Search

Вопрсы о Христианской Вере

Тема 3: Откровение

3-8. خُدا کے تخت کے سامنے کھڑے ہوئے چار زندہ جاندار کون یا کیا ہیں؟

مکاشفہ۴:۶۔۹ مندرجہ ذیل لفظوں میں چار زندہ جانداروں کو بیان کرتا ہے : ’’اور اُس تخت کے سامنے گویا شیشے کا سمندر بلور کی مانند ہے اور تخت کے بیچ میں اور تخت کے گرداگرد چار جاندار ہیں جن کے آگے پیچھے آنکھیں ہی آنکھیں ہیں ۔ْ پہلا جاندار ببر کی مانند ہے اور دوسرا جاندار بچھڑے کی مانند اور تیسرے جاندار کا چہر ہ انسان کا سا ہے اور چوتھا جاندار اُڑتے ہوئے عقاب کی مانند ہے ۔ْ اور اِن چاروں جانداروں کے چھ چھ پر ہیں اور چاروں طرف اور اندر آنکھیں ہی آنکھیں ہیں
اور رات دن بغیر آرام لئے یہ کہتے رہتے ہیں کہ قدوس ۔ قدوس۔ قدوس۔خُداوند خُدا قادرِ مُطلق جو تھا اور جو ہے اور جو آنے والا ہے۔ْ اور جب وہ جاندار اُس کی تمجید اور عزت اور شکر گزار ی کریں گے جو تخت پر بیٹھا ہے اور ابدالآباد زندہ رہے گا ۔ْ
چار زندہ جاندار خُد ا کے تخت کے گرداگرد ، چوبیس بزرگوں کے ساتھ ہیں ، وہ خُدا کے وفادار خادم ہیں جو ہمیشہ اُس کی مرضی بجا لاتے اور اُس کی قدوسیت اور جلال کی تمجید کرتے ہیں ۔ جب خُدا کام کرتا ہے ، تووہ بذاتِ خود کام نہیں کرتا ، بلکہ وہ ہمیشہ اپنے خادموں کے وسیلہ سے کام کرتا ہے ۔ چار زندہ جاندار ، خادمین جو خُدا کے قریب ترین ہیں ، ہمیشہ اُس کی ساری مرضی پوری کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکے ہیں ۔
چار زندہ جانداروں میں سے ہر ایک مختلف شکل رکھتا ہے ،یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ چار زندہ جاندار مختلف گنجائشوں میں خُدا کی خدمت کرتے ہیں ۔ وہ اندر باہر آنکھوں سے بھرے ہوئے ہیں ، مطلب کہ یہ زندہ جاندار مسلسل خُدا کے مقاصد پر قریبی توجہ دیتے ہیں۔ اِسی طرح، چار زندہ جاندار خُدا کے وفادار خادم ہیں جو ہمیشہ اُس کی خدمت کرتے اور اُس کی مرضی پوری کرتے ہیں۔
مزید برآں ، چار زندہ جاندار خُداکے جلال اور قدوسیت کی ستائش سے آرام نہیں کرتے ، بالکل جس طرح خُدا کبھی نہیں سوتا ۔ وہ خُدا باپ اور ہمارے خُداوند یسوعؔ کی قدوسیت کی ، اور اُس کی قادرِ مُطلق قُدرت کی تمجید کرتے ہیں ، جو ہمارا خُدااور برّہ ہے۔ اِس طریقہ سے ، چار زندہ جاندار خُدا کے تخت کے سامنے کھڑے ہوئے اپنے پُرخلوص دلوں سے اُس کی تمجید کرتے ہیں ، یعنی محض فرض سے نہیں کرتے۔ کیوں؟ کیونکہ یسوع ؔ مسیح کیا کر چکا ہے ۔یعنی ، اپنے آپ کو حتیٰ کہ ایک انسان کی شکل میں فروتن کرکے اور کنواری مریمؔ کے بدن کے ذریعہ سے اِس دُنیا میں پیدا ہو کر ؛ یوحنا ؔ سے بپتسمہ حاصل کرنے کے وسیلہ سے اپنے آپ پر بنی نوع انسان کے تمام گناہوں کو اُٹھانے ؛ اِن گناہوں کو صلیب پر لے جانے اور اِس پر مرنے سے ؛ اور یوں تمام بنی نوع انسان کو گناہ سے بچانے کے وسیلہ سے ۔ وہ اب خُدا کے تخت پر بیٹھا ہوا ہے ، اور اپنے اِن خوبصورت کاموں کی وجہ سے ، وہ تمام مخلوقات سے ابدالآباد تمجید حاصل کرنے کے لائق ہے ۔
یوں چا ر زندہ جاندار ، چوبیس بزرگوں کے ساتھ ساتھ ،اپنے دل کی گہری پُر خلوص تمجید اُسے پیش کرنے کے وسیلہ سے خُدا کو بلندو بالا گردانتے ہیں۔