Search

Вопрсы о Христианской Вере

Тема 1: Рождение свыше от воды и Духа

1-19. کیوں ہمیں یسوؔع پر ایمان لاناچاہئے؟

ہمیں یسوؔع پر ایمان لاناچاہئے:
① خُدا کی مرضی پوری کرنے کے لئے
② اپنے تمام گناہوں سے نجات یافتہ ہونے کے لئے
③ خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لئے تاکہ ہم خُداوند کےہمراہ ابد تک جی سکیں۔
ہم سب گناہ گار ہیں جو یسوؔع مسیح ،اپنے نجات دہندہ پر ایمان کے بغیر جہنم میں گرجائیں گے۔واحدیسوؔع ہی ہمارا نجات دہندہ ہے جو ہمیں جہنم سے بچا سکتا ہے ۔ ہمیں یسوؔع پر ایمان لانا چاہئے کیونکہ وہ واحدِ حقیقی نجات دہندہ ہے۔
• وہ تمام لوگ کہاں پہنچتے ہیں جو یسوؔع پر ایمان لاتے ہیں اوراپنے تمام گناہوں سے نجات یافتہ ہیں؟––آسمان پر۔––
• وہ  لوگ بالآخرکہاں پہنچتے ہیں جونہ یسوع پر ایمان لاتے ہیں نہ ہی نجات یافتہ ہیں؟––وہ اپنے تمام گناہوں کی وجہ سےجہنم جاتے ہیں ؛یعنی جھیل میں، جوآگ اور گندھگ سمیت جلتی ہے (مکاشفہ۲۱:۸)۔––
• کون خُدا کی بھیڑیں ہیں؟––وہ لوگ جو یسوؔع کے بپتسمہ اور خُون  پر ایمان لانے کے وسیلہ  سے گناہوں کی بخشش حاصل کرتے ہیں۔ اور’’ بھی بھیڑیں ہیں جو اس بھیڑ خانہ کی نہیں۔‘‘(یوحنا۱۰: ۱۶)ایسی بھیڑیں بھی ہیں اِسلئے کہ وہ اندھا دھند ایمان رکھتی ہیں ،جیسا  وہ فطرتاً سمجھتی ہیں ،کیونکہ وہ ا بھی تک گناہ گارہیں مگر وہ لوگ  جو یسوؔع کے بپتسمہ اور خُون  پر ایمان لاتے ہیں سب ایک ساتھ نجات پاتے ہیں  اور خُدا کی بھیڑیں بن جاتے ہیں۔