Ze względu na COVID-19 i zakłócenia w międzynarodowych usługach pocztowych tymczasowo zawiesiliśmy naszą posługę bezpłatnych książek drukowanych.
Z powodu tej sytuacji nie jesteśmy w stanie wysłać Ci książek w tej chwili. Módl się, aby ta pandemia wkrótce się skończyła, a usługi pocztowe zostały wznowione.
ایذارسانیوں کے دَور کے دوران ، ہر کسی کو اپنے تسلط کے ماتحت لانے کے لئے ، مُخالفِ مسیح سب کوآیا اپنے دہنے ہاتھ یا ماتھے پر اپنا نشان حاصل کرنے پر مجبور کرے گا ۔ یہ نشان حیوان کا نشان ہے۔ مُخالفِ مسیح لوگوں سے اُس کا نشان حاصل کرنے کا مطالبہ کرے گا تاکہ وہ ہر کسی کو اپنے غلام میں بدل سکے ۔وہ اپنے سیاسی حربو ں کے ساتھ لوگوں کی زندگیاں اپنے ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کے وسیلہ سے آگے بڑھے گا ۔ اگر لو گوں کے پاس ظاہر کرنے والا نشان کہ وہ حیوان سے تعلق رکھتے ہیں نہیں ہوگا ، وہ اُنھیں کوئی بھی چیز خریدنے یا بیچنے سے منع کرے گا ۔ یہ نشان حیوان کا نام یا اُس کا عدد ہے ۔ جب حیوان اِس دُنیا میں ظاہر ہو گا ،دُنیا کے لوگ اُس کے نام یا عدد سے بنے ہوئے اِس نشان کو حاصل کرنے کے لئے مجبور کیے جائیں گے ۔ جب گنا گیا ، اِس نشان پر حیوان کا عدد چھ سو چھیاسٹھ ہے ۔ اِس کامطلب ہے کہ حیوان ، جو مُخالفِ مسیح ہے ، اپنے آپ کے خُدا ہونے کا دعوہٰ کرتا ہے ۔دوسرے لفظوں میں، یہ عددایک انسان کی خُدا بننے کی کوشش کرنے کی خود پسندی کو ظاہر کرتا ہے۔ اِسی طرح، کوئی بھی جو اِس نشان کو اپنے دہنے ہاتھ یا ماتھے پر حاصل کرتا ہے خُد ا کے طورپر مُخالفِ مسیح یعنی حیوان کی خدمت اور پرستش کرے گا ۔ جب دُنیا سات نرسنگوں کی آفتوں کی شدید مشکلوں کا سامنا کرے گی ، مُخالفِ مسیح ، شیطان کی قوت پا کر ، تمام دُنیا کو بڑی قوت کے ساتھ اپنی حکومت کے ماتحت لائے گا ۔ اپنے آپ کو اپنے زخمِ کاری سے شفا دینے اور ایسے معجزات کرنے سے مثلاً آسمان سے آگ نازل کرکے ، وہ اِس دُنیا کے ہر شخص کو اُس کی پیروی پر مجبور کرے گا ۔ جس طرح مصیبت کے وقت میں ہیرو اچانک وارِد ہوتے ہیں ، مُخالفِ مسیح ، ایک انسان جس نے اپنی قوت شیطان سے حاصل کی ، مشکل مسئلوں کو جن کا دُنیا سامنا کرے گی بڑے اختیار کے ساتھ حل کرے گا، اور یوں تمام دُنیا کے لوگوں سے خُداکے طورپر عزت پائے گا ۔ جونہی شیطان لوگوں کویوں مُخالفِ مسیح کی خُدا کے طورپر خدمت کے قابل کرے گا ، بہت سارے لوگ اِسی طرح اُس کی پرستش کرتے ہوئے ختم ہو جائیں گے ۔ اِس لئے مُخالفِ مسیح اِس زمین میں سے نکلنے والے ایک دوسرے حیوان کی مدد کے ساتھ اپنے آخری کام سر انجام دے گا ۔ دوسرا حیوان لوگوں کو پہلے حیوان کا ،مُخالفِ مسیح کا ایک بت بنانے کے لئے مجبور کرے گا ؛
وہ شیطان کی قوت کے ساتھ حیوان کے اِس بت کو سانس دے گا اور اِسے بات کرنے کے قابل کرے گا ؛ اور ہر کسی کو جو حیوان کے اِس بت کی پرستش نہیں کرتا قتل کرے گا ۔ وہ ہر کسی کو آیا دہنے ہاتھ یا ماتھے پر اُس کا نشان حاصل کرنے پرمجبور کرے گا ، اورہر کسی کو جو یہ نشان حاصل نہیں کرتا کوئی بھی چیز بیچنے یا خریدنے سے منع کرے گا۔
حیوان کا نشان حاصل کرنے کا مطلب اُس کے سامنے جھکنا اور اُس کے غلام بننا ہے ۔ نشان جسمانی دباؤ سے نہیں بلکہ ایک شخصی اور فہیم فیصلے کے وسیلہ سے حاصل کیا جائے گا۔ لیکن جس طرح کوئی شخص اِس نشان کو حاصل کرنے کے بغیر کوئی چیز خرید یا بیچ نہیں سکتا یا حتیٰ کہ زندہ نہیں رہ سکتا ، دُنیا کے تمام لوگ جو گناہ کی معافی حاصل نہیں کر چکے ہیں حیوان کی طرف کھڑے ہو جائیں گے اور اُس کے سامنے جھکتے ہوئے ختم ہو جائیں گے۔ وہ جو یوں حیوان کے سامنے جھکتے ہیں اور اُس کا نشان حاصل کرتے ہیں سب ، اکٹھے اِبلیس کے ساتھ ، آگ اور گندھک کے ساتھ جلنے والی جھیل میں پھینکے جائیں گے ۔ برائے نام مسیحی جو اب تک نئے سِرے سے پیدا نہیں ہو چکے ہیں ، کیونکہ اُن کے دل روح القدس کی آماجگاہ نہیں ہیں ، آخر میں شیطان کے سامنے جھکیں گے ، اپنے دہنے ہاتھ یا ماتھوں پر اُس کا نشان حاصل کریں گے ، اور اُس کی خُدا کے طورپر پرستش کریں گے ۔ اِس وقت ، صرف وہ جو گناہ کی معافی حاصل کر چکے ہیں اور جو اپنے دلوں میں روح القدس حاصل کر چکے ہیں حیوان کے مطالبہ پر یعنی اُس کا نشان حاصل کرنے پر مزاحمت کرنے کے قابل ہوں گے ، اور لڑیں گے اور ایمان کے ساتھ مُخالفِ مسیح پر غالب آئیں گے ۔