Search

خیمۂ اِجتماع دا مطالعہ

  • خیمۂ اِجتماع
  • خیمۂ اِجتماع یسوع مسیح کا عکس تھا جو اسرائیلیوں اور ہر کسی کے گناہوں کو معاف کر چکا ہے جو اُس پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہمارا خُداوند خیمۂ اِجتماع کا اَصل مالک تھا۔ اور وہ نجات دہندہ تھا جو ہر ایک کے گناہوں کو سب ایک ہی بار مٹا چکا ہے، اور اُسی دوران، تمام بنی نوع انسان کے لئے بذاتِ خود قربانی کا برّہ ہے۔
  • اگرچہ اسرائیل کے لوگ ہر روز گناہ کرتے تھے، قربانی کے نظام کے مطابق خیمۂ اِجتماع کے صحن میں بے عیب قربانی کے جانور کے سَر پر اپنے ہاتھوں کو رکھنے کے وسیلہ سے، وہ اپنے گناہوں کو قربانی پر لاد سکتے تھے۔ یہ ہے کیسے ہر کوئی جو کاہنوں کی خدمت اور قربانی کے نظام کے مطابق دی گئی جانور کی قربانی پر ایمان رکھتا تھا سب اپنے گناہوں کی معافی، اپنے گناہوں کو دھوتے ہوئے اور اُنھیں برف کی مانند سفید میں بدلتے ہوئے حاصل کر سکتے تھے۔ اِسی طرح، یسوع کے بپتسمہ اور قربانی پر، یعنی خیمۂ اِجتماع کے اَصل جوہرپر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے، اسرائیل کے لوگ اور ہم میں سے وہ جو غیر قوم ہیں سب ہمارے تمام گناہوں کی معافی کی برکت اور ہمیشہ کے لئے خُداوند کے ساتھ زندہ رہنے کی برکت سے مُلبس ہو چکے ہیں۔
  • نہ صِرف اسرائیلی، بلکہ سب غیر قومیں بھی اپنے تمام گناہوں سے صِرف یسوع، خیمۂ اِجتماع کے خُداوند پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے آزاد ہو سکتی ہیں۔ خیمۂ اِجتماع ہمیں سکھاتا ہے کہ گناہ کی معافی کا تحفہ جو خُدا ہر کسی کو دے چکا ہے کیا ہے۔ اِسی طرح، خیمۂ اِجتماع بذاتِ خود یسوع مسیح کا اَصل جوہر تھا۔
  • یسوع گنہگاروں کا نجات دہندہ بن چکا ہے۔ ہر گنہگار، جو کوئی بھی وہ ہے، صِرف یسوع کے بپتسمہ، اُس کے صلیبی خون، اور سچ پرکہ وہ بذاتِ خود خُدا ہے پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے بے گناہ بن سکتا ہے۔ ہم آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے پر ہمارے ایمان کے وسیلہ سے خُدا کی عدالت سے آزاد کیے جا سکتے ہیں، دوسرے لفظوں میں، یسوع کے بپتسمہ، اُس کے خون، اور اُس کی الُوہیت پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے۔ یسوع آسمان کی بادشاہت کا دروازہ ہے۔
  • اعمال 4: 12 کہتا ہے، ”اور کسی دوسرے کے وسیلہ سے نجات نہیں کیو نکہ آسمان کے تلے آدمیوں کو کوئی دوسرا نام نہیں بخشا گیا جس کے وسیلہ سے ہم نجا ت پا سکیں۔“ کوئی دوسرا نہیں لیکن یسوع تمام لوگوں کو اُن کے گناہوں سے بچا سکتا ہے۔ یسوع کے علاوہ کوئی نجات دہندہ موجود نہیں ہے۔ یوحنا 10: 9 کہتا ہے، ”دروازہ مَیں ہوں۔ اگر کوئی مجھ سے داخل ہو تو نجات پائے گا اور اندر با ہر آیا جایا کر یگا اور چاراپائیگا۔“ 1۔ تیمتھیس 2 :5 کہتا ہے، ”کیونکہ خدا ایک ہے اور خدا اورانسان کے بیچ میں درمیانی بھی ایک یعنی مسیح یسوع جوانسان ہے۔“ اور متی3: 15کہتا ہے، ”یسوع نے جواب میں اُس سے کہا اب تو ہو نے ہی دے کیو نکہ ہمیں اسی طرح ساری راستبا زی پوری کرنا منا سب ہے۔“ یہ تمام آیات اِس سچ کی گواہی دیتی ہیں۔
  • دُنیا کے گناہوں کو اُٹھا لیا۔ اِس لئے، وہ قربانی کا جانور، یعنی خُداکا برّہ بن گیا (یوحنا1: 29)۔ دوم، اِس طرح اپنے بپتسمہ کے ساتھ تمام گنہگاروں کی بد کرداریاں اُٹھانے کے بعد، وہ اُن کی جگہ پر مر گیا اور اُن کو نئی زندگی دے چکا ہے جو ایمان رکھتے ہیں۔ سوم، یہ یسوع بذاتِ خود خُدا تھا۔ پیدائش 1:1کہتی ہے، "خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کِیا۔" اورپیدائش 1 :3کہتی ہے، "اور خدا نے کہا کہ روشنی ہو جا اور روشنی ہو گئی۔" یسوع لوگاس کے اِس اَصل خُدا کے علاوہ کوئی دوسرا نہ تھا، ایک واحد جس نے تمام کائنات اور اِس میں ہر ایک چیز کو اپنے کلام کے ساتھ پیدا کِیا۔
  • خُدا نے موسیٰ کو خیمۂ اِجتماع کے صحن کا دروازہ آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور عُمدہ کتانی کپڑے کے ساتھ بنانے کا حکم دیا۔ یسوع، جو بذات ِخود خُدا ہے، نے اِس زمین پر ایک آدمی کے بدن میں آنے اور اپنے بپتسمہ اور اپنی صلیبی موت کے وسیلہ سے اپنے لوگوں کو اُن کے تمام گناہوں سے بچانے کے وسیلہ سے اپنا گنہگاروں کو راستباز بنانے کا کام مکمل کِیا۔ یہ تین خدمات راہ ہیں جس کے وسیلہ سے مسیح گنہگاروں کو بچا چکا ہے، اور وہ اِس سچ کا ثبوت ہیں۔
  • اِفسیوں 4:4۔6 میں پولُوسؔ رسُول نے کہا، "ایک ہی بدن ہے اور ایک ہی رُوح۔ چنانچہ تمہیں جو بلائے گئے تھے اپنے بلا ئے جانے سے اُمید بھی ایک ہی ہے۔ ایک ہی خداوند ہے۔ ایک ہی ایمان۔ ایک ہی بپتسمہ۔ اور سب کا خدا اور باپ ایک ہی ہے جو سب کے اُوپر اور سب کے درمیان اور سب کے اندر ہے۔" یہ کلام آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور عُمدہ کتانی کپڑے سے بنی ہوئی گناہ سے نجات کو بیان کرتا ہے۔
  • ہمارے خیمۂ اِجتماع کے گہرے مطالعہ کے وسیلہ سے، ہمیں یقیناً اِس کے دُرست سچ کا احساس کرنا چاہیے، اور یوں اپنے تمام گناہوں سے معاف ہونے کے لئے برکت یافتہ ہونا چاہیے۔

Warning: include(modal/survey.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/newlife2/websources/common/inc/incFooter.php on line 122

Warning: include(): Failed opening 'modal/survey.php' for inclusion (include_path='.:/usr/share/php') in /home/newlife2/websources/common/inc/incFooter.php on line 122