Search

שאלות נפוצות על האמונה הנוצרית

נושא 2: רוח הקודש

2-10. ڈاکٹر کے مجھ میں معدے کے کینسر کی بیماری تشخیص کرنے کے بعد میں نے بہت سارے اَفسردہ دن گزارے۔ ایک دن، میرا ایک مسیحی دوست مجھے مِلا اور مجھے بتایا کہ ہر کوئی جو اُس کے گرجا گھر میں بیداری کی عبادت میں شرکت کر رہا ہے کسی قِسم کی بیماری سے بھی شِفا یاب ہو جائے گا۔ اُس وقت مجھ،بے دین کو، خُد اکی قُدرت کے وسیلہ سے بیماری سے شِفا یاب ہونا سچ ثابت ہونے کے لئے انتہائی اچھا نظر آیا۔ عبادت کے آخری دن پر، ہر کوئی ہاتھوں کے رکھے جانے کو حاصل کرنے کے لئے خادم کے پاس آیا۔ جب اُس نے اپنے ہاتھوں کو مجھ پر رکھا، اُ س نے مجھے کچھ ناقابل ِ فہم الفاظ دُہرانے کے لئے کہا اور مجھ سے کہاآیا میں یسوعؔ مسیح کی شفائیہ قُدرت پر ایمان رکھتا تھا۔ حتیٰ کہ گو میں حقیقتاً میرے دل میں ایمان نہیں رکھتا تھا، میں پریشان ہو گیا اور جواب دیا ہاں۔ اوربالکل اُسی لمحے میں نے مجھ میں دوڑتی ہوئی بجلی کی مانند کوئی گرم چیز محسوس کی۔میں اپنا سار ا بدن کانپتے ہوئے محسوس کر سکتا تھا اور میں نے محسوس کیا کہ میر ا کینسر شِفا یاب ہو گیا تھا۔ میں نے اُسی موقع پر خُداوند پر ایمان رکھنے کا فیصلہ کیا اور اُس کے بعد، ایک عظیم خوشی اور سلامتی میرے دل میں آئی اور میں نے ایک نئی زندگی شروع کی۔ میں نے خوشخبر ی پھیلانے کے لئے اپنی زندگی بھی وقف کردی۔ میں سوچتا ہُوں کہ رُوح القدس نے یہ تمام چیزیں کی اور میں ایمان رکھتا ہُوں کہ وہ مجھ میں سکونت کرتا ہے۔ کیا آپ اِس کے بارے میں اِسی طریقہ سے نہیں سوچتے ہیں؟

آپ واقعی ایک حیران کن تجربہ کر چکے ہیں۔ میں لوگوں سے بہت سارے اِقرار سُن چکا
ہُوں جنہوں نے اپنی دُعاؤں کے لئے خُد اکے جوابات کا تجربہ کرنے کے بعد خُداوند کے لئے اپنی زندگیا ں وقف کر دیں۔ تاہم، میں آپ سے پوچھنا چاہوں گا آیا یہ حیران کن فوق الفطرت تجربہ حتمی ثبوت ہو سکتا  ہے کہ  آپ نے  رُوح  القدس کوحاصل کِیا۔
حقیقت کے ایک معاملہ کے طورپر، آ ج کل کے بہت سارے مسیحی بالائی سوال کے لئے ”ہاں“ میں جواب دیں گے۔ جب مغربی مسیحیت مادی ترقی کے بیچ میں زوال پذیر تھی، نام نہاد پنتیکاسٹل-کیرزمیٹک موومنٹ اُٹھی اور مسیحیت شاندار طور پر، خاص طور پر ترقی پذیر یا ترقی یافتہ ممالک میں بیدا ر ہوئی۔
نتیجہ کے طورپر، بہت سارے مسیحی پنتیکاسٹل -کیرزمیٹک موومنٹ کے اثر کا شکا ر ہو گئے، جو فوق الفطرت تجربہ کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ وہ جو بیداری کی عبادتوں کی راہنمائی کرتے ہیں بعض اوقات بیداری پیدا کرنے والے مبشروں کے طورپر عالمگیر شہرت حاصل کرتے ہیں۔ مزید برآں، کیونکہ وہ اپنی ذاتی حیران کن گواہیاں رکھتے ہیں اور اپنے تجربات کے وسیلہ سے اپنا ذاتی ایمان ظاہر کرتے ہیں اُن کے پیروکار اُن کی مانند تجربے پر مبنی ایمان کا تعاقب کرتے ہیں۔
تاہم، بالائی سوال کے لئے کتاب ِ مقد س ”ناں“ کہتی ہے۔ بے شک، رُوح القدس ہمیں فوق الفطرت تجربات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم، کیونکہ وہ سچائی کا رُوح ہے (یوحنا ۱۵:۲۶)، ہم رُوح القدس صرف سچائی کے کلام کے وسیلہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔  
پطرس ؔ نے پنتیکُست کے دن پر رُوح القدس حاصل کِیا اور یہ کہتے ہوئے اعتماد کے ساتھ خوشخبری کی منادی کی، ”خُدا نے اُسی یسوعؔ کو جسے تم نے مصلوب کِیا خُداوند بھی کِیااور مسیح بھی۔“  تب یہودیوں نے جنھوں نے یہ سُنا پطرس ؔ اور دوسرے رسولوں سے کہا، ”اَے بھائیو! ہم کیا کریں؟۔“ (اعمال ۲:۳۶ ۔۳۷)۔  اُس نے اُنھیں جواب دیا، ”توبہ کرو اور تم میں سے ہر ایک اپنے گناہوں کی معافی کے لئے یسوعؔ مسیح کے نام پر بپتسمہ لے تو تم رُوح القدس انعام میں پاؤ گے۔ اِس لئے کہ یہ وعدہ تم اور تمہاری اولاد اور اُن سب دُور کے لوگوں سے بھی ہے جنکو خُداوند ہمارا خُدا اپنے پاس بُلائیگا۔“
 (اعمال ۲:۳۸ ۔۳۹)۔
 دوسرے لفظوں میں، خُد انے واضح طورپر کہا کہ وہ راستبازوں کو رُوح القدس ایک نعمت کے طورپر دے گا جنھوں نے یسوعؔ مسیح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہ کی معافی حاصل کی۔ کسی کے دل میں رُوح القدس کی معموری کا واحد ثبوت سچائی کا کلام ہے۔
کیا آپ پانی اور رُوح کی خوشخبری کے وسیلہ سے گناہ کی معافی حاصل کر چکے ہیں؟ اگر اِس طرح ہے،تو آپ پُریقین ہو سکتے ہیں کہ رُوح القدس کی معموری پہلے ہی آپ میں واقع ہو چکی ہے۔
تاہم، کوئی معنی نہیں رکھتا کیا حیران کن تجربا ت آپ رکھ چکے ہیں یا کوئی معنی نہیں رکھتا آپ کتنے سارے معجزات کر چکے ہیں، آ پ بالکل رُوح القدس حاصل نہیں کر چکے ہیں اگر آپ اب تک اپنے دل میں گناہ رکھتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ آپ سچائی کے کلام پر مبنی گناہ کی معافی کی گواہی نہیں رکھتے ہیں۔ بالکل جس طرح نُور میں تاریکی نہیں پائی جا سکتی ہے، رُوح القدس ایک گنہگار پر نہیں آسکتا نہ ہی گناہ کے ساتھ سکونت کرتا ہے۔
اِس لئے، رُوح القدس کی سچی معموری صرف اُن لوگوں میں واقع ہوتی ہے جن کے گناہ مکمل طورپر پانی اور رُوح کی خوشخبری کے وسیلہ سے دھوئے گئے ہیں۔ خُد اتمام لوگوں کے لئے سچائی کو سُننا اور رُوح القدس کی معموری کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اب آپ پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے رُوح القدس کی معموری حاصل کر سکتے ہیں۔
میں اِن کے ساتھ ساتھ بے شمار دوسرے سوالات حاصل کر چکا ہُوں اور آپ اُن کے  تمام جوابات یوحناؔ سے یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیبی خون پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔ اب ہر کوئی جو یسوعؔ پر ایمان رکھتا ہے رُوح القدس حاصل کر سکتا ہے، جس کا خُدانے آخری دنوں میں تمام لوگوں پر اُنڈیلنے کا وعدہ کِیاتھا۔ ہم خُداوند کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہیلیلویاہ!
یہ کتاب رُوح القدس پر معلومات کے ایک عظیم مواد پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب آپ کے سوالات کے جواب دینے میں مدد کرے گی۔ اگر آپ پانی اور رُوح کی خوشخبری کے بارے میں زیادہ جاننا چاہتے ہیں، مہربانی سے مصنف کی اپنی مسیحی کتاب سیریز کی پہلی دو کتابوں سے استفادہ کریں۔
کیا آپ واقعی پانی اوررُوح کے وسیلہ سے نئے سِرے سے پیدا ہو ئے ہیں؟  سیول: ہفضیباہ، ۱۹۹۹۔
پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رجُوع لائیں۔ سیول، ہفضیباہ، ۱۹۹۹ ۔
خُدا چاہتا ہے آپ رُوح القدس کی معموری حاصل کریں اور خُداوند کی آمد کا انتظا ر کریں۔ اگر آپ مصنف کے ساتھ مل کر خُد اکے کلام پر ایمان رکھتے ہیں، آپ رُوح القد س کی معموری حاصل کریں گے اور خُداوند کو جلال دیں گے۔