Search

Perguntas Frequentes sobre a Fé Cristã

Assunto 1: Nascendo de Novo da água e do Espírito

1-2. یسوؔع کون ہے؟

جیسا کہ پیدایش ۱:۳  اور یوحنا۱:۱- ۳میں بیان کیا گیاہے، وہ خالق، حقیقی خُدا ،تمام کائنات کا خُدا ہے جس نے تمام گناہ گاروں کودُنیا کے تمام گناہوں سے بچا لیا(فلپیوں۲:۶،’’جو خُدا کی صورت پر تھا۔‘‘یوحنا ۱:۲- ۳’’یہی ابتدامیں خُدا کے ساتھ تھا۔سب چیزیں اس کے وسیلہ سے پیدا ہوئیں اورجو کچھ پیدا ہوا ہے اس میں سے کوئی چیز بھی اس کے بغیر پیدا نہ ہوئی۔)‘‘یسوؔع تخلیق کا خُدا،یعنی  کائنات کا مالک ہے۔
 تاہم، بہت سے لوگ یسوؔع کی محبت اور نجات پر ایمان نہ لا نے کی وجہ سے نجات یافتہ ہونے میں ناکام ہو جاتے ہیں، جو کہ جسم میں اِس دُنیا میں اُترآیاتھا۔مگر بہت سارے دوسرے لوگ نجات حاصل کرچُکے ہیں، خُدا کے لوگ بن چُکے ہیں، اور اُس پر ایمان لانے کے وسیلہ سے ابدی زندگی حاصل کر چُکے ہیں۔ وہ راستبازلوگ بن چُکے ہیں۔