Search

FAQ over het Christelijke Geloof

Onderwerp 2: De Heilige Geest

2-9. کیسے پُرانے اور نئے عہد نامہ میں رُوح القدس مختلف طو رپرظاہر ہوتا ہے؟

رُوح القدس وقت کے علاوہ وہی خُدا ہے۔ اِس لئے، اُس کی الہٰی فطرت نہیں بدلتی کوئی معنی نہیں رکھتا آیا ہم اُس کے بارے میں پُرانے عہد نامہ یا نئے عہد نامہ سے پڑھتے ہیں۔ تاہم، یہ سچ ہے کہ اُس نے مختلف طو رپر خُدا کی دُور اندیشی کے وسیلہ سے بنی نوع انسان کو اُن کے گناہوں سے بچانے کے سلسلے میں پرانے اور نئے عہد نامہ میں کام کیا۔
پرانے عہد نامہ میں، خُدا نے خُدا کا رُوح القدس آدمیوں پر اُس کا کلام بولنے کے سلسلے میں مختلف طریقوں کے وسیلہ سے، اُس کی مرضی عجیب کاموں کے وسیلہ سے دکھانے، اور اُس کا کام کرنے کے لئے انڈیلا۔ مثال کے طورپر، خُداوند کے رُوح نے قاضی سمسُوؔن کو، یوں اُس کے وسیلہ سے بہت سارے بڑے بڑے کام کرتے ہوئے تحریک دینی شروع کی(قضاۃ ۱۳:۲۵ ، ۱۴:۱۹)۔ دوسرے لفظوں میں، رُوح القدس چُنے ہوئے لوگوں پر پابندی کے ساتھ پُرانے عہد نامہ کے دَور میں نازل ہُوا۔
تاہم، نئے عہد نامہ کے دَور میں، پنتیکُست کے دن کو رُوح القدس کے نازل ہونے کے لئے نکتہء آغاز کے طور پر مقرر کرنے کے وسیلہ سے، خُدا نے ہر مقدس پر رُوح القدس بھیجا جو پانی اور رُوح کی خوشخبری پر اپنے ایمان کے وسیلہ سے گناہوں کی معافی حاصل کر چکا ہے۔ اور وہ اُن میں ہمیشہ کے لئے رُوح القدس کی سکونت کی اجازت دیتا ہے۔
اِس لئے، پہلے پنتیکُست پر رُوح القدس کے آنے کے بعد، تمام راستباز جن کے گناہ سچی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے معاف ہو گئے تھے رُوح القدس کی معموری رکھ سکتے ہیں (اعمال ۲:۳۸)۔ پطرسؔ کُرنیلیسؔ، غیر قو م اور روم کے صوبیدار کے گھر میں گیا، اور یسوعؔ کے بپتسمہ کی اور اُس کے صلیبی خون کی خوشخبری کی منادی کی۔ جب پطرسؔ خوشخبر ی کی بات کر رہا تھا، رُوح القدس ہر ایک پر نازل ہُوا جس نے بھی کلام سُنا(اعمال ۱۰:۳۴۔۴۵)۔ یہ ثبوت دیتا ہے کہ اُسی لمحے جب کوئی سُنتا ہے اور یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس  کی  صلیبی  خوشخبری پر ایمان رکھتا ہے، جو یسوعؔ پور ی کر چکا  ہے،  وہ  ایک  نعمت کے طور
پر رُوح القدس کوحاصل کرتاہے۔
خُدا نے رُوح القدس کو تمام راستبازوں میں سکونت کرنے کا سبب بنایا جو سچی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے تمام گناہوں سے معا ف ہو گئے تھے۔ پُرانے عہد نامہ میں رُوح القدس نے لوگوں کی یسوعؔ مسیح تک راہنمائی کرنے کا کردار ادا کِیا، اور نئے عہد نامہ میں رُوح القدس خُدا کی راستبازی کی گواہی دیتا ہے اور اِس کی ایک ضمانت کے طورپر کھڑا ہوتا ہے۔ خُد اکی راستبازی کا مطلب ہے کہ یسوعؔ نے اپنے بپتسمہ اور اپنے صلیبی خون کے وسیلہ سے دُنیا کے تمام گناہوں کو معاف کر دیا۔ اور رُوح القدس نجات کی خوشخبری کی ایک ضمانت کے طور پر کھڑا ہوتا ہے اور ہر کسی کی اِس پر ایمان رکھنے کے لئے مدد کرتا ہے۔