The New Life Mission

ساتھی کارکُنوں سے پیغامات

زبان

اگر آپ ساتھی کارکُن ہیں اور "ساتھی کارکُنوں سے پیغامات " پر پیغام اور تصاویر پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو، سائن اِن کریں ،اور "پیغام پوسٹ کریں " کے بٹن پر کلک کریں ۔ آپ کی پوسٹ صرف ہماری منظوری کے بعد ہی نظر آئے گی۔

پیغام پوسٹ کریں
کُل 2
  • نمبر 2 یسوع کا بپتسمہ زندگی بدل دیتا ہے

    مجھے اب بھی یاد ہے جب میں اپنے ذاتی گھریلو حالات کی وجہ سے خودکشی کرنے کا سوچ رہا تھا: میرے والد کو فالج کا اٹیک ہوا تو ہم نے اپنا گھر بیچ دیا۔ ہم ایک بڑی رقم کے مقروض تھے۔ میں نے اپنا کالج چھوڑ دیا۔ اور اپنے دو چھوٹے بھائیوں، ماں اور مفلوج باپ کی کفالت کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ میں بالک تھک گیا تھا۔ اور میں اپنے سمارٹ فون پر خودکشی کا آسان ترین طریقہ تلاش کر رہا تھا۔ یہ تب ہے جب مجھے NLM ویب سائٹ اُس وقت ملی جب میں کچھ اور تلاش کر رہا تھا۔ میرے پاس یہ کتاب خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔ جب میں نے ان کتابوں کو دیکھا تو یہ بالکل مفت تھیں۔ میں نے اس کتاب کو آرڈر کرنے کی کوشش کی "کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں؟" مجھے یہ کتاب تین دن کے بعد ملی۔ میں نے یہ کتاب ایک ہفتے میں پڑھ لی۔ چونکہ میں اپنے روزمرہ گناہوں کی اذیت اور زندگی کے دوسرے معاملات سے تھک چکا تھا۔ میں نے اس کتاب سے سچائی کو جانا اور سچائی نے مجھے آذاد کیا " اور سچّائی سے واقِف ہو گے اور سچّائی تُم کو آزاد کرے گی۔" (یوحنا 8: 32)۔ میں نے اس کتاب سے حیران کن بھید کو جانا اور وہ بھید یسوع کا بپتسمہ تھا جو اُس نے دریائے یردن میں یوحنا بپتسمہ دینے والے سے حاصل کیا۔ اس بپتسمہ کے ذریعے اُس نے میرے موجودہ، گزرے اور ماضی کے گناہوں کی فکر کرتے ہوئے میرے سارے گناہوں کو اپنے اوپر اُٹھا لیا اور ساری راستبازی کو پورا کیا (متی3: 15ـ17)۔ اور میرے گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے یسوع صلیب پر مرگیا۔ " کیونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے" (رومیوں 6 :23)۔ پس میں نے جانا کہ یسوع پانی، خون اور روح کے وسیلہ سے آیا۔"یِہی ہے وہ جو پانی اور خُون کے وسِیلہ سے آیا تھا یعنی یِسُوع مسِیح۔ وہ نہ فقط پانی کے وسِیلہ سے بلکہ پانی اور خُون دونوں کے وسِیلہ سے آیا تھا۔ اور جو گواہی دیتا ہے وہ رُوح ہے کیونکہ رُوح سچّائی ہے۔ اور گواہی دینے والے تِین ہیں۔ رُوح اور پانی اور خُون اور یہ تِینوں ایک ہی بات پر مُتفِق ہیں۔ "(1-یوحنا 5 : 6-8)۔ ہم اُس کے پانی (بپتسمہ) کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتےہیں۔ یسوع کے بپتسمہ اور اُس کی صلیب کے لئے خدا کا شکر ہو۔ آسمانی، ارغوانی اور سرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کے لئےبھی خدا کا شکر ہو۔ میں جو جہنم جانے کے لائق تھا۔ مجھے میرے تمام گناہوں اور جہنم کی آگ سے بچانے کے لئے خداوند کا شکر ہو۔ لہذا، آخر کار اس کتاب نے خودکشی کا میرا ذہن بدل دیا۔ اس کتاب نے میری زندگی بدل دی۔ نوٹ: اگر یہ کتاب مفت نہ ہوتی تو مجھے یقین ہے کہ میں اسے پڑھنے یا حاصل کرنے کے قابل نہ ہوتا کیونکہ میرے پاس اسے خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ اور شاید میں نے خودکشی کر لی ہوتی اور اس حقیقت کو جانے بغیر ہی مر گیا ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں، مون سہوترا، دی نیو لائف مشن کا ساتھی کارکن ہوں۔ نہ ہی پادری جون شن اور نہ ہی ریورنڈ جونگ نے مجھے مشن کی کتابیں تقسیم کرنے یا کوئی اور مشنری کام کرنے پر مجبور کیا۔ یہ میرا فرض ہے کہ میں نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کروں۔ اور میں پاکستان میں خوشخبری کی مفت کتابیں تقسیم کر رہا ہوں، جہاں کہیں خدا مجھے اجازت دیتا ہے۔ اس قیمتی سچائی کے لیے خدا کا شکر ہے۔ شکریہ دی نیو لائف مشن۔

    • Moon Sahotra
    • Pakistan
    • 11/12/2021 15
  • نمبر 1 یسوع کا بپتسمہ

    اِس دُنیا میں واحد سچائی پانی اور رُوح کی خوشخبری ہے ۔ آپ اپنے روزمرہ گناہوں کا حل کس طرح کر سکتے ہیں؟ کیا آپ یسوع پر ایمان رکھنے کے باوجود بھی اپنے آپ کو گناہگار سمجھتے ہیں؟ کیا آپ روزمرہ توبہ کی دُعائیں کرتے ہیں؟ تو پھر آپ کے ایمان کے ساتھ سنگین مسئلہ ہے جو آپ کو جہنم میں لے جاسکتا ہے۔ یسوع نے ایک ہی مرتبہ دریائے یردن میں بپتسمہ لے کر آپ کے سارے گناہوں کو اُٹھا لیا ہے(متّی3 :15)۔ اور اُن گناہوں کی خاطر اُسے صلیب پر جان دینی پڑی۔ جو کوئی بھی اُس کے بپتسمہ اور صلیب پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے تمام گناہوں سے ایک ہی مرتبہ دُھل سکتا ہے ۔ میں آپ کو پول سی۔ جونگ کی اُردو یا پنجابی زبان میں پہلی کتاب بنام "کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئےہیں؟" کی نصحیت کروں گا۔ خُداوند آپ کو برکت دے   مون سہوترا

    • Moon Sahotra
    • Pakistan
    • 08/16/2021 23