Search

Perguntas Frequentes sobre a Fé Cristã

Assunto 4: Perguntas Frequentes de nossos Leitores.

4-5. کیا وہ جو نجات پا چُکا ہے ، ہمیشہ کے لئے نجات پا چُکا ہے؟

اچھا ، آپ جان سکتے ہیں کہ ہماری نجات پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ہمارے ایمان سے آتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں ، جب ہم یسوع کے بپتسمہ اور اُس کی صلیب پر ایمان رکھتے ہیں ، تو ہم نئے سرے سے پیدا ہوکر راستباز بن سکتے ہیں۔
 
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنے دل میں سچائی پر ایمان رکھتے ہیں یا نہیں ، جیسا کہ لکھا ہے ، "کیونکہ راستبازی کے لئے اِیمان لانا دِل سے ہوتا ہے اور نجات کے لئے اِقرار مُنہ سے کِیا جاتا ہے (رومیوں 10: 10)۔ اور جب ہم خلُوص دل سے سچی خوشخبری پر اپنے ایمان کا اعتراف کرتے ہیں تب رُوح القدس ہمارے دل میں سکونت کرتا ہے۔ اور وہ اُسی وقت سے ہماری حفاظت کرتا ہے۔
 
اور ، آپ اپنی نجات اُس وقت تک نہیں کھو سکتے جب تک کہ آپ سچی خوشخبری سے اِنکار نہیں کرتے ہیں۔ لیکن ، اگر کوئی ، جو نئے سرے سے پیدا ہوا ہے ، کسی طرح خوشخبری کی تردید کرتا ہے ، تو اب وہ "موت کا سبب بننے والے گناہ"  کا اِرتکاب کرتا ہے(1 یوحنا 5: 16)۔ حقیقی نئے سرے سے پیدا ہونے والے مقدسین کے لئے اِس خوشخبری کی تردید کرنا ناممکن ہوگا ، کیوں کہ یہ اُلجھن میں پڑنے کے لئے بہت واضح ہے۔
 
تاہم ، بائبل فرماتی ہے کہ آخری دَور میں اِیمان کے ساتھ ایسی دھوکہ دہی ہوگی (2 تھِسّلُنیکیوں 2: 3)۔ اور ، متّی 13: 3-9 بیان کرتا ہے ، " اور اُس نے اُن سے بُہت سی باتیں تمثِیلوں میں کہیں کہ دیکھو ایک بونے والا بِیج بونے نِکلا۔ اور بوتے وقت کُچھ دانے راہ کے کنارے گِرے اور پرِندوں نے آ کر اُنہیں چُگ لِیا۔ اور کُچھ پتّھرِیلی زمِین پر گِرے جہاں اُن کو بُہت مِٹّی نہ مِلی اور گہری مِٹّی نہ مِلنے کے سبب سے جلد اُگ آئے۔ اور جب سُورج نِکلا تو جل گئے اور جڑ نہ ہونے کے سبب سے سُوکھ گئے۔ اور کُچھ جھاڑِیوں میں گِرے اور جھاڑِیوں نے بڑھ کر اُن کو دبا لِیا۔ اور کُچھ اچّھی زمِین میں گِرے اور پَھل لائے ۔ کُچھ سَو گُنا کُچھ ساٹھ گُنا کُچھ تِیس گُنا۔ جِس کے کان ہوں وہ سُن لے۔"
 
یہ حوالہ ہمیں بتاتا ہے کہ وہ لوگ جو آخر تک پانی اور رُوح کی خوشخبری پر اپنا ایمان کھو چکے ہیں ، اگرچہ اُنہوں نے پہلے سُنا اور اِس پر ایمان رکھا ، بالآخر اپنی نجات سے محروم ہوجائیں گے۔ بائبل فرماتی ہے ، " مگر جو آخر تک برداشت کرے گا وہ نجات پائے گا" (متّی 24: 13)۔ جب تک ہم حقیقی خوشخبری کو دُنیا کی سب سے قیمتی چیز تسلیم کرتے ہیں اور ہم کسی بھی قربانی پرآخر تک خوشخبری پر اپنے ایمان کا دفاع کرتے ہیں تب تک ہماری نجات منسوخ نہیں ہوگی۔ براہ کرم ، حزقی ایل 33: 12-16 سے حوالہ پڑھیں۔
 
لہذا ، آپ کی نجات اُس وقت تک موثر ہے جب تک کہ آپ حقیقی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔ اِسی لئے خُداوند خُدا فرماتا ہے ، "راستباز ایمان سے جیتا رہے گا" (رومیوں 1: 17 ، حبقُوق 2: 4)۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ میرے جواب سے مطمئن ہوجائیں گے ، اور پانی اور رُوح کی خوشخبری پرمضبوطی سے قائم رہیں گے۔