11) . یوحنا بپتسمہ دینے والے کو یسوع کے سر پر ہاتھوں کے رکھے جانے کے ذریعہ تمام انسانیت کے گناہوں کو مُنتقل کرنا تھا کیونکہ وہ تمام انسانیت کے نمائندے کے طور پر زمینی سردار کاہن تھا۔
اِسی لئے یوحنا 1: 6-8 اِس طرح بیان کرتا ہے۔ " ایک آدمی یوحنا نام آ موجود ہوا جو خُدا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔ یہ گواہی کے لئے آیا کہ نور کی گواہی دے تاکہ سب اُس کے وسیلہ سے ایمان لائیں۔ وہ خود تو نور نہ تھا مگر نور کی گواہی دینے کو آیا تھا۔ " یسعیاہ 53: 6 بھی یہ بیان کرتا ہے ، "خُداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لادی" اِسی لئے خُدا نے یسوع سے چھ ماہ قبل یوحنا اصطباغی ، اپنا پیغمبر بھیجا تھا۔ یوحنا بپتسمہ دینے والے نے کہا ، یسوع کو بپتسمہ دینے کے دوسرے ہی دن"دیکھو! یہ خُدا کا برّہ ہے جو دُنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے،" (یوحنا 1: 29)
پرانے عہد نامہ میں ، بے عیب قربانی اور ہاتھوں کا رکھے جانا اور اُس کا خون لینے کے لئے اُسے ذبح کرنا گناہ گاروں کے کفارہ کے لئے ضروری ہیں۔ اِس لئے یہ یسوع کے لئے نہایت مناسب تھا کہ، وہ پاک اور گناہ کے بغیر خُدا کے بیٹے کی حیثیت سے، خُدا کے عہد کے مطابق ساری راستبازی پوری کرنے کے لئے یوحنا بپتسمہ دینے والے سے ہاتھوں کے رکھے جانے کی صورت میں بپتسمہ لے اور مصلوب ہو۔
تمام صحائف رُوح القدس کی الہام سے لکھے گئے تھے ، لہذا ہم اِن کو صرف اپنے جسمانی خیالات سے نہیں سمجھ سکتے۔ لہذا ہمیں رُوح القدس کی روشنی سے، پوشیدہ مطلب تلاش کرنے چاہئے ، جو کہ رُوحانی مطلب ہے۔ پس پولوس نے کہا ، " لفظ مار ڈالتے ہیں مگر رُوح زندہ کرتی ہے" (2 کرنتھیوں 3: 6)۔ اُس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں لفظ کے مطابق یقین نہیں کرنا چاہئے ، بلکہ لفظوں کے پیچھے چُھپے ہوئے رُوحانی مطلب کو سمجھنا چاہئے۔
اور یسعیاہ 34: 16 بیان کرتا ہے ، " تُم خُداوند کی کتاب میں ڈھونڈو اور پڑھو۔ اِن میں سے ایک بھی کم نہ ہوگا اور کوئی بے جُفت نہ ہوگا کیونکہ میرے مُنہ نے یہی حکم کیا ہے اور اُسکی رُوح نےاِنکو جمع کیا ہے۔ "
خُدا نے اِس طرح نہیں کہا: "یسوع نے اپنے بپتسمہ کے ذریعہ دُنیا کے سارے گناہوں کو حاصل کِیا۔" تاہم ، اُس نے تمام صحیفوں کے ذریعہ ایک ہی سچائی کہی اور اِسے اندھوں سے چھپا دیا جو اپنے اندر رُوح القدس نہیں رکھتے ہیں۔ جب ہم "ماں" کہتے ہیں تو، ہمارا مطلب ہے کہ اُس نے مجھے جنم دیا ہے اور اب تک مجھے پالا ہے۔ لفظ "ماں" کے بہت سے پوشیدہ مطلب ہیں اگرچہ یہ صرف ایک لفظ ہے۔ اِسی طرح ، "تمام راستبازی" کا رُوحانی مطلب ہے کہ یسوع نے خُدا کے شریعت کے مطابق تمام گناہوں کو انتہائی مناسب اور جائز طریقے سے برداشت کِیا۔ ہمیں اِس پوشیدہ رُوحانی مطلب کو سمجھنا ہوگا۔
اگر لوگ کہتے ہیں کہ اُس نے سارے گناہوں کو صلیب پر اُٹھایا، تو کیا کوئی ایسی آیت ہے جو حرف بہ حرف اِس طرح کہتی ہے؟ مجھے اُمید ہے کہ یہ جواب آپ کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔