Search

খ্রীষ্টীয় বিশ্বাসের উপরে যে প্রশ্নগুলি প্রায়শই করা হয়ে থাকে

বিষয় ১: জল ও আত্মা হতে নুতন জন্ম প্রাপ্ত হওয়া

1-8. کیا ہمارے گناہوں کا اقراراُنہیں غائب کرسکتا ہے؟

جی  نہیں۔گناہ اقرار کےساتھ غائب نہیں ہوتے، بلکہ پانی اور رُوح کی  خُوشخبری پر ایمان کے سَنگ غائب ہوتے ہیں۔ ہمارے گناہ صرف تب ہی غائب ہوسکتے ہیں جب  ہم یسوؔع کے بپتسمہ اور خُون  پر ایمان لاتے ہیں ،جس نے ہمیں تمام گناہوں سے پاک کیا۔ یہ یسوؔع کی رُوحانی نجات کی  خُوشخبری ہے، جس نے یردؔن میں اپنے بپتسمہ سمیت ہمارے تمام گناہ دھوڈالے۔
خُدا کی شریعت کو پہچاننے کے لئے کسی آدمی کے پاس گناہوں کا اقرارواحد ثبوت ہے، مگر رَستگاری ہمیں صرف تب  عنایت ہوتی ہے جب ہم یسوؔع کے بپتسمہ اورصلیب پر ایمان لاتے ہیں۔
اُس کےبپتسمہ کا پانی اور مسیح کا خُون صداقتِ آسمان ہےجس نے تمام لوگوں کو گناہ سے بچالیا، اور ہماری بخششوں کا انحصار گناہوں کے اِقرار پر نہیں، بلکہ یہ ایمان لانے پر ہے کہ یسوؔع نے اپنے بپتسمہ کے سَنگ تمام بنی نوع انسان کے گناہوں کو اُٹھالیا۔ یسوؔع کی مصلوبیت اُن تمام گناہوں کی سزاتھی، جو اُس نے ہم گناہ گاروں سے لے لئے۔
چنانچہ،ہماری حقیقی نجات یردؔن میں بپتسمہ  اور صلیبی خُون کے اندر ہے۔ ہم اپنے  تمام  گناہوں  سے پاک ہوگئے تھے اُس کی وجہ یہ ہے کیونکہ ہم یسوؔع پر ایمان رکھتے ہیں، جس نے ہمارے تمام گناہوں کو دھوڈالا۔
وہ  لوگ جو یہ منادی کرتے ہیں کہ ہم اپنے گناہوں کا اقرار کرنے کے وسیلہ سےچُھوٹ  سکتے ہیں وہ خُدا کی حقیقی نجات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
لہٰذا، ہمیں یقیناًیسوؔع کے بپتسمہ اور خُون ،یعنی خُداکی نجات پر ایمان رکھنا چاہئے۔ کبھی یہ مت کہیں کہ نسلِ انسانی کے گناہ خُدا کے حضور اُن کا اقرار کرنےکے توسط سے معاف ہو سکتے ہیں۔
یہ جان رکھیں کہ ہمارے گناہ ہمیں جہنم میں ڈال دیں گے،مگر یسو عؔ ، اُسکے بپتسمہ اور خُون  پر ایمان لانا،جوہمیں آزاد کرتا ہے اور ہمیں خُدا کے آگے راستبازبننے کی اجازت دیتا ہے،ہمارے گناہوں کو دھو سکتا ہے۔یہ واحد راہ ہے جس سے ہم اپنے تمام گناہوں سے نجات یافتہ ہو سکتے ہیں ۔ آئیں ہم سب بخوبی  آگاہ ہوں  کہ ہم اپنے تمام گناہوں سے سب ایک ہی ساتھ کلامِ حق ،یعنی یسوؔع کے بپتسمہ اور خُون  پر ایمان لانے کے وسیلہ سےدُھل چُکے ہیں(۱۔یوحنا۵:۴- ۸)۔
گناہ ہر بار نہیں مٹتے جب بھی ہم اقرار کرتے ہیں۔ اگر آپ اقرار کے تکیے پر بجد  ہیں، تو آپ جہنم میں مرکھپ جائیں گے۔ آئیں ہم حقیقی  خُوشخبری پر ایمان لائیں تاکہ ہمارے مَنوں کے اندر گناہ دُھل سکیں۔اپنے مَن سمیت ایمان لائیں،صرف اپنی عقل کے ساتھ نہیں،اورہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنے گناہوں سے آزاد ہوجائیں۔