Kwa sababu ya Changamoto ya COVID-19 na usumbufu kwa huduma ya utumaji barua kimataifa, tumesimamisha kwa muda huduma yetu ya 'Utumaji wa Vitabu vya Bure viyilivyo chapishwa.
Kwa kuzingatia hali hii hatuwezi kukutumia vitabu hivi kwa wakati huu.
Omba kwamba janga hili litamalizika hivi karibuni na kuanza tena kwa huduma ya posta.
Somo la 1: Kuzaliwa mara ya pili kwa maji na kwa Roho
1-2. یسوؔع کون ہے؟
جیسا کہ پیدایش ۱:۳ اور یوحنا۱:۱- ۳میں بیان کیا گیاہے، وہ خالق، حقیقی خُدا ،تمام کائنات کا خُدا ہے جس نے تمام گناہ گاروں کودُنیا کے تمام گناہوں سے بچا لیا(فلپیوں۲:۶،’’جو خُدا کی صورت پر تھا۔‘‘یوحنا ۱:۲- ۳’’یہی ابتدامیں خُدا کے ساتھ تھا۔سب چیزیں اس کے وسیلہ سے پیدا ہوئیں اورجو کچھ پیدا ہوا ہے اس میں سے کوئی چیز بھی اس کے بغیر پیدا نہ ہوئی۔)‘‘یسوؔع تخلیق کا خُدا،یعنی کائنات کا مالک ہے۔
تاہم، بہت سے لوگ یسوؔع کی محبت اور نجات پر ایمان نہ لا نے کی وجہ سے نجات یافتہ ہونے میں ناکام ہو جاتے ہیں، جو کہ جسم میں اِس دُنیا میں اُترآیاتھا۔مگر بہت سارے دوسرے لوگ نجات حاصل کرچُکے ہیں، خُدا کے لوگ بن چُکے ہیں، اور اُس پر ایمان لانے کے وسیلہ سے ابدی زندگی حاصل کر چُکے ہیں۔ وہ راستبازلوگ بن چُکے ہیں۔