Search

စာအုပ်ပြန်လည်သုံးသတ်ချက်များ

گلتیوں کے خط پر پیغامات - جسمانی ختنہ سے لے کر توبہ کی الٰہی تعلیم تک (II)

  • Moon Sahotra
  • Pakistan
  • 1280
  • 09/09/2023

Urdu 2

پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رُجوع لائیں

Rev. Paul C. Jong

  • ISBN893144955
  • စာမျက်နှာ376
  • အဆင့်သတ်မှတ်ချက်

پول سی جونگ کی یہ کتاب آج کی مسیحیت میں  موجودمغالطوں کو سمجھنے ، غلط تعلیمات سے دُور رہنے اور پھر پانی اور رُوح کی کوشخبری کی منادی کرنے کے لیے خود کو تیار کرنے کا  ایک مؤثر  ذریعہ ہے۔

 جس طرح پولس رسول کے دور میں، کلیسیا میں بہت سارے لوگ اُٹھ کھڑے ہوئے جنہوں نے جسمانی ختنہ کے ایمان کی حمایت کی، اور اِس کے نتیجے میں  بہت سارے بھائیوں کا  خُدا کے سچے کلام پر ایمان ختم ہو گیا ۔ اِس موجودہ دور میں بھی، اگر ہم جو نئے سرے سے پیدا ہوچکے ہیں، اگر خُدا کے کلام سے نشوونما پانا جاری نہیں رکھتے تو ہمارا ایمان بھی تباہ ہو سکتا ہے۔ہمیں  اپنی جسمانی خواہشات کو اپنی روحانی خواہشات پر حاوی نہیں کرنا چاہیے۔

ہم جو بہت بڑے گنہگار تھے جو جہنم کی آگ میں جانے کا مقدر رکھتے تھے۔ ہمارے لیے  ہمارا خُداوند اِس دُنیا میں مجسم ہو کر آیا ، اُس نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام گناہوں کو اپنے کندھوں پر اُٹھا لیا، پھر اپنا صلیبی خون بہا کر ہمارے تمام تر گناہوں کی قیمت ادا کردی  اور ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے آزاد کر دیاہے۔ وہ ہمیں  بخشش کے طور پر پاک روح بھی دے چکا ہے۔  یہ ہے کیسے ہم  اِس پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے نئے سرے سے پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن   اگر ہم نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد رُوح کے موافق نہیں چلتے تو رفتہ  رفتہ  ہمارا ایمان کمزور ہو سکتا ہے۔  ہم گلتیوں کی کلیسیا کی طرح اس صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں۔

 نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد، سب سے پہلے ہمیں خُدا کی کلیسیا سے رفاقت رکھنی ہے۔ روح کے پھل پیدا کرنے ہیں ۔ پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کرنی ہے۔ ایک دوسرے کا بوجھ بانٹنا ہے ۔ اگر کوئی آدمی کِسی قصُور میں پکڑا بھی جائے تو ہم جو رُوحانی ہیں  اُس کو حِلم مِزاجی سے بحال کرنا اور اپنا بھی خیال رکھنا ہے۔ خوشخبری کی منادی کرنے سے پہلے، ہمیں  توبہ کی دعاؤں کی  جھوٹی تعلیمات  کی واضح طور پر سمجھ رکھنی چاہیے اور اِسے دوسروں کو بتانا چاہیے۔ جب ہم کسی کے غلط عقیدے کی نشاندہی کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں گےتو ہی ہم اُسے پانی اور رُوح کی خوشخبری کی  سچائی کی منادی کر سکتے ہیں۔

 جس طرح ابتدائی کلیسیائی دور میں پولس رسول کو ختنہ پرستوں کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالکل اُسی طرح ہم بھی توبہ کی دعاؤں اور رفتہ رفتہ پاکیزگی کے نظریے کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اِس کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے اور اپنے ایمان کو مضبوط کرنا چاہیے۔

لہٰذا ،ہمیں روح کے موافق چلتے ہوئے مندرجہ ذیل کی طرح دعا مانگنی چاہیے: " اے خُداوند مجھ جیسے گنہگار کو بچانے کے لیے تیرا شکر ہو۔ تو نے یوحنا اصطباغی سے بپتسمہ لے کر میرے سارے گناہوں کو اُٹھا لیا اور پھر صلیب پر اپنا خون بہا کر مجھے میرے گناہوں سے نجات دی ۔ میری نجات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے یہ تیری بخشش ہے۔ اب میں تیرا  راستباز بیٹا ہوں۔ تو نے مجھے اس دنیا میں کرنے کے لیے بہت سارے کام سونپے ہیں۔  مجھے وفاداری سے اُن کاموں کو سرانجام دینے کی توفیق عطا کر۔  مجھے بہت ساری روحوں کو بچانے کے لیے استعمال کر ۔  مجھے کلیسیا کے ساتھ رفاقت رکھنے اور اس کےساتھ  اِس کا بوجھ بانٹنے کی طاقت  دے۔  مجھے یہ  طاقت دے کہ میں آج کے ختنہ پرستوں کو بے نقاب کروں،  جو  توبہ کی دعاؤں اور رفتہ رفتہ پاکیزگی جیسی  جھوٹی تعلیمات پر ایمان رکھتے ہیں۔  میں چاہتا ہوں کہ وہ بھی  سچائی کی پہچان کر یں، اور  پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھ کر ایک ہی بار ہمیشہ کے لیے اپنے گناہوں سے پاک ہوں۔ آمین

Moon Sahotra, Pakistan