Ze względu na COVID-19 i zakłócenia w międzynarodowych usługach pocztowych tymczasowo zawiesiliśmy naszą posługę bezpłatnych książek drukowanych.
Z powodu tej sytuacji nie jesteśmy w stanie wysłać Ci książek w tej chwili. Módl się, aby ta pandemia wkrótce się skończyła, a usługi pocztowe zostały wznowione.
خُدامنصوبہ ساز، واحدِ حقیقی خُدا ،اورکامل ہستی ہے۔چنانچہ، اُس نےدُنیا میں مندرجہ ذیل مقاصد کے لئےشریعت کو قائم کیا۔
①اُس نے گناہ گاروں کو اُنکے گناہوں سے بچانے کے لئے اُنہیں اپنی شریعت اور احکام عطا کئے۔’’شریعت کے وسیلہ سے تو گناہ کی پہچان ہی ہوتی ہے۔‘‘(رومیوں۳:۲۰) ۔
②دوسری شریعت ایمان کی شریعت ہےجو گناہ گاروں کو بچاتی ہے ۔اِس بنا پر یہ’زندگی کے رُوح کی شریعت‘ہے (رومیوں ۸:۲) جو یسوؔع مسیح ، ہمارے نجات دہندہ پر ایمان کے وسیلہ سے نجات تک رسائی عنایت کرتی ہے (رومیوں۵:۱- ۲) ۔یسوؔع اِس شریعت کو پورا کرنے کے لئے اِس دُنیا میں اُترآیا۔ اُس نے بپتسمہ لیا، صلیب پر خُون بہایا اوراِس کے بعد جی اُٹھا۔ یسوؔع نےدُنیا کے تمام گناہ گاروں کو بچانےکے لئے نجات کی شریعت کو قائم کیا۔
خُدا نے اُن لوگوں کے لئےایمان کی شریعت قائم کی جو پانی اور رُوح کی نجات پر ایمان لاتے ہیں۔ کوئی بھی آدمی جو نجات حاصل کرنا اور خُدا کا طفل بننا چاہتا ہے اُسے ایمان کی شریعت پر ایمان لاناچاہئے جسے خُدانے مقرّر کیا۔ یہ واحد راہِ نجات ہے۔اِس صورت میں، اُس نے اُن لوگوں کو آسمان تک رسائی کی اجازت دی جواِس شریعت کے مطابق نجات کی رُوحانی سچائی پر ایمان لاتے ہیں۔