Через COVID-19 та порушення роботи міжнародної поштової служби ми тимчасово призупинили наше служіння безкоштовних друкованих книг.
У зв’язку з цією ситуацією наразі ми не можемо надсилати Вам книг. Моліться, щоб ця пандемія незабаром закінчилася і робота поштової служби відновилася.
گناہ کی مزدوری موت ہے۔ بِلا لحاظ کہ یہ کیا ہے،ہر گناہ کی خُداکے حضورعدالت ہونی ہے ،اوریہاں تک کہ ہر ایک گناہ کی سزا موت ہے ۔ گناہوں کا کفّارہ دینے کے سلسلے میں ،اسرائیل کے لوگوں کو خُدا کے حضور بے عیب بھیڑ قربان کرنا پڑتی تھی۔مگر ایسی قربانیاں امکانی طورپر اُن تمام گناہوں کو ہمیشہ کے لئےپاک نہیں کر سکتی تھیں،’’کیونکہ ممکن نہیں کہ بیلوں اور بکروں کا خو ن گناہوں کو دور کرے۔‘‘(عبرانیوں۱۰:۴)۔
لہٰذا، خُدا نے تمام لوگوں کو اُنکے گناہوں سے چُھڑانے کے لئے ایک برّہ تیار کیا۔ہر قربانی کے جانور کوتمام گناہ اُٹھانے کے لئے ہاتھ رکھنے کےتابع ہونا پڑتا تھا اوراِس صورت میں اُن کی جگہ پرمرجاتے تھے۔
عہدِ جدید میں،یسوؔع نے خُدا کےبرّہ کے طور پر یردؔن میں اپنے بپتسمہ کے ذریعہ سے ہمارے تمام گناہ اُٹھالئے اور ہماری خاطر مر گیا۔’’کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے مگر خُدا کی بخشش ہمارے خُدا وند مسیح یسوؔع میں ہمیشہ کی زندگی ہے ۔‘‘(رومیوں۶:۲۳)۔
گناہ کی مزدوری موت ہے،مگریسوؔع نے اپنی محبت کو ہماری جگہ پر صلیب پر مرنے اور دُنیا کے تما م گناہ گاروں کے لئے ابدی زندگی کا تحفہ پیش کرنے کے وسیلہ سے ظاہر کیا۔