Search

Pertanyaan dan Jawaban atas Iman Kristen

Pokok 4 : Pertanyaan yang Sering Diajukan Pembaca Buku Kami

4-8. کیا واقعی جہنم موجود ہے؟

جواب "ہاں" ہے۔
 
کچھ لوگ اصرار کرتے ہیں کہ خُدا جہنم پیدا نہیں کرسکتا۔ وہ بحث کرتے ہیں کہ خُدا محبت ہے ، اور یہ کہ ایک محبت کرنے والے خُدا کے ارادہ سے جہنم اتفاق نہیں کرتی ہے۔ ممکن ہے کہ وہ  اپنے فلسفے کی اصطلاحات پُرکشش بناتے ہوئے آشکار کریں ،یہ کہتے ہوئے، "رسولوں کے عقیدے کے اِس اِقرار میں ، `جہنم` کے لفظ کا مطلب `عالمِ برزخ، مُردوں کا ٹھکانہ ہے ، عبرانیوں کے لئے `شِیول` ، یونانیوں کے لئے `ہیڈیس` ، لاطینیوں کے لئے" اِنفرنو ہے۔"ہم عصر مُصنفین کے مطابق ، یہ ہے وہ جہاں خُداوند اپنی موت کے بعد مُردوں سے ملنے گیا۔"
 
تاہم ، خُداوند یسوع واضح طور پر فرماتا ہے کہ ہر ایک گنہگار کی عدالت ہونی چاہئے اور اُس کے گناہ کی وجہ سے اُسے جہنم میں جانا پڑتا ہے (متّی 18: 9 ، مرقس 9: 43)۔
 
بے شک ، خُدا باپ نے اپنے بیٹے یسوع کے ذریعہ ہمیں اپنی غیر مشروط محبت دی۔ تاہم ، اِس محبت کا مطلب اندھی محبت نہیں بلکہ حق کی محبت ہے (2 تھِسّلُنیکیوں 2 :10)۔ وہ اپنی نجات کی سچائی ، یعنی، پانی اور رُوح کی خوشخبری میں ہم سے پیار کرتا ہے۔ یسوع مسیح نے اپنے بپتسمہ اور مصلوب ہونےکے ساتھ ہمارے سارے گناہوں کو مٹا دیا تھا۔ اور اب وہ ہر ایک کو ابدی زندگی بخشتا ہے جو اِس سچی خوشخبری کے ساتھ یسوع پر ایمان رکھتا ہے۔ اُس کی غیر مشروط محبت کہتی ہے ، "اور تم سب جتنوں نے مسیح میں شامل ہونے کا بپتسمہ لیا مسیح کو پہن لیا۔ نہ کوئی یہودی رہا نہ کوئی یونانی۔ نہ کوئی غلام نہ کوئی آزاد۔ نہ کوئی مرد نہ عورت کیونکہ تم سب مسیح یسوع میں ایک ہو۔ اور اگر تم مسیح کے ہو تو ابرہام کی نسل اور وعدہ کے مُطابق وارِث ہو "(گلتیوں 3: 27-29)۔
 
آپ کو اِس حقیقت پر توجہ دینی ہوگی کہ خُدا انصاف پسند ہے۔ اُس نے واضح طور پر اعلان کِیا ، "گناہ کی مزدوری موت ہے" (رومیوں 6: 23)۔ آپ یقیناً جانتے ہیں کہ اِس "موت" کا مطلب دوسری موت ، آگ کی جھیل میں ابدی اذیتیں ہیں (مُکاشفہ 20: 14)۔ لوقا 16: 19-31 میں ، یسوع نے ہمیں سکھایا ہے کہ ہماری جسمانی موت کے بعد دو طرح کی ابدی زندگیاں ہیں: ایک آسمان کی ہے ، اور دوسری جہنم کی آگ میں ہمیشہ کی اذیت ہے۔ اور مُکاشفہ کے ابواب 20 تا 22 بھی مقدسین کی پہلی قیامت ، ہزارسالہ بادشاہی ، آخری عدالت کے لئے تمام گنہگاروں کی دوسری قیامت ، اور دو گروہوں کے لوگوں کی دائمی منزل - آسمان اور جہنم سے متعلق ہر چیزتفصیل سے بیان کرتے ہیں ۔
 
ایک آدمی آدم کی وجہ سے تمام انسان گنہگار پیدا ہوئے ہیں۔ لیکن ، خُدا نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کی اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی بھی اُس پر ایمان لائے وہ ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔ تاہم ، ناشکری کرنے والوں کے لئے ، جو خُدا کی محبت کی سچائی کو اپنی ضد اور غیر نادم دلوں سے رَدّ کرتے ہیں ،عادل خُدا جہنم کی آگ کی ابدی موت کی سزا دے گا۔ وہ اِسی کے مستحق ہیں۔
 
لہذا ، آپ کو یہ عبارت یاد رکھنی ہوگی: "جو بدن کو قتل کرتے ہیں اور رُوح کو قتل نہیں کرسکتے اُن سے نہ ڈرو بلکہ اُسی سے ڈرو جو رُوح اور بدن دونوں کو جہنم میں ہلاک کر سکتا ہے" (متّی 10: 28)۔