Search

Проповеди

مضمون 11: خیمۂ اِجتماع

[11-25] بخُور کی قربانگاہ وہ جگہ ہے جہاں خُدا اپنا فضل عطا کرتاہے <خروج ۳۰:۱-۱۰>

بخُور کی قربانگاہ وہ جگہ ہے جہاں  خُدا اپنا فضل عطا کرتاہے <خروج
<خروج ۳۰:۱-۱۰>
”اور تُو بخُور جلانے کے لِئے کِیکر کی لکڑی کی ایک قُربان گاہ بنانا۔اُس کی لمبائی ایک ہاتھ اور چَوڑائی ایک ہاتھ ہو۔ وہ چَوکھونٹی رہے اور اُس کی اُونچائی دو ہاتھ ہو اور اُس کے سِینگ اُسی ٹُکڑے سے بنائے جائیں۔اور تُو اُس کی اُوپر کی سطح اور چاروں پہلُوؤں کو جو اُس کے گِرداگِرد ہیں اور اُس کے سِینگوں کو خالِص سونے سے منڈھنا اور اُس کے لِئے گِرداگِرد ایک زرِّین تاج بنانا۔اور تُو اُس تاج کے نِیچے اُس کے دونوں پہلُوؤں میں سونے کے دو کڑے اُس کی دونوں طرف بنانا۔ وہ اُس کے اُٹھانے کی چوبوں کے لِئے خانوں کا کام دیں گے۔اور چوبیں کِیکر کی لکڑی کی بنا کر اُن کو سونے سے منڈھنا۔اور تُو اُس کو اُس پردہ کے آگے رکھنا جو شہادت کے صندُوق کے سامنے ہے۔ وہ سرپوش کے سامنے رہے جو شہادت کے صندُوق کے اُوپر ہے جہاں مَیں تُجھ سے مِلا کرُوں گا۔اِسی پر ہارُونؔ خُوشبُودار بخُور جلایا کرے۔ ہر صُبح چراغوں کو ٹھیک کرتے وقت بخُور جلائے۔اور زوال غرُوب کے درمیان بھی جب ہارُونؔ چراغوں کو رَوشن کرے تب بخُور جلائے۔ یہ بخُور خُداوند کے حضُور تُمہاری پُشت در پُشت ہمیشہ جلایا جائے۔اور تُم اُس پر اَور طرح کا بخُور نہ جلانا نہ اُس پر سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی چڑھانا اور کوئی تپاون بھی اُس پر نہ تپانا۔اور ہارُونؔ سال میں ایک بار اُس کے سِینگوں پر کفّارہ دے۔ تُمہاری پُشت در پُشت سال میں ایک بار اِس خطا کی قُربانی کے خُون سے جو کفّارہ کے لِئے ہو اُس کے واسطے کفّارہ دِیا جائے۔ یہ خُداوند کے لِئے سب سے زِیادہ پاک ہے۔“
 
 
اگر ہم پاک مقام، خُدا کے گھر، کے اندر قدم رکھیں تو ہم سب سے پہلے شمعدان،نذر کی روٹی کی میز اور بخُور کی قربان گاہ دیکھیں گے۔ بخُور کی قربان گاہ پاک ترین  مقام کی چَوکھٹ کے سامنے ، جہاں سرپوش واقع تھا،شمعدان اور نذرکی روٹی کی میز کے آگےرکھی گئی تھی ۔ بخُور کی اِس قربان گاہ کی لمبائی اور چوڑائی دونوں ایک ہاتھ تھی، جبکہ اِس کی اونچائی دو ہاتھ تھی۔ بائبل میں، ایک ہاتھ آج کی پیمائش میں تقریباً ۴۵-۵۰ سینٹی میٹر ہے۔ لہٰذا بخُور کی قربان گاہ ایک چھوٹاسا مربع تھی، جس کی لمبائی اور چوڑائی تقریباً ۵۰ سینٹی میٹر اور اونچائی ۱۰۰ سینٹی میٹر تھی۔ اور سوختنی قربانی کی قربان گاہ کی طرح، بخُور کی قربان گاہ کے بھی چاروں اُوپری کونوں پر سینگ تھے۔کیکر کی لکڑی سے بنی بخُور کی قربان گاہ پوری طرح سے سونے سے منڈھی ہوئی تھی۔
 
 
مَقدِس کے اندربخُور کی قربانگاہ چارسینگ رکھتی تھی
 
جب سردار کاہن ہر سال ایک بار یومِ کفارہ  کی قربانی پیش کرتا تھا، تو اُسے قربانی کے جانور کا خون جو بنی اسرائیل کے سالانہ گناہوں کا بوجھ اُٹھاتا تھا، خیمۂ اِجتماع میں واقع سوختنی قربانی کی قربان گاہ کے سینگوں پرلگانا پڑتا تھا۔ اِسی طرح، سردار کاہن بخُور کی قربان گاہ کے سینگوں پر بھی یہ خون لگاتا تھا۔ جیسا کہ یہ خون خُدا کو پیش کِیا جاتا تھا، اِس نے گناہ کا مسئلہ حل کر دیا جو اسرائیل کے لوگوں کو خُدا سے روک رہا تھا۔ ہم سب نے پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان لا کر گناہوں کی معافی حاصل کی ہے ،اور نئے عہد نامے کے موجودہ دَور میں ہمارا یہی ایمان ہے جو ہمیں اِس قابل بناتا ہے کہ ہم تمام رکاوٹوں کو دُور کر سکیں ،جب ہم دُعا کرنے کے لئے خُداکی حضوری میں آتے ہیں۔راستباز لوگ بھی اِس دُنیا میں رہتے ہوئے گناہ کرتے ہیں۔ تاہم، چونکہ ہم یِسُوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کی قربانی کےخون پرایمان رکھتے ہیں جس کی پرانے عہد نامے کا قربانی کانظام پیش گوئی کرتا ہے، ہم اب بھی خُدا کے سامنے آ سکتے ہیں اور دلیری سے اُس سے دُعا کر سکتے ہیں۔
یہاں تک کہ راستباز لوگ بھی اُن گناہوں کی وجہ سے جووہ اِس دُنیا میں کرتے ہیں خُدا کی حضوری میں آنے سے ہچکچاہٹ محسوس کر سکتے ہیں، لیکن ایسے وقتوں میں، وہ پانی اور روح کی خوشخبری پر بھروسہ کر کے پھر بھی دلیری سے خُدا کے پاس آ سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہم یِسُوعؔ مسیح کی پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں، ہم دلیری سے خُدا کے پاس آ سکتے ہیں اگرچہ ہمارے جسم اور دماغ ابھی بھی کمزور ہوں۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ ہم پانی اور روح کی خوشخبری پر اپنے ایمان کےساتھ پہلے ہی راستباز بن چکے ہیں، اور خُداوند ہمیں ایک بار اور ہمیشہ کے لیے نجات کی سچائی کے ذریعے ہماری تمام خطاؤں سے نجات دےچکا ہے جو خیمۂ اِجتماع کے دروازےکےآسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کا دھاگے میں ظاہر ہوتی ہے۔ اِس لیے ہمیں ہمیشہ پانی اور روح کی خوشخبری پر غور کرنا چاہیے۔ یِسُوعؔ نے ہماری کامل نجات کو یوحنا اِصطباغی سے حاصل کردہ اپنے  بپتسمہ اور صلیب پر بہائے جانے والے خون کے ذریعے ایک بار اور ہمیشہ کے لیے مکمل کِیا ہے، اور جو لوگ اِس نجات پرایمان رکھتے ہیں اور جو ایمان نہیں  رکھتے ہیں اُن کے درمیان ایمان کا بنیادی فرق ہے۔ راستباز پانی اور روح کی خوشخبری پرایمان رکھتے ہیں۔ اِس لیے وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے خُدا سے دُعا کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ ایمان رکھتے ہیں کہ یِسُوعؔ نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے اُن کے تمام گناہوں کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے قبول کِیا اور اُن کے لیے اپنا خون بہایاہے۔ لہٰذا ہر ایک کو یہ بھی ایمان رکھنا چاہیے کہ یِسُوعؔ نے اُن کے تمام گناہ اُس بپتسمہ کے ذریعے اُٹھالیےجو اُس نے یوحنا اِصطباغی سے حاصل کِیاتھا، اور یہ کہ وہ اُن کے تمام گناہوں کےلیےصلیب پر اپنا خون بہا کر مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ تب ہی کوئی خُدا کے حضور ایمان کاکاہن بن سکتا ہے اور اپنے اور دوسرے گنہگاروں دونوں کے لیے دُعا کر سکتا ہے۔ یہ ایمان رکھنا کہ خُدا ہمیں اِس دُنیا کے تمام گناہوں سے بچاچکاہے وہی حقیقی مسیحی ایمان ہے، اور اِس ایمان کی بنیاد پانی اور روح کی خوشخبری ہے۔
پانی اور روح کی خوشخبری کے ذریعے، ہم سب خیمۂ اِجتماع کے دروازے کےآسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کی لکیر میں ظاہر ہونے والی نجات کی سچائی کو دریافت کر سکتے ہیں۔ اور ہم سب اِس خوشخبری کی سچائی پرایمان رکھ کر خُدا کی بادشاہی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا مَیں آپ سے یہ ایمان رکھنے کی درخواست کرتا ہوں کہ یِسُوعؔ مسیح کی راستبازی آپ کی نجات ہے، کہ اُس نے آپ کے تمام گناہ اُٹھا لیے، اور یہ کہ  اُسے صلیب پر آپ کے تمام گناہوں کے لیے سزا دی گئی۔ تب آپ اپنے تمام گناہوں سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جائیں گے۔ یہ صرف خُدا کے عہد کی خوشخبری، پانی اور روح کی خوشخبری کے  کلام پرایمان رکھنے سے ہے، کہ آپ گناہوں کی معافی حاصل کر سکتے ہیں، ایک راستبازمقدس بن سکتے ہیں، اور صحیح ایمان رکھنے کے لیے خُدا کی منظوری حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ پانی اور روح کی خوشخبری پرایمان رکھ کر اپنی نجات تک پہنچ جاتے ہیں، تو سب سے پہلا کام خُدا سے اُس کے نجات کے کام کے لیے دُعا کرنا ہے، یعنی، پانی اور روح کی خوشخبری کو دُنیا میں ہر طرف پھیلانے کے لیے۔ پانی اور روح کی خوشخبری کے راستباز ایماندار خُدا سے اِس طرح دُعا کرتے ہیں تاکہ وہ خُدا کی کلیسیا، خُدا کے پاک مقام کے شمعدان کے ذریعے اِس دُنیا پر خوشخبری کی چمکدار روشنی چمکائیں۔ خُدا کی کلیسیا کی خدمت کی حمایت کرنے اور پوری دُنیا میں خوشخبری کو پوری طرح پروان چڑھانے کے لیے ایمان ہمارے لیے اَور بھی ضروری ہے۔ یہ خُدا کے اِس قیمتی کلام کو سُننے اور اِس پر ایمان رکھنے سے ہے جس کی منادی اُس کے خادمین کرتے ہیں کہ پوری دُنیا میں ہر شخص گناہوں کی معافی حاصل کر سکتا ہے اور ایمان میں بڑھ سکتا ہے۔
آپ کے نجات دہندہ کے طور پر یِسُوعؔ میں آپ کا ایمان پانی اور روح کی خوشخبری پر مبنی ہونا چاہیے۔ اور ایک راستبازمقدس کے طور پر تمام گناہوں سے بچائےجانےکےلیے، آپ کو بخُور کی قربان گاہ کے پاس آنا چاہیے اور پاک مقام میں سرپوش کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے۔ یہ اتنا ضروری کیوں ہے؟ اِس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو مسلسل خُدا کے فضل کی ضرورت ہے۔ بخُور کی قربان گاہ وہ جگہ ہے جہاں ہم خُدا کو دُعائیں پیش کرتے ہیں، کیونکہ یہاں بخُور سے مراد مقدسین کی دُعائیں ہیں (مُکاشفہ ۵:۸)۔ جب بھی ہم بخُور کی قربان گاہ کے پاس آتے ہیں اور خُدا سے دُعا کرتے ہیں تو ہم خُدا کے فضل سےملبوس ہوتے ہیں۔ پاک مقام میں بخُور کی قربان گاہ ہمیں دکھاتی ہے کہ ایمان کے ساتھ خُدا سے دُعا کرنا خُدا کے فضل کو تلاش کرنے کا راستہ ہے۔ اِس لیے ہم پانی اور روح کی خوشخبری پرایمان رکھنے والوں کو بخُور کی قربان گاہ کے پاس آناجاری رکھنا چاہیے اور ایمان کے ساتھ مسلسل خُدا سے دُعا کرنی چاہیے، تاکہ ہم وقتاً فوقتاً خُدا کے فضل کو حاصل کر سکیں۔
 
 

بخُور کی قربانگاہ وہ جگہ ہے جہاں ہم خُدا سےاُس کی مدد کےلیے درخواست کرتےہیں

 
اگرچہ ہم پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھ کر گناہوں کی معافی حاصل کر چکےہیں، پھر بھی ہمیں اپنی باقی زندگیوں کے لیے خُدا کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہمارے لیے خُدا کی کلیسیا کے ساتھ متحد ہونے اور اِس دُنیا کی روشنی کے طور پر روحانی پھل لانے کے لیے، خُدا کا فضل ہمیشہ ناگزیر ہے۔ لہٰذا ہم سب کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم خُدا سے مسلسل دُعا کریں، اُس سے یہ مانگیں، ”خُداوند، براہِ کرم میری مدد کر۔ مجھے ثابت قدم رکھ۔ مجھے ایمان دے۔ مجھے جسم اور روح دونوں میں مضبوط کر۔ میرے ایمان کو مضبوط کر تاکہ یہ کبھی نہ ڈگمگائے۔ دُنیا کی پیروی کرنےکے لیے میرے دل کی تمام خواہشات کو ختم کردے۔ میری تمام ناپاک خواہشات کو دُور کر دے۔‘‘ خُدا چاہتا ہے کہ ہم راستبازلوگ بخُور کی قربان گاہ کے پاس آئیں، اِس کے آگے گھٹنے ٹیکیں، اور اُس سے اِس طرح دُعا کریں تاکہ ہم ہر چیز میں اُس کا فضل حاصل کریں اور جسم اور روح دونوں میں اُس کی برکتیں حاصل کریں۔ یہی وجہ ہے کہ گناہوں کی معافی حاصل کرنے والے ہر راستباز مقدس کے لیے بخُور کی قربان گاہ پر دُعائیہ زندگی گزارنا جاری رکھنا بہت ضروری ہے۔
اگرچہ ہم راستباز نئے سِرے سے پیدا ہوچکے ہیں اور پانی اور روح کی خوشخبری پرایمان رکھ کر اپنے تمام گناہوں سے بچ چکے ہیں، پھر بھی ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم خُدا سے دُعا کریں تاکہ وہ ہماری روزمرّہ کی زندگی میں ہم پر اپنا فضل اُنڈیلے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ اگرچہ ہم راستبازلوگوں نے گناہوں کی معافی حاصل کر لی ہے، جب تک کہ ہم خُدا کے فضل سے ملبوس نہ رہیں، ہم اُس سُکڑےراستےوالی زندگی پر نہیں چل سکتے جس کی خُداوند چاہتا ہےکہ ہم پیروی کریں۔ یہ تب ہوتا ہے جب راستباز لوگ خُدا سے دُعا کرتے ہیں کہ وہ اُن پر فضل پر فضل عطاکرے۔ اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم خُدا کی کلیسیا میں رہیں اور اُس کے کلام کی تابعداری کریں۔ مختلف الفاظ میں،راستباز لوگ خُدا کے فضل کو اُس وقت پہنتے ہیں جب وہ اُس کے کلیسیا کے ساتھ اتحاد میں اُس کے اچھے کام کو سرانجام دیتے ہیں۔ جیسا کہ ذکر کِیا گیا ہے، سردار کاہن قربانی کے جانور کا خون سال میں ایک بار بخُور کی قربان گاہ کے سینگوں پر لگاتاتھا۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی ہم راستباز خُدا کے سامنے آتے ہیں، ہمیں اپنے ایمان کا اقرار کرنا چاہئے اور اُس سے کہنا چاہئے، ”خُداوند، آپ میرےنجات دہندہ ہیں۔ آپ نے اپنے خُدائی جلال کو چھوڑ دیا اور اِنسان کے جسم میں مجسم ہو کر اِس زمین پر آگئے۔ آپ نے بپتسمہ لے کر میرے تمام گناہ اُٹھا لیے۔ اور آپ نے میری جگہ اپنا خون بہایا،یہ سب مجھے بچانے کے لیےتھا۔“ صرف اِس صورت میں جب ہم اِس قِسم کا غیر متزلزل ایمان رکھتے ہیں کہ خُدا ہمارا اپنا خُدا اور نجات دہندہ ہے ہم اُس کے بے پناہ فضل سےملبوس ہو سکتے ہیں۔ چاہے ہماری زندگیوں کے حالات کتنے ہی بُرے کیوں نہ ہوں، یِسُوعؔ مسیح اب بھی ہمارا خُدا اور ہمارا نجات دہندہ ہے۔ وہی خُدا ہے جس نے ہمیں ہمارے تمام گناہوں اور ہماری تمام لعنتوں سے بچایا ہے۔یہ ہے جب ہم اِس اٹل ایمان کے ساتھ خُدا سے دُعا کرتے ہیں  تو ہم  خُدا کے فضل
سےملبوس  ہوتے ہیں۔
 
 

ہم اپنی ہردُعا میں ایک بارپھر اپنی نجات کی تصدیق کر سکتے ہیں

 
یہ ہماری دُعا میں ہے کہ ہم ایک بار پھر اِس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ خُدا ہمارا اپنا خُدا ہے۔ اور یہی ایمان ہے جو ہمارے لیے خُدا کی نعمتیں لاتا ہے۔ مختلف الفاظ میں، ہم خُدا کے فضل کے تخت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہیں کیونکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ خُدا ہمیں ضرور برکت دے گا۔ پانی اور روح کی خوشخبری پر ہمارا ایمان اِس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ جب بھی ہم خُدا سے دُعا کریں گے خُدا ہماری ہر دُعا کا ضرور جواب دے گا۔ خُداراستبازلوگوں کی ہر دُعا سنتا ہے اور اُن سب کو برکت دیتا ہے۔ لہٰذا، جب بھی ہم خُدا سے دُعا کرتے ہیں، تو ہمیں سب سے پہلے اُس کے فضل کے بارے میں یوں غور کرنا چاہیے: ’’اے خُداوند، مَیں تیری راستبازی پر ایمان رکھتا ہوں۔ مَیں جانتا ہوں کہ میری زندگی خامیوں سے بھری ہوئی ہے۔گو مَیں تیری مرضی کے مطابق زندگی گزارنا چاہتا ہوں، مَیں بہت سی خامیاں رکھتا  ہیں۔ لیکن خُداوند، مَیں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ اِس زمین پر اِنسان کے جسم میں مجسم ہو کر آئے، کہ آپ نے یوحنا اِصطباغی سے بپتسمہ لے کر میرے تمام گناہ اُٹھا لیے، کہ آپ کو میری جگہ پر مصلوب کِیا گیا، اور یہ کہ آپ اِس طرح میرے مسیحا بن گئے۔آپ میرے مسیحا اور میرے نجات کے خُدا ہیں۔ اِس لیے مجھے پورے دل سے یقین ہے کہ آپ مجھ پر اپنا فضل اُنڈیلیں گے، کیونکہ آپ میرےخُداوند ہیں۔“
اِسی طرح، جب بھی ہم خُدا سے یہ دُعا کرتے ہیں کہ وہ ہم پر اپنا فضل  نازل کرے تو ہمیں پہلے خُدا کے اِس فضل پر غور کرنا چاہئے اور اپنا سارا بھروسہ اُسی پر رکھنا چاہئے۔ تب ہم اپنی تمام ضروریات کے لیے خُدا سے دلیری سے مانگ سکتے ہیں، اور وہ ہم سے کہے گا، ”ہاں، تم واقعی میرے اپنے بچے ہو۔ تمہارا ایمان جتنا اٹل ہے، مَیں واقعی تمہارا خُدا ہوں اور تم واقعی میرے اپنے لوگوں میں سے ہو۔اِس لیے مَیں تمہاری دُعا کا جواب دوں گا اور تمہیں ہمیشہ برکت دوں گا۔ مَیں تم سے سرپوش پر ملوں گا۔ مَیں تمہاری دُعا سے دیکھ سکتا ہوں کہ تمہارا مجھ پر ایمان اٹل ہے، تم نے اپنا سارا بھروسہ صرف مجھ پر رکھا ہے، اور تم پورے دل سےایمان رکھتے ہو کہ مَیں تمہارا خُدا ہوں۔ اِس لیے مَیں تمہاری دُعا کا  جواب  دوں گا  تا کہ
اِس دُنیا کے تمام لوگوں کویہ معلوم ہو کہ یقیناًمَیں ہی تمہارا خُدا ہوں۔
اِس طرح، جب ہم اپنے خُداوند کی نجات کی سچائی پرایمان رکھتے ہیں تو یہ ہے کہ خُدا ہمیں اپنے فضل سےملبوس کرتا ہے اور اپنی برکات سے نوازتا ہے۔ یہ کہ ہم اپنے تمام گناہوں سے بچ چکے ہیں پوری کہانی کا خاتمہ نہیں ہے؛ اِس کے برعکس، اگر ہم واقعی اپنے تمام گناہوں سے نجات پا چکے ہیں، تو ہمیں ایمان رکھنا چاہیے کہ خُدا کی نعمتیں شروع ہونے والی ہیں۔ اِس لیے خُدا کی راستبازی پر بھروسہ کرنے سے ہی ہم ہر روز اُس کے فضل کو پہنتے ہیں۔ تب ہی ہم دیندار زندگی گزارنےکےقابل ہو سکتے ہیں۔یہ ہے کیوں  ہم خُدا سے دُعا کرتے ہیں جب بھی ہمارے ذہنوں میں کوئی پریشانی لاحق ہوتی ہے، اُس سے کہتے ہیں، ”خُداوند، براہِ کرم ہماری مدد کر۔ براہِ کرم اپنی کلیسیا کی مدد کر۔ آپ کی کلیسیا کو ابھی آپ کے کام کو انجام دینے کے لیے آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔“  یہاں تک کہ جب دُنیاوی معاملات کی بات آتی ہے، اگر کوئی پریشانی یا دُعا کے مضامین ہمارے ذہن میں آتے ہیں، تو ہمیں بخُور کی قربان گاہ پر آنا چاہئے اور فضل کے تخت کے سامنے ایمان کے ساتھ دُعا کرنی چاہئے۔ تب ہم دیکھیں گےکہ خُداوند ہمیں ہر چیز میں اپنے فضل سے ملبوس کرےگا۔
آپ کو یہاں یاد رکھنا چاہئے کہ بخُور کی قربان گاہ وہ جگہ ہے جہاں ہمیں خُدا کی طرف سے فضل ملتا ہے۔ ہم مقدسین کو خُدا سے اُس کے تمام فضل کو پہننے کے علاوہ کسی اَور سبب کے لیے دُعا نہیں کرنی چاہئے۔ دوسرے لفظوں میں، یہ خُدا کی برکتوں کو حاصل کرنا ہے کہ ہم اُس سےدُعاکرتے ہیں۔ اب جب کہ ہم ایمان کے وسیلے سے نجات پا چکے ہیں، یہ ہم سب کے لیے بالکل ناگزیر ہے کہ ہم خُدا سے مسلسل دُعا کریں اگر ہم واقعی خُدا کے وعدہ کے کلام پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی باقی زندگیاں گزارنا چاہتے ہیں اور اُس کی تمام برکات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اِس طرح، بخُور کی قربان گاہ ہمارے لیے خُدا کے فضل سےملبوس ہونےکے لیے موجود ہے۔
سب سے بڑی رکاوٹ جس کا ہمیں خُدا سے دُعا کرتے وقت سامنا کرنا پڑتا ہے وہ گناہ ہے۔ اِس دُنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں جو بے عیب زندگی گزار رہا ہو۔ لہٰذا، جب ہم خُدا کے پاس آنے اور اُس سے دُعا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ہچکچاہٹ کا پہلا ذریعہ ہمارے گناہ ہوتے ہیں۔ یہ ہے کیوں  ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم نجات کی سچائی پر دوبارہ غور کریں اور اپنے ایمان کی تجدید کریں کہ ہماراخُداوند ہمارے تمام گناہوں کو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے سے مٹا چکاہے۔ دوسرے لفظوں میں، ہمیں یقیناًغیر متزلزل ایمان رکھنا چاہیے کہ یِسُوعؔ مسیح، خُدا خود، ہمارے نجات دہندہ کے طور پر اِس زمین پر آیا، بپتسمہ لے کر ہمارے تمام گناہ اُٹھائے، اور اِن تمام گناہوں کے لیے سزا سہی؛ اور یہ کہ ہمارے خُدا اور نجات دہندہ کا شکریہ، ہم پہلے ہی اپنے تمام گناہوں سےمعاف ہو چکے ہیں۔ جب ہم یہ ایمان رکھتے ہیں تب ہی ہم خُدا سے اُس کے فضل اور برکت کے لیے دُعا کر سکتے ہیں۔ تب ہی ہم خُدا سے دُعا کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں برکت دے۔ یہ ہمیں یہ سبق سکھانے، نجات کے خُداوند کے کام کی یاد دلانےکےلیےہے، کہ قربانی کے جانور کا خون سال میں ایک بار بخُور کی قربان گاہ کے سینگوں پر لگایا جاتا تھا۔
 
 

صرف وہی شخض جو اپنے تمام گناہوں کی معافی کا یقین رکھتا ہو خُدا سے دلیری کے ساتھ دُعا مانگ سکتا ہے

 
جب ہم خُدا سے دُعا کرتے ہیں، تو ہم اُس سے اپنی تمام ضروریات  کے لیے بغیر کسی ہچکچاہٹ کےدرخواست کر سکتے ہیں، اُسے اپنا باپ یا اپنا نجات دہندہ کہہ کر پکار سکتے ہیں۔ ہم اُسے اِس طریقے سے پکارنے کے لیے آزاد ہیں کیونکہ خُدا واقعی ہمارا باپ، ہمارا خُداوند، اور ہمارا نجات دہندہ ہے۔ دوسرے لفظوں میں، ہمیں خُدا کو مختلف القابات سے پکارنے اور اُس سے دُعا کرنے میں کوئی جھجک نہیں ہے کیونکہ وہ نہ صرف ہمارا خالق ہے بلکہ ہمارا نجات دہندہ بھی ہے۔
یہ ہے کیسے ہم سب کو خُداوند سے دُعا کرنی چاہئے: ”خُداوند، مجھے میرے تمام گناہوں سے بچانے کے لئے تیرا شکر ہے۔ مجھے واقعی آپ کی برکات اور آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ اِس لیے میری مدد کر اورراستےکے ہر قدم پر میری نگہبانی کر۔ مَیں نے کچھ چیزیں اچھی طرح کی ہیں، لیکن مَیں نے بہت سی غلطیاں بھی کی ہیں، اور مَیں اب بھی کچھ پریشانیاں رکھتاہوں۔ مَیں اِن سب کو آپ کے سپرد کرتا ہوں، خُداوند۔ مَیں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میری مدد کریں اور میری راہنمائی فرمائیں۔ مجھے کھوئی ہوئی جانوں تک لے جائیں تاکہ مَیں اُن کو آپ کی خوشخبری سناؤں اور آپ کے لیے بھرپور روحانی پھل لاؤں۔ اُن کے دلوں کو کھولیں اور اُن کے دلوں کی زمین پر  ہل چلائیں تاکہ مَیں اُن پر خوشخبری کا بیج بو سکوں۔ مَیں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنی کلیسیا کو بھی مضبوطی سے تھامے رکھیں اور اپنے خادمین کی نگہبانی کریں۔ اُن سب کو برکت دیں تاکہ پانی اور روح کی خوشخبری  کی نتیجہ خیز طور پر منادی کی جائے۔اوریہ خوشخبری  تمام روئے زمین پر پھیل جائے۔ تیرے خادموں کو تیری حفاظت کی ضرورت ہے، اِس لیے مَیں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ اُنھیں اپنی نگرانی میں رکھیں۔ مجھے برکت دے خُداوند، اور میرے خاندان کو برکت دے۔میرے بچوں کو برکت دے۔ اِسی طرح مقدسین کو بھی برکت دے۔ مسیح میں میرے تمام ساتھی بھائیوں اور بہنوں کو برکت دے۔ آپ کی برکتیں بکثرت ہوں تاکہ آپ کی کلیسیاکے باہر کھڑے غیرایمانداروں کو بھی نجات مل جائے۔“  جب ہم دُعا کرتے ہیں اوراِس طرح اپنی تمام اُمیدیں اور خواب خُدا کے سپرد کرتے ہیں تو وہ یقیناً ہماری دُعاؤں کا جواب دے گا اور ہمیں برکت دے گا۔ یہ ہے کیسے ہم سب دُعا کے ذریعے خُدا کی بے شمار برکتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اِس طرح ہم ہر روز فضل پر فضل پا سکتے ہیں۔
خُدا اُن تمام لوگوں کا خُدا ہے جو اُس کی راستبازی پر ایمان رکھتے ہیں۔ وہ اُن لوگوں کا خُدا ہے جو پانی اور روح کی خوشخبری پر اٹل ایمان رکھتے ہیں۔ اِس لیے خُدا اپنے تمام مقدسین پر اپنا فضل نازل کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتا جو اپنے اٹل ایمان کے ساتھ دلیری کے ساتھ فضل کے تخت کے پاس پہنچتے ہیں اور اُس کے فضل اور برکت کے لیے درخواست کرتے  ہیں، ”خُداوند، میراایمان ہے کہ آپ میرے خُدا ہیں۔ میراایمان ہے کہ آپ میرے نجات دہندہ ہیں۔ میری مدد کر، خُداوند!
میرے ساتھی ایماندارو، مَیں اِس بات پر زور نہیں دے سکتا کہ ہم سب کے لیے یہ سمجھنا محض کتنا ضروری ہے کہ دُنیا کے گناہوں سے ہماری نجات کہانی کا خاتمہ نہیں ہے، بلکہ ہمیں خُداوندسے مسلسل دُعا کرنی چاہیے۔ اگر آپ کی دُعاخُداوندکی طرف سے قبول نہیں ہوتی ہے یا اگر آپ دُعا کرنا بھی نہیں جانتے ہیں، تو آپ کو اپنے ایمان کا مرحلہ وار جائزہ لینا چاہیے اور سوچنا چاہیے کہ خُداوند آپ کے لیے واقعی کون ہے۔ خُداوند کے ساتھ آپ کے تعلق کی واضح تفہیم بالکل ناگزیر ہے۔ دوسرے لفظوں میں، آپ کو اِس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ کا ایمان مضبوط بنیادوں پر ہے، یہ جاننا اور پورے دل سے ایمان رکھنا کہ خُداوند آسمانوں اور زمین کا خالق ہے؛ کہ وہ آپ کو بچانے کے لیے اِس زمین پر اِنسان کے جسم میں آیا۔ کہ اُس نےیوحنااِصطباغی سے بپتسمہ لے کر آپ کے تمام گناہ اُٹھا لیے؛ کہ آپ کی جگہ صلیب پر اُس نے سزاسہی ؛ کہ وہ تیسرے دن پھر مُردوں میں سے جی اُٹھا؛ اور یہ کہ وہ اب بھی آپ کے زندہ نجات دہندہ کے طور پر زندہ ہے۔ اب جب کہ آپ کو نجات مل چکی ہے،خُداوند آپ کا چرواہا بن گیا ہے اور آپ اُس کی بھیڑیں ہیں۔ اِس لیے آپ کو اِس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ جب بھی آپ اُس سے مدد مانگیں گےخُداوند آپ کو جواب دے گا۔
 
 
ہمیں دن رات دُعا کرنی چاہیے
 
ہم میں سے جن لوگوں نے ایمان کے ساتھ خُداوند کو اپنا نجات دہندہ تسلیم کِیا ہے اور وفاداری کے ساتھ دن رات خُدا سے دُعا کرتے ہیں وہ اِس دُنیا میں اپنی پوری زندگی میں اُس کا بکثرت فضل اور برکتیں حاصل کریں گے۔ اِس کے برعکس، ہم میں سے جو لوگ کسی بھی وجہ سے جانفشانی سے دُعا نہیں کرتے، خواہ وہ خودپسندانہ طور پر یہ سوچتے ہوں کہ خُداوند اُن کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا چاہے وہ دُعا نہ بھی کریں، یا اُن میں خُدا کے کلام پر ایمان کی کمی ہو، وہ خُدا کی برکتیں حاصل نہیں کر سکتے، کیونکہ بخُور کی قربان گاہ اُن کے ایمان سے غائب ہے۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ خُدا آپ کو وہ سب کچھ دے گا جو آپ چاہتے ہیں یہاں تک کہ اگر آپ صرف اِس لیے دُعا نہیں کرتے کہ آپ کاایمان ہے کہ وہ آپ کا خُدا ہے، تو آپ کا ایمان غلط ہے۔ اگر یہ سچ تھا، تو پھر پاک مقام میں بخُور کی قربان گاہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ خُدا نے بخُور کی قربان گاہ صرف بیزاری کی وجہ سے بنائی؟ نہیں ہرگز نہیں! سردار کاہن ہارون بخُور کی قربان گاہ کو ہر صبح اور شام کو چار قِسم کے بخُور سے جلاتا تھا۔ پھر میٹھی خوشبو پاک مقام  کو بھر دیتی کیونکہ جلتے ہوئےبخُور کی خوشبو اِس کے چاروں طرف پھیل جاتی تھی۔ یہ واقعی ایک شاندار خوشبو ہے جو ہمیں خُدا کے پاس دلیری سے آنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ بخُور خُدا کے سامنے ہماری خامیوں پر پردہ ڈالنے کا اثر بھی رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر، سردار کاہن کو سال میں ایک بار اِس میں داخل ہونے سے پہلے پاکترین مقام کو بخُور سے بھرنا پڑتا تھا، اِس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ بخُور کا ابر اِس سرپوش کو ڈھانپ لے جو عہد کے صندوق پر تھا، یا بصورتِ دیگر اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا جاتا (احبار ۱۶:۱۲-۱۳)۔
میرے ساتھی ایماندارو، جب بھی ہم خُدا کے پاس جاتے ہیں، ہمیں یقیناً اِس حقیقت کا پورا یقین ہونا چاہیے کہ ہم پہلے ہی گناہوں کی معافی حاصل کر چکے ہیں، کہ خُدا اب ہمارا خُدا ہے، اور جب بھی ہم اُس سے دُعا کریں گے تو وہ ہم پر اپنا فضل عطاکرے گا۔ جب ہم اِس طرح غیر متزلزل ایمان کے ساتھ خُدا کی حضوری میں آتے ہیں اور اُس کے فضل کے تخت کے سامنے دلیری سے کھڑے ہوتے ہیں، تو ہمیں نہ صرف کسی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ ہم خُدا کے فضل کو پہنیں گے۔ خُدا رحم کرنے والا خُدا ہے جس کا بکثرت فضل ہم سب پر ہوتا ہے۔
 
 
بخُور کی قربانگاہ سے منسلک کڑے بھی سونے سے بنےہوئے تھے
 
خُدا کے مَقدِس میں بخُور کی قربان گاہ ایک مستطیل متوازی الاضلاع تھی (چھ رُخوں والی ایک کثیرالاضلاع) جس کی لمبائی اور چوڑائی تقریباً ۵۰سینٹی میٹر اور اونچائی ۱۰۰ سینٹی میٹر تھی، اور قربان گاہ کے دونوں طرف سونےکے کڑوں کے دو جوڑے بھی جڑے ہوئے تھے۔ پھر اِن سونے کےکڑوں کے ذریعے دو چوبیں لگائی گئی تھیں۔ یہ چوبیں بھی کیکر کی لکڑی سے بنی ہوئی  تھیں  اور سونے  کے ساتھ منڈھی ہوئی تھیں۔ اگرچہ بخُور کی قربان گاہ نسبتاً چھوٹی تھی، لیکن اِسے دو آدمیوں کو اُٹھانا پڑتاتھا۔ چونکہ اِس کی لمبائی اور چوڑائی صرف ۵۰سینٹی میٹر اور اِس کی اونچائی زیادہ سے زیادہ ۱۰۰ سینٹی میٹر تھی، اِس لیے اِسے صرف ایک آدمی آسانی سے اُٹھا سکتا تھا اور لے جا سکتا تھا، لیکن خیمۂ اِجتماع کے دیگر تمام برتنوں کی طرح، اِس کی کبھی اجازت نہیں تھی۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ہم راستبازوں کو خُدا سے اِتفاق کے ساتھ دُعا کرنی چاہئے جیسا کہ خُداوند یِسُوعؔ نے فرمایا، ”پِھر مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر تُم میں سے دو شخص زمِین پر کِسی بات کے لِئے جِسے وہ چاہتے ہوں اِتفاق کریں تو وہ میرے باپ کی طرف سے جو آسمان پر ہے اُن کے لِئے ہو جائے گی“ (متی ۱۸:۱۹)۔
بخُور کی قربان گاہ کی یہ  چوبیں ہمیں یہ بھی دکھاتی ہیں کہ ہم نئے سِرے سےپیدا ہونے والوں کو اپنی دُعاؤں کے ساتھ خُدا کی خدمت کرنی چاہیے۔ ہماری ایمان کی دُعائیں بھی ہمارے لیے خُداوند کی خدمت کرنے کا ایک طریقہ ہیں۔ اب جب کہ ہم اپنے تمام گناہوں سے نئے سرے سے پیدا ہوچکے ہیں، ہم مختلف طریقوں سے خُدا اور اُس کی کلیسیا کی خدمت کر سکتے ہیں، خواہ وہ دُعا کرنے کےوسیلے ہو یا اپنی رضاکارانہ خدمات کےطور پر۔ جب ہم خُدا سے دُعا کرتے ہیں، تو ہم صرف اپنے لیے دُعا نہیں کرتے، بلکہ ہم خُدا کے کام، اِس کی کلیسیا، اِس کے ارکان، اور خاص طور پر خوشخبری کو پھیلانے کے لیے دُعا کرتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، ہماری دُعائیں نہ صرف ہمیں خُدا کے فضل کے تخت کے سامنے کھڑے ہونے اور اُس کی رحمت کو پانے کی اجازت دیتی ہیں، بلکہ وہ ہمیں خُدا کی راستبازی کی خدمت کرنے کے قابل بھی بناتی ہیں۔ یہ اتحاد میں دُعا کرنے سے ہے کہ ہم خُدا کی بادشاہی کی خدمت کر سکتے ہیں۔ جب ہم اپنے ساتھی بھائیوں اور بہنوں کے لیے، کلیسیا کے لیے، کھوئی ہوئی جانوں کے لیے، خُدا کی بادشاہی کی توسیع کے لیے، اور خُدا کی راستبازی کی خدمات کے لیے دُعا کرتے ہیں، تو ہم خُدا کی خدمت کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ یہ ہے کیوں ہمارے لیے پاک مقام میں بخُور کی قربان گاہ پر خُدا کی خدمت کرنے والے کاہنوں کے مضمرات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ہمیں اِس ایمان کے ساتھ خُدا سے دل سے دُعا کرنی چاہیے۔ جس طرح ہم خُدا اور اُس کے لوگوں کی خدمت کے لیے خُدا کے کلام کی منادی کرتے ہیں، اِسی طرح ہم خُدا سے اُس کی اور اُس کے لوگوں کی خدمت کے لیے بھی دُعا کرتے ہیں۔ ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہر طرح سے خُدا کی خدمت کریں۔
ایک خُدا پرست مسیحی زندگی گزارنے اور خُدا کی مرضی کی خدمت کرنے کے لیے آپ کو سب سے اہم چیز جو کرنے کی ضرورت ہے وہ ہے خُدا اور اُس کی راستبازی پر ایمان۔ یہ صرف ایمان سے ہے کہ آپ خُدا کے کلام کی منادی کر سکتے ہیں، اُس سے دُعا کر سکتے ہیں، پانی اور روح کی خوشخبری پھیلا سکتے ہیں، اور خُدا اور اُس کی راستبازی کی خدمت کر سکتے ہیں۔ ہم جو کچھ بھی خُدا کی خدمت کرنے کے لیے کرتےہیں وہ ایمان سے ہے۔ آپ کبھی بھی ایمان کی خُداپرست زندگی نہیں گزار سکتے جب تک کہ آپ خُدا کی مرضی کو قبول نہ کریں۔ مَیں اِس بات پر کافی زور نہیں دے سکتا کہ یہ کتنا اہم ہے کہ ہم خُدا کی خدمت کرنے کے لیے دُعا کریں۔ جب بھی مقدسین اپنے اپنے گرجا گھروں میں جمع ہوتے ہیں، ہمارے بھائیوں سے لے کر ہماری بہنوں تک اور یہاں تک کہ سنڈے سکول میں ہمارے بچوں تک، اُن سب کو سب سے پہلے خُدا کی خدمت کرنی چاہیے۔ ہمیں خُدا کے کلام کی روٹی بانٹنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔ اور ہمیں خُدا کی راستبازی کی خدمت بھی کرنی چاہئے۔ ہماری دُعائیں ایک میٹھی خوشبو کے طور پر خُدا کے پاس پہنچتی ہیں جب ہم نئے سرے سے پیدا ہونے والے اُس سے اتحاد کے ساتھ یہ کہتے ہوئے دُعا کرتے ہیں، ”خُداوند، مضبوطی سے تھام اور اپنی کلیسیا، اپنے خادمین، اور پوری دُنیا کی کلیسیا میں اپنے مقدسین کو برکت دے۔ اُن کی روحوں اور دلوں کو برکت دے، اور اُنہیں مبارک ایمان عطا فرما۔ اُن تمام جانوں کو بچا جو ابھی تک کھوئی ہوئی ہیں۔“ دُعا کی اِس میٹھی خوشبو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، خُدا تب ہمیں جواب دیتا ہے اور ہمیں برکت دیتا ہے۔ وہ ہر چیز کا جواب دیتا ہے جو ہم اپنی دُعاؤں میں اُس سے مانگتے ہیں۔ دُعا کے ساتھ خُدا کی خدمت کرنے کا یہی مطلب ہے، اور مَیں آپ سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ صرف اپنی ضروریات کے لیے دُعا کرنے کے بجائے اپنی دُعاؤں میں خُدا کے کام کو یاد رکھیں۔
اگرچہ کلیسیامیں ہرمقدس کو دُعا کرنی چاہیے، اگر آپ کسی بھی وجہ سے سب سے زیادہ وقت کےمتحمل ہو سکتے ہیں، چاہے وہ اِس لیے ہو کہ آپ ریٹائرڈ ہیں یا بیمار ہیں، آپ کو خُدا کی کلیسیا، اُس کےخادموں اور اُس کےمقدسین کے لیے اَور بھی زیادہ دُعا کرنی چاہیے۔  یہ خاص طور پر گھریلو خواتین کے لیے زیادہ اہم ہے۔ یہ پیسے کی کمی کی وجہ سے نہیں ہے کہ ہم خُداوندکی خدمت نہیں کر سکتے ہیں۔آپ بغیر پیسے کےخُداوند کی خدمت کرنے کے قابل سے زیادہ  ہیں۔ آپ اپنے ایمان کے ساتھ جتنا چاہیں پانی اور روح کی خوشخبری کی خدمت کر سکتے ہیں۔ جس طرح دو چوبیں بخُور کی قربان گاہ کےکڑوں میں ڈالی گئی تھیں جسےدو آدمی اپنے کندھوں پر اُٹھاسکتےتھے، جوغریب ہیں وہ  اب بھی اپنے ایمان کی دُعاؤں کے ساتھ خُداوند کی خدمت کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ خُدا کی کلیسیا کے ساتھ متحد ہوں۔ جو لوگ امیر ہیں وہ بھی اِسی طرح اپنے مادی املاک کے ساتھ خُداوند کی خدمت کر سکتے ہیں۔ صرف یہ مت کہیں، ”مَیں اپنی ملازمت میں اتنا مصروف ہوں کہ کسی بھی وقت کوخُداوند کی خدمت کے لیے الگ کرسکوں۔ میرے پاس ابھی کوئی  وقت نہیں ہے۔“  ہر ایک راستباز مقدس ایمان کے ساتھ خُداوند اور اُس کی مرضی کی خدمت کر سکتا ہے، خواہ وہ اُس کی قربانیوں، دُعاؤں، یا خوشخبری کی منادی کے ساتھ ہو۔ ہم سب خُداوند کی مرضی کی خدمت کرنے کے قابل سے زیادہ  ہیں اگر ہم محض ایسا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اور ہم نئے سِرے سے پیدا ہونے والے سبھی خُدا کی برکات حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ ہم اُن کے لیے تڑپتےہیں۔
 
 

خُدا ہم سب کو برکت دیتا ہے جو پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں

 
خُداوند ہمارا چرواہا ہے۔ خُداوند کے ساتھ ہمارا رشتہ اتنا گہرا ہے کہ کوئی بھی چیز ہمیں اُس سے جدا
نہیں کر سکتی۔
آئیے یہاں متی ۲۶:۲۶-۲۸ کی طرف رجوع کریں:  ” جب وہ کھا رہے تھے تو یِسُوعؔ نے روٹی لی اور برکت دے کر توڑی اور شاگِردوں کو دے کر کہا لو کھاؤ۔ یہ میرا بدن ہے۔پِھر پِیالہ لے کر شُکر کِیا اور اُن کو دے کر کہا تُم سب اِس میں سے پِیو۔کیونکہ یہ میرا وہ عہد کا خُون ہے جو بُہتیروں کے لِئے گُناہوں کی مُعافی کے واسطے بہایا جاتا ہے۔ ‘‘
نام ”یِسُوعؔ“  کا مطلب نجات دہندہ یا مسیحا ہے، اور ہم اُسے اپنا خُداوند کہتے ہیں تاکہ یہ ظاہر ہو کہ وہ ہمارا خُدا اور ہمارا مالک ہے۔ ہمارا خُداوند یِسُوعؔ اِس زمین پر ہمارے اپنے نجات دہندہ کے طور پر ہم سب کو نجات دینے کے لیے آیاتھا۔ خُدا خود اِس زمین پر اِنسان کے جسم میں مجسم ہو کر آیا تھا۔ اور صلیب پر مرنے سے ٹھیک پہلے، ہمارے خُداوند نے آخری فسح تیار کِیا، اپنے شاگردوں کو اکٹھا کِیا، اور اُنہیں روٹی اورمَے دی، اور اُن سے کہا،  ” روٹی لو اور کھاؤ۔ یہ میرا بدن ہے۔ یہ پیالہ لو اور اِس میں سے پِیو۔ یہ میراوہ عہد کا خون ہے، جو بہت سے لوگوں کے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے۔“  اِس کا مطلب یہ ہے کہ خُدا نے اِس زمین پر ہمارے اپنے نجات دہندہ کے طور پر آکر اور ذاتی طور پر پانی اور روح کے ذریعے اپنے وعدے کے کلام کو پورا کرکے ہمیں بچایا ہے جیسا کہ عہد نامہ قدیم میں پیشین گوئی کی گئی تھی۔ اِس طرح ہمارے نجات دہندہ کے طور پر اِس زمین پر آنے کے بعد، ہمارے خُداوند نے دریائے یردن میں یوحنا اِصطباغی  کے ذریعہ بپتسمہ لے کر اِس دُنیا کے تمام گناہوں کو قبول کِیا۔ اِس کے بعد اُس نے اپنے جسم کو صلیب پر دےدیا، اور اِس طرح اِس دُنیا میں ہر ایک کی سزاکو برداشت کِیا۔ اور وہ پھر مُردوں میں سے جی اُٹھ کر ہمیں نئی ​​زندگی دےچکا ہے۔
کہ قربانی کے جانور کا خون بخُور کی قربان گاہ پر ڈالا جانا یِسُوعؔ مسیح کی جسمانی موت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اِسی طرح، اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام گناہوں کو برداشت کرنے کے بعد، یِسُوعؔ مسیح نے اپنے آپ کو قربان کِیا اور ہمارے لیے صلیب پر اپنا خون بہایا۔ اِس قربانی کی بدولت ہی ہم نجات یافتہ ہو چکے ہیں۔ یہ پانی اور روح کی اِس خوشخبری پر ہمارے ایمان کی وجہ سے ہے کہ ہم اپنی نجات تک پہنچے ہیں۔ یہ کسی اندھے یا من مانی کےعقیدے سے نہیں ہے کہ ہم اپنے تمام گناہوں سے بچ گئے ہیں، بلکہ یہ صرف اِس لیے ہے کہ یِسُوعؔ، خُدا خود، ہمارے نجات دہندہ کے طور پر اِس زمین پر آیا، بپتسمہ لے کر ہمارے تمام گناہ اپنے جسم پر اُٹھائے، اور ہم سب کے لیے اپنا قیمتی خون بہا یا۔
یہ ہے کیسے خُدا نے ہماری نجات کو پورا کِیا، جو خیمۂ اِجتماع کے پردے کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں مضمر ہے۔ یہاں ارغوانی رنگ اِس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بادشاہوں کا بادشاہ آدمی بن گیا۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ یِسُوعؔ نے یوحنا اِصطباغی کے ذریعہ بپتسمہ لے کر ہمارے تمام گناہوں کو قبول کِیا اور ہماری جگہ اپنا خون بہا کر ہمارے گناہوں کی تمام مزدوری ادا کی۔یہ ہے کیسے خُداوند ہمارا اپنا نجات دہندہ بن گیا۔ پانی اور روح کی اِس خوشخبری پر ایمان ہی وہ ایمان ہے جو ہمیں عشائےربّانی میں شامل ہونے  کے قابل بناتا ہے۔ جب یِسُوعؔ نے آخری فسح کی تیاری کی، تو اُس نے صرف روٹی ہی نہیں بلکہ مَے بھی تیار کی؛ اور اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا کہ وہ دونوں کھاؤ اور پیو ۔ یہاں روٹی یِسُوعؔ کے جسم کی طرف اشارہ کرتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ خُدا خود اِنسان بن گیا تاکہ ہم گنہگاروں کو بچائے۔ روٹی کا مطلب یہ بھی ہے کہ دریائے یردن میں بپتسمہ لے کر، یِسُوعؔ نے ہمارے تمام گناہ اپنے جسم پر اُٹھا لیے۔ دوسری طرف، مَے زندگی اور نجات کے خون کی طرف اشارہ کرتی ہے جو یِسُوعؔ نے ہماری جگہ صلیب پر بہایا تھا۔
لہٰذا، جب بھی ہم عشائےربّانی میں شرکت کرتے ہیں، تو ہم سب کے لیے یہ اٹل ایمان رکھنا بالکل ناگزیر ہے کہ خُدا خود ہمیں بچانے کے لیے اِنسان کے جسم میں اِس زمین پر آیا، کہ اُس نے بپتسمہ لینےکےذریعےہمارے تمام گناہ اپنے جسم پر اُٹھا لیے، کہ ہماری جگہ صلیب پر اُس کوسزا دی گئی، اور یہ کہ اُس نے اِس طرح ہمیں بچایا اور ہمارا ذاتی نجات دہندہ بن گیا۔ تاہم ،افسوس کی بات یہ ہے کہ زیادہ تر مسیحیوں کو اِس کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہے کہ یِسُوعؔ مسیح نے عشائےربّانی کی اِس رسم کو کیوں قائم کِیا اور ہمیں حکم دیا کہ اُس کی واپسی تک اِسے برقرار رکھیں۔ آپ کو اپنی ایمانی زندگی کو کبھی بھی ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ اگر آپ کو اب بھی یقین نہیں ہے کہ یِسُوعؔ آپ کا نجات دہندہ ہے، تو آپ کو عشائےربّانی میں یِسُوعؔ کی روٹی اورمَے لینے سے پہلے اپنے ایمان کے بارے میں انتہائی توجہ کے ساتھ غور کرنا  چاہیے۔ تمام جذباتی ہونے کے بجائے، غور سے سوچیں اور اپنے آپ سے سنجیدگی سے پوچھیں کہ آیا خُداوند واقعی آپ کاخُداوند ہے یا نہیں۔
خُداآپ کا اور میرا خُدا ہے۔ اُس نےآپ کےاور میرےباپ دادا کو بنایا ۔ اور اُس نے ہمیں اِس زمین پر پیدا ہونے کی اجازت دی۔ یہ خُدا کوئی اور نہیں بلکہ یِسُوعؔ ہے۔ اور یِسُوعؔ، خود خُدا، ہمارے اپنے نجات دہندہ کے طور پر اِس زمین پر آیا۔ ہمیں بچانے کے لیے ہمارے نجات دہندہ کے طور پر اِس زمین پر آنے کے بعد، اُس نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام گناہ اپنے بدن پر اُٹھا لیے۔ اِس کے بعد وہ وفاداری کے ساتھ ہمارے اِن گناہوں میں سے ہر ایک کو صلیب پر لے گیا، اِن میں سے کسی سے بھی خود کوتسکین نہیں دی، اور صلیب کی سزا کو برداشت کِیا جو صرف ملعونوں کو برداشت کرنی چاہیے، تاکہ ہم اپنے گناہوں کے لیے مجرم نہ بنیں۔ یہ ہے کیسےخُداوند ہمیں ہماری تمام لعنتوں سے بچا چکا ہے۔
اگر آپ صرف ایک لمحے کے لیے بھی پانی اور روح کی خوشخبری کے بارے میں سوچیں تو آپ نجات کی اِس سچائی کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ دُنیا کے تمام گناہوں سے نجات پانے کے لیے پانی اور روح کی خوشخبری کو اپنے دل میں قبول کرنا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ خُداوند نے اپنے پانی اور خون کے ذریعے مجھے میرے تمام گناہوں سے بچایا ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے جو مَیں نے خود اپنی نجات کے لیے کِیا ہو۔ جب یِسُوعؔ اِس زمین پر آیا، جب وہ  بَیت لحم کے ایک چھوٹے سے اصطبل میں پیدا ہوا، مَیں وہاں نہیں تھا، نہ ہی مَیں نے کسی شکل یا صورت میں مداخلت کی، مَیں نے خُدا سے مجھے بچانے کے لیے بہت کم درخواست کی تھی۔ لیکن خُداوند اِس زمین پر آیا تھا جو میرے ارادوں سے قطع نظراِنسان کے جسم میں مجسم ہوا ، سب مجھے بچانے کے لیے تھا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ مجھے بچانے کے لیے تھا کہ یِسُوعؔ اِس زمین پر آیا، بپتسمہ لیا، اور صلیب پر اپنا خون بہایا۔
خُدا باپ نے دُنیا سے اتنی محبت کی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا۔ خُدا خود اِس زمین پر ہر انسان کو بچانے کے لیے آیا ۔ اور واقعی آپ کو اور مجھے ہمارے تمام گناہوں سے بچاچکاہے، اور وہ آپ کا اور میرا نجات دہندہ بن گیا ہے۔ ہمیں اپنی نجات تک پہنچنے کے لیے بس اتنا کرنا ہے کہ یِسُوعؔ مسیح پر بھروسہ کرناہے، جو خود خُدا ہے، اور اپنے دلوں میں اُس نجات کے کام کو قبول کرناہے جو اُس نے ہمارے لیے کِیا ہے۔ صرف وہی لوگ جو اپنی قوت سے مکمل طور پر تھک چکے ہیں، جنہوں نے اِس کی فضولیت کو سمجھتے ہوئے اپنی کوششیں ترک کر دی ہیں، اور جنہوں نے اپنے گناہوں کی معافی اور اپنی نجات کو مکمل طور پر خُدا کے سپرد کر دیا ہے ایسے لوگ ہی خُدا کا فضل پا سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ آپ کے خیال میں آپ کو سمجھ سے باہر معلوم ہو سکتا ہے، لیکن خود خُدا نے ہم سب کو نجات دینے کے لیے ہماری نجات کو بالکل پورا کِیا ہے۔ اِس لیے ہمارےکرنےکے لیے خُدا کی نجات کے کام پر ایمان رکھنے کے سِوا اَور کچھ نہیں ہے۔
 
 
اپنے آپ کو مکمل طور پر خُدا کے سپرد کر دیں
 
اپنے آپ کو خُدا کے سپرد کرنا آپ کے لیے بالکل ضروری ہے۔ خُدا نے آپ کے لیے جوکِیا ہے اِس کے بارے میں سوچیں۔ خُدا خود اِنسان بن گیا تھا۔ اور خُدا نے یہ صرف آپ کو اور مجھے بچانے کے لیے کِیا۔ مزید برآں، یِسُوعؔ، جو خود خُدا ہے، نے ہمارے لیے بپتسمہ لیا تاکہ ہمارے تمام گناہوں کو برداشت کر سکےاور اِن سب کو مٹاسکے۔ یِسُوعؔ موت تک مصلوب بھی ہوا، صلیب پر ہمارے لیے اپنا قیمتی خون بہایا۔ اِس طرح ہماری جگہ پر اُس کوسزادی گئی،سب ہمارے ہر ایک گناہ کی ادائیگی کے لیے،ہمیں ہماری سزا سے نجات دینے کے لیے، اور ہمارے لیے ہماری عدالت سے بچنا ممکن بنانے کے لیےتھا۔ پھر وہ ہمیں نئی ​​اور ہمیشہ کی زندگی میں واپس لانے کے لیے تیسرےدن دوبارہ مُردوں میں سے جی اُٹھا۔
اور اب، وہ خُدا باپ کے تخت کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے اور ہم سب کی نگہبانی کر رہا ہے۔ وہ دیکھ رہا ہے کہ کون اپنا سب کچھ اُس کے سپرد کرنے کو تیار ہے، خود خُدا اور نجات دہندہ، اور جو اُس پر پورے دل سے ایمان رکھتا ہے۔ جویِسُوعؔ کو حاصل کرچکے ہیں وہ وہ لوگ  ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ خُدا کے سپرد کر دیا ہے۔ وہ ایمان رکھتے ہیں کہ خُداوند اُنہیں مکمل طور پر بچاچکا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ اُنہوں نے اپنی نجات کے لیے اپنے طور پر کچھ نہیں کِیا۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ صرف اُس کی  محبت کی وجہ  سے ہے کہ خُدا نے اُنہیں نجات کی سچائی کے ذریعے بچایا ہے جو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے میں ظاہر ہوتی ہے۔ اور ایسے تمام لوگوں کو جنہوں نے اپنے آپ کو مکمل طور پر خُدا کے سپرد کردیاہے، اور جوخُدا اور اُس کے کلام کو اپنے دلوں میں قبول کرچکےہیں، خُدا نے اپنی اولاد بننے کا حق دیا ہے۔
لہٰذا مَیں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ عشائےربّانی میں شامل ہونے سے پہلے نجات کی اِس سچائی کو واضح طور پر سمجھ لیں۔ یِسُوعؔ نےجو بپتسمہ حاصل کِیا وہ ہمارے تمام گناہوں کو برداشت کرنا اور اُن کا کفارہ دینا تھا۔ یِسُوعؔ نے جس جسمانی موت کا سامنا کِیا وہ آپ کو اور مجھے ہمارے تمام گناہوں سے بچانے کے لیے تھی۔ اِس طرح ہمارے تمام گناہوں کو برداشت کرنے کے بعد، یِسُوعؔ کو مصلوب کِیا گیا، اُس کا سارا خون ہماری جگہ بہایا گیا، اور ہمیں گناہ کی عدالت سے رہائی  دینے کے لیے اور راستباز بنانے کے لیے اِس طرح کی سزا دی گئی۔
ہم سب کو پاک مقام  میں رہنے اور دُعا کرنے کے لئے، خُدا ہمیں اپنے فضل سےملبوس کرنے کے لئے بخُور کی قربان گاہ دےچکاہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم خُدا کی طرف سے فضل حاصل کر سکتے ہیں۔ لہٰذا مَیں آپ میں سے ہر ایک کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ اپنے آپ کو مکمل طور پر خُداوند کے سپرد کر دیں۔
ہیلیلویاہ!