Search

FAQ over het Christelijke Geloof

Onderwerp 1: Wedergeboren zijn uit het water en de Geest

1-10. کیوں یسوؔع نے خود کو صلیب پر قربان کیا؟

یسوؔع کی قربانی ہمارے گناہوں کے لئے تھی جو اُس کے بپتسمہ کے وسیلہ سے اُٹھائے جاچُکے تھے ۔ اُس نے ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے اپنا بدن دے دیا تاکہ ہم اپنےتمام گناہوں کی سزا سے آزاد ہو سکیں۔
اِس بنا پرہمیں کیا جاننا ہے وہ یہ ہے کہ یردؔن میں یسوؔع نے ہمارے تمام گناہ اُٹھانےکے لئے بپتسمہ لیا۔ ہمیں ایمان لاناپڑے گا کہ یسوؔع اِس وجہ سے صلیب پرمرگیا ۔
اگریسوؔع مصلوب ہونے سے پہلے بپتسمہ نہ لیتااوراگر وہ صلیب پر نہ مرتا، تو ہمارے تمام گناہ قائم رہتے ۔ لہٰذا، ہمیں یقیناً دونوں یسوؔع کے بپتسمہ اور خُون  پر ایمان لانا چاہئے۔ کیونکہ یسوؔع ابنِ خُدا ،قربانی کا برّہ ہے،وہ ہمارے تمام گناہوں کو مٹانے کے لئے قربان ہوا۔
ہم سب کو یہ ایمان رکھنا چاہئے کہ یسوؔع ابنِ خُدا ہے ،یعنی کہ اُس نےدُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھانے کے لئے بپتسمہ لیا، اور یعنی کہ وہ ہمارے گناہوں کی خاطر مصلوب ہوا۔ یسوؔع نے ہمارے تمام گناہ اُٹھانے کے لئے بپتسمہ لیا ،اِس کے بعد مصلوب ہوا،تاکہ ہم، گناہ گار، اپنے تمام گناہوں سے رہا ہو سکیں اور سزا سے بَری ہو سکیں۔