Wegens COVID-19 en verstoring van de internationale postdienst hebben wij onze 'Gratis Boekendienst' tijdelijk opgeschort.
In het licht van deze situatie kunnen we u de boeken momenteel niet opsturen.
Bid dat deze pandemie spoedig zal eindigen en dat de postdienst wordt hervat.
نئے یروشلیمؔ کا شہر، نئے آسمان اور نئی زمین میں مقدس شہر ہے جو خُدا اُن مقدسین کے لئے تیار کر چکا ہے جو پہلی قیامت میں شریک ہو ں گے ۔ اِس زمین پر سات پیالوں کی آفتیں ختم کرنے کے بعد، خُدا شیطان کو ہزار برس تک اتھاہ گڑھے میں باندھے گا ، مقدسین پر ہزار سالہ بادشاہی میں خُدا وند کے ساتھ بادشاہی کرنے کی برکت نازل کرے گا جو پہلی قیامت میں شریک ہوچکے ہوں گے ، اور ہزار برس کے ختم ہونے کے بعد ، پہلے آسمان اور پہلی زمین کو غائب کر ے گا اور مقدسین کو نئے آسمان اور نئی زمین کا تحفہ دے گا ۔ وہ جنھیں یہ برکات حاصل کرنی ہیں ایسے مقدسین ہیں جو یسوعؔ مسیح کی معرفت بخشی گئی پانی اور روح کی پاک خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں کی معافی حاصل کر چکے ہیں ۔ خُداوند مقدسین کا دُلہا بن جائے گا ، اور مقدسین ، برّے کی دُلہن کے طورپر جو اُ ن کا دُلہا بن چکا ہے ، دُلہے کی حفاظت ، برکت، اور اُس کی جلالی بادشاہت میں قُدرت سے مُلبس ہوکر جلال سے زندہ رہیں گے۔ خُدا اِن مقدسین کے لئے، نئے آسمان اور نئی زمین میں مقدس شہر تیار کر چکا ہے ۔ یہ شہر نئے یروشلیمؔ کے شہر علاوہ کوئی دوسرا شہر نہیں ہے ۔ یہ صرف خُدا کے مقدسین کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔
اور اِس کا سب یسوعؔ مسیح میں حتیٰ کہ خُد اوند خُد ا کے کائنات کو پیدا کرنے سے پہلے مقدسین کے لئے منصوبہ بنایا جا چکا ہے۔ وہ جو ، خُداوند خُدا کی حیران کن قُدرت کے وسیلہ سے ، مسیح کی ہزار سالہ بادشاہت میں زندہ رہیں گے نئے آسمان اور نئی زمین میں منتقل ہونے کے قابل ہیں جہاں مقدس شہر پایا جاتا ہے۔ اِس لمحے سے آگے، مقدسین کو ابد تک خُدا کی ہیکل میں خُداوند کے ساتھ زندہ رہنا ہے ۔ کیونکہ خُدا اُن کے ساتھ ہے ، وہاں کوئی مزید موت،نہ ہی غم ، نہ ہی ماتم، نہ ہی دُکھ ہو گا کیونکہ پہلا آسمان اور پہلی زمین گزر جائیں گے ، اور خُدا تمام چیزوں کو نیا بنا دے گا۔ نئے یروشلیمؔ کا شہر چمکتا ہے ،کیونکہ یہ خُداکا جلال رکھتا ہے ، اور اِس کی روشنی قیمتی ترین پتھر کی مانند ، سنگِ یشب کی مانند ،یعنی شیشے کی مانند شفاف ہے ۔ اِس لئے خُداکا جلال شہر کے اور اُن کے ساتھ ہے جنھیں اِس میں رہنا ہے ۔مقدس شہر بارہ دروازوں کے ساتھ ایک بڑی اور اونچی دیوار رکھتا ہے، ہر سمت میں تین تین دروازے ہیں؛ بارہ فرشتے دروازوں کی نگہبانی کرتے ہیں ، اور اسرائیل کے بارہ قبیلوں کے نام دروازوں پر لکھے ہوئے ہیں۔ مقدس شہر کی دیوار بارہ بنیادیں رکھتی ہے ، اور اُن پر برّے کے بارہ شاگردوں کے نام لکھے ہوئے ہیں۔ مقدس شہر بہت بڑے مربع کی مانند واقع ہے ، ایک طرف کی پیمائش بارہ ہزار فرلانگ ہے ۔ جو تقریباً ، دوہزار دو سو بیس کلو میٹر (ایک ہزار تین سو نوے میل) کے برابر ہے۔ اِس کی دیوار ایک سو چوالیس ہاتھ ، تقریباً بہتر میٹر ہے۔ یہ دیوار یشب سے بنی ہوئی ہے ، اور مقدس شہر خالص سونے کا ، صاف شیشے کی مانند ہے ۔ دیوار کی بنیادیں تمام قسم کے قیمتی پتھروں سے آراستہ ہیں ، اور مقدس شہر کے بارہ دروازے موتی کے بنے ہوئے ہیں ۔ کیونکہ خُداوند خُدا اور برّہ مقدس شہر میں ہیں ، اُس میں سورج یا چاند کے چمکنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اِسی طرح، آبِ حیات کا دریا خُدا اور برّہ کے تخت سے ، آسمان کی بادشاہی کو سیراب اور تمام چیزوں کونیا کرتے ہوئے بہتا ہے ۔ دریا کی دونوں جانب زندگی کا درخت لگا ہوا ہے ، جوبارہ قسم کے پھل پیدا کرتا ہے اور ہر مہینے اپنا پھل دیتا ہے ، اور اِس کے پتے قوموں کی شفا کے لئے ہیں ۔ وہاں مزید لعنتیں نہیں ہیں ، بلکہ وہاں صرف ابدی برکات پائی جاتی ہیں۔