Search

တရားဟောချက်များ

مضمون 8: رُوح القّدس

[8-19] خوبصورت خوشخبری جس نے ہیکل کا پردہ پھاڑ دیا <متی ۴۵:۲۷ ۔۵۴>

خوبصورت خوشخبری جس نے ہیکل کا پردہ پھاڑ دیا
<متی ۴۵:۲۷ ۔۵۴>
”اور دوپہر سے لیکر تیسرے پہر تک تمام مُلک میں اندھیرا چھایا رہا۔ اورتیسرے پہر کے قریب یسوعؔ نے بڑی آواز سے چلا کر کہا ایلی۔ایلی۔ لَما شَبقتِنی؟ یعنی اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مجھے کیوں چھوڑدیا؟۔ جو وہاں کھڑے تھے اُن میں سے بعض نے سُنکر کہا یہ ایلیاہؔ کو پُکارتا ہے۔ اور فوراً اُن میں ایک شخص دَوڑا اور سپنچ لیکر سِرکہ میں ڈبویا اور سرکنڈے پر رکھ کر اُسے چُسایا۔ مگر باقیوں نے کہا ٹھہر جاؤ۔ دیکھیں تو ایلیاہؔ اُسے بچانے آتا ہے یا نہیں۔ یسوعؔ نے پِھر بڑی آواز سے چلا کر جان دے دی۔ اور مقدس کا پردہ اُوپر سے نیچے تک پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا اور زمین لرزی اور چٹانیں تڑک گئیں۔ اور قبر یں کُھل گئیں اور بہت سے جسم اُن مقدسوں کے جو سو گئے تھے جی اُٹھے۔ اور اُسکے جی اُٹھنے کے بعد قبروں سے نکل کر مقدس شہر میں گئے اور بہتوں کو دکھائی دئیے۔ پس صوبہ دار اور جو اُسکے ساتھ یسوعؔ کی نگہبانی کرتے تھے بھونچال اور تمام ماجرا دیکھ کر بہت ہی ڈر کر کہنے لگے کہ بیشک یہ خُد اکا بیٹا تھا۔“
          
          
کیوں خُداکی ہیکل کا پردہ پھٹ گیا جب یسوعؔ نے صلیب پر اپنی جان دی؟
کیونکہ خُد اکی بادشاہت اُن کے لئے کھل گئی جو اُس کے بپتسمہ اورمصلوبیت پر ایمان رکھتے ہیں۔
 
اِس خوبصورت خوشخبری کی سچائی کوسمجھنے کے سلسلے میں کسی کو پہلے یقینا پُرانے عہد نامہ میں خُدا کے سامنے لوگوں کے گناہوں کو معاف کرنے کے لئے کیے جانے والے قربانی کے نظام کو جاننا اور سمجھنا چاہیے۔ آپ کو یقینا مندرجہ ذیل سچائی کوجاننا اور ایمان رکھنا چاہیے۔
پُرانی فدیہ کی قربانی کے مطابق، جس طرح پُرانے عہد نامہ میں احبار باب ۱۶ میں بیان کِیا گیا، سردار کاہن ایک زندہ بکرے پر اپنے ہاتھوں کو رکھتا تھا اور اِس پر لوگوں کی وجہ سے سال بھر میں جمع ہوئے تمام گناہوں کو منتقل کرتا تھا۔ تب اسرائیلیوں کی جگہ پر، قربانی ذبح کی جاتی تھی اور سردار کاہن رحم گاہ پر اِس کا خون چھڑکتا تھا۔ یہ اسرائیلیوں کے تمام گناہوں کا کفارہ دیتا تھا۔ اِسی طرح صرف وہ جو ہاتھوں کے رکھے جانے، خون اور خُد اکے کلام پر ایمان رکھتے تھے پاک مقدس میں داخل ہو سکتے تھے۔
کاہن ہمیشہ، عبادات سرانجام دیتے ہوئے خیمہء اجتماع کے پہلے حصے میں جاتے تھے۔ لیکن دوسرے حصہ میں،پاک ترین مقام میں، سردار کاہن تنہا سال میں ایک مرتبہ داخل ہو سکتا تھا، خون کے بغیر نہیں، جسے وہ اپنے آپ کے لئے اور لوگوں سے انجانے میں سرزد ہوئے گناہوں کے لئے پیش کرتاتھا (عبرانیوں ۹:۶۔۷)۔ اِسی طرح، حتیٰ کہ سردار کاہن ایمان کے وسیلہ سے ہاتھوں کے رکھے جانے کی معرفت تیار کی گئی قربانی کے خون کے بغیر پاک ترین مقام میں داخل نہیں ہو سکتا تھا۔
 
 

جس طرح نئے عہد نامہ میں بتایا گیا، یسوعؔ مسیح ہمارے لئے قربان ہُوا

                    
نئے عہد نامہ میں، ہمیں بتایا گیا ہے کہ کوئی شخص یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیبی خون پر اپنے عقیدہ کے وسیلہ سے خُد اکی بادشاہت میں داخل ہو سکتا ہے۔ کب خُدا کی مقدس کا پردہ اوپر سے نیچے تک دو حصوں میں پھٹ گیا تھا؟ یہ تھا جب یسوعؔ اِس دُنیا میں آنے اور یوحناؔ سے بپتسمہ لینے کے بعد مصلو ب ہُوا تھا۔
 اِس کی کیا وجہ بیان کی گئی تھی؟ یسوعؔ ایک قربانی کے طور پر، بنام خُدا کے برّہ کے طورپر، اِس دُنیا
میں آیا، یوحناؔ سے بپتسمہ لینے کے وسیلہ سے دُنیا کے گناہوں کو اُٹھا لیا، اور اِس طرح بنی نوع انسان کو اُن کے تمام گناہوں سے دھو دیا جب وہ مصلوب ہُوا تھا۔ پردے کا پھٹنا ایک علامت ہے کہ بنی نوع انسان کے تمام گناہ جنھوں نے ہمیں خُدا سےجُدا کِیا اُس کے بپتسمہ اور صلیبی خون کے وسیلہ سے پاک کیے گئے تھے۔
یسوعؔ نے بذات ِ خود گناہ کی مزدوری ادا کرنے کے وسیلہ سے، جو کہ موت ہے اِس بندھن کو توڑا۔ یسوعؔ نے دُنیا کے گناہوں کو اُٹھانے کے لئے بپتسمہ لیا او ر مصلوب ہُوا۔ یہ وجہ تھی کہ خُد اکی ہیکل کا پردہ دو حصوں میں پھٹ گیا تھا۔ بالکل جس طرح کاہن ہاتھوں کے رکھے جانے پر عقیدہ کے ساتھ خیمہء اجتماع میں داخل ہو سکتے تھے، اب ہم خُدا کی بادشاہت میں داخل ہو سکتے ہیں یسوعؔ کے بپتسمہ اور خون پر ہمارے عقیدے کا شکر ہو۔
جب یسوع مصلوب ہُوا تھا، وہ یہ کہتے ہوئے، بُلند آواز میں چلایا، ”ایلی۔ ایلی۔ لَماشبقتنی؟“ یہ ہے، ”یعنی اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟“ (متی ۲۷:۴۶)۔ جب اُس نے آخر کار اپنی رُوح دے دی، اُس نے کہا، ” تمام ہُوا! “ (یوحنا ۱۹:۳۰) یسوعؔ صلیب پر ایک لمحے کے لئے اپنے باپ کی معرفت چھوڑا گیا تھا کیونکہ اُس نے دُنیا کے تمام گناہ دریائے یردنؔ پر یوحنا ؔ سے اپنے بپتسمہ کے وقت اُٹھا لیے تھے۔
وہ تمام بنی نوع انسان کی نجات کے لئے مرگیا۔ یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کی صلیبی موت کے نتیجہ کے طو رپر، سب جو اُس پر ایمان رکھتے تھے نجات یافتہ ہو گئے۔ کیونکہ ہم گنہگارپیدا ہوتے ہیں اور سزاکا مقدر رکھتے ہیں، یسوعؔ نے ہمارے تمام گناہوں کو اُٹھانے کے لئے بپتسمہ لیا تھا۔
آسمان کی بادشاہت کا دروازہ مضبوطی سے بند تھا جب تک یسوعؔ نے ہمارے تمام گناہوں کو ہم سے پاک نہیں کر دیا۔ جب یسوعؔ نے یوحنا ؔ سے بپتسمہ لیا اور صلیب پر مرگیا، خُدا کی ہیکل کا پردہ اوپر سے لیکر نیچے تک دو حصوں میں پھٹ گیا تاکہ کوئی بھی جوخوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتا ہے خُد اکی آسمانی ہیکل میں داخل ہو سکے۔
 میں خُدا وند کا شکر گزار ہُوں کہ میں پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھتا ہُوں ۔ اب میں
خوبصورت خوشخبری پر میرے عقیدہ کے وسیلہ سے آسمان کی بادشاہت میں داخل ہو سکتا ہُوں جو یسوعؔ نے اپنے بپتسمہ اور خون کے وسیلہ سے مکمل کی تھی۔ میں اپنی ذاتی قوتوں، حاصلات اور کوششوں کے وسیلہ سے نجات حاصل نہیں کر سکتا تھا۔
برکت جو ہماری آسمان کی بادشاہت کے لئے راہنمائی کرتی ہے محض دُعاؤں، عطیوں اور خلوص کے وسیلہ سے حاصل نہیں ہوتی ہے۔ کوئی شخص صرف یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیبی خون پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہ سے نجات یافتہ ہو سکتا ہے۔ کوئی شخص صرف اِس خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے آسمان کی بادشاہت میں داخل ہو سکتا ہے۔ یسوعؔ آسمان کا دروازہ ہے۔ کوئی دوسرے عقائد اُن کے لئے ضروری نہیں ہیں جو یسوعؔ پر ایمان رکھتے ہیں۔ آسمان میں داخلہ کسی کے پُرخلوص عطیات، دُنیاوی کوششوں یا دوسرے اچھے اعمال کے لئے نعم البدل کے طور پر عطا نہیں کیا جاتا۔ ایمانداروں کے بادشاہت میں داخل ہونے کے لئے واحد سچی ضروری چیز دریائے یردنؔ میں یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیبی خون کی خوشخبری پر ایمان ہے۔
پانی (دریائے یردنؔ میں یسوعؔ کے بپتسمہ) اور اُس کے خون (صلیب) پر ایمان رکھناآپ کی آسمان کی بادشاہت تک راہنمائی کرے گا۔وہ شخص جو اب تک اپنے دل میں گناہ رکھتا ہے، حتیٰ کہ گو وہ یسوعؔ پر ایمان رکھتا ہے، ایک چیز پر ایمان رکھنے کی ضرورت رکھتا ہے:یعنی پانی اور رُوح کی خوشخبری پر۔ ”اور سچائی سے واقف ہو گے اور سچائی تم کو آزاد کریگی۔“ (یوحنا ۸:۳۲)۔
ہم کبھی ہماری موت کا بالکل دُرست وقت نہیں جانتے ہیں لیکن یسوعؔ سب جانتا ہے۔ چونکہ وہ ہماری گنہگار فطرت کو اچھی طرح جانتا تھا، اُس نے تقریباً دوہزار سال پہلے اپنے بپتسمہ اور صلیبی خون کے وسیلہ سے ہمارے تمام گناہوں کو دھو دیا۔
 
 

ہمیں یقینا اِس خوشخبری پر ایمان رکھنا چاہیے جس نے خُداکی ہیکل کا پردہ پھاڑ دیاتھا

                    
نجات دہندہ بنی نوع انسان کو اُن کے گناہوں سے بچانے کے لئے ایک کنواری سے پیدا ہُوا۔ یہ دریائے یردنؔ پر تیس سال کی عمر میں اُس کے بپتسمہ کے وسیلہ سے تھا، کہ یسوعؔ نے دُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا۔ اُن کی کمزوریوں اور خامیوں سے پیدا ہونے والے بنی نوع انسان کے تمام گناہ معاف کیے گئے تھے یسوعؔ کا شکر ہو۔ اُس کا بپتسمہ اور خون تمام بنی نوع انسان کی نجات کے لئے ابدی کنجیاں ہیں۔ یسوعؔ نے بپتسمہ لیا اور صلیب پر خون بہایا اور اب سب وہ جو اِس خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں آسمان کی بادشاہت میں داخل ہو سکتے ہیں۔
خُدا کی ہیکل کا پردہ پھٹ گیا تھا جب یسوعؔ نے صلیب پر اپنی جان دی۔ کیسے خُدا کی ہیکل کا پردہ دو حصوں میں پھٹ سکتا تھا جب یسوعؔ صلیب پر مرا؟ وجہ یہ ہے کہ بنی نوع انسان کی نجات خوبصور ت خوشخبری پر اُس کے وسیلہ سے حاصل ہوئی تھی۔
 پرانے عہد نامہ میں، ہم اسرائیل کے خیمہء اجتماع کے بارے میں سیکھتے ہیں ۔ وہاں سوختنی قربانی کی قربانگاہ اور حوض پڑا ہے۔ اِس حوض سے گزرتے ہی خیمہء اجتماع تھا اور خیمہء اجتماع کے اندر پردے کے پیچھے صندوق پڑا تھا، جہاں خُد اکی حضوری اورجلال رہتا تھا۔ پردہ اتنی مضبوطی سے بُنا گیا تھا کہ چار گھوڑے چارسمتوں میں کھینچتے ہوئے اِس کے دھاگوں کو نہیں پھاڑ سکتے تھے۔ حتیٰ کہ گو سلیمانؔ بادشاہ نے خیمہ ء اجتماع کو ہیکل ؔ کے ساتھ بدلا، بنیادی شکل تبدیل نہیں ہوئی تھی، اور پردہ اب بھی وہاں پاک ترین مقام کا راستہ روکنے کے لئے موجود تھا۔ تاہم، یہ اوپر سے لے کر نیچے تک دو حصوں میں پھٹ گیا جب یسوعؔ صلیب پر خون بہاتے ہوئے مرا۔ یہ حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ کتنی خوبصورت اور کامل خوشخبری ہے جو یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے خون کے ساتھ مکمل ہوئی تھی۔
خُدا نے تمام بنی نوع انسان کو اُنھیں خوبصورت خوشخبری میں قبو ل کرتے ہوئے گناہ کی معافی اور
ابدی زندگی کے ساتھ برکت دی۔ یسوعؔ نے، قربانی کے طورپر، گناہ کی مزدوری ادا کی جب اُس نے یوحناؔ سے بپتسمہ لیا اور صلیب پر مرگیا۔ کتابِ مقدس کہتی ہے، ”کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے“ (رومیوں ۶:۲۳)۔بالکل جس طرح پرانے عہد نامہ کے دَور میں، کوئی قربانی کے خون کے ساتھ خُدا کی ہیکل میں داخل ہو سکتا تھا اور گناہ کے لئے کفارہ حاصل کر سکتا تھا، اِس طرح ہم ہماری قربانی کے ساتھ خُدا کے پاس آ سکتے تھے، جو کہ یسوعؔ ہے، اور ہماری بدکاریوں سے معاف ہو سکتے تھے۔ یہ سچائی ہے۔ اور کلام،”کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے“ ہمیں دکھاتا ہے خوبصورت خوشخبری کتنی کامل ہے۔
آسمان کی راہ خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنا ہے۔ پردے کا دوحصوں میں پھٹنا خُدا کی بادشاہت کے کھلنے کی نمائندگی کرتا ہے۔ جب ہم اِس خوشخبری کو، یہ کہتے ہوئے، جاننے اور ایمان رکھنے کے لئے آتے ہیں، ”اوہ، یسوعؔ نے میرے تمام گناہ اُٹھا لیے۔ اوہ، یسوعؔ نے صلیب پر گناہ کی ساری مزدوری ادا کردی!“آسمان کا دروازہ ہمارے سامنے کھل جائے گا۔ اب آسمان اُن کے لئے کھلا ہے جو یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے خون پر اپنے ایمان کے وسیلہ سے خلاصی حاصل کر چکے ہیں۔ یسوعؔ کے خون نے گنہگاروں کو موت سے بچایا اور اُس کا بپتسمہ تمام بنی نوع انسان کے گناہوں کو اُٹھانے کے لئے ایک طریقہ تھا۔
زمین ہِل گئی اور چٹانیں تِڑک گئیں جب خُداوند نے صلیب پر اپنی جان دی۔ بالکل تب، اُس کا خون زمین پر گرِا اور زیریں زمینوں کی طرف بہنا شروع ہوگیا۔ جب یسوعؔ صلیب پر مرگیا، بنی نوع انسان کے تما م گناہ پاک ہو گئے، خوبصورت خوشخبری مکمل ہو گئی اورتمام ایماندار آسمان کی بادشاہت میں داخل ہونے کے قابل ہو گئے۔ یہ نئے سِرے سے پیدا ہونے کا صحیح سچ ہے۔
 بہت سارے عالم موجود ہیں جو ایک حقیقی شخص کے طورپر یسوعؔ مسیح کے وجود کا انکار تلاش کرنے
 کے لئے تحقیق کر چکے ہیں۔ لیکن وہ اُس کے وجود کو بے شمار تاریخی شواہد کے خلاف اپنے مفروضہ جات پر قائم نہ رکھ سکے۔ اُن کے درمیان، بہت سارے چھوڑ چکے ہیں اور یسوعؔ کے بپتسمہ اور خون کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے لئے آ چکے ہیں۔ اُنھوں نے احساس کِیا کہ یسوعؔ کا اُس کے وجود کا انکار کرنے کے لئے ثبوت، انتہائی ذات ِ حق ہے۔ اُنھوں نے یسوعؔ کو اپنے نجات دہندہ کے طورپر قبول کِیا جب وہ اِس خوبصورت خوشخبری کو جاننے، بنام، اُس کی پیدائش، بپتسمہ، موت، جی اُٹھنے، آسمان پر چڑھنے اور آمدِ ثانی پر ایمان رکھنے کے لئے آئے۔
ہم نے یسوعؔ کے بپتسمہ کو نہیں دیکھا۔ ہماری آنکھوں نے نہیں دیکھا تقریباً دو ہزار سال پہلے کیا واقع ہُوا۔ تاہم، کیا لکھا ہُوا ہے کے وسیلہ سے، کوئی بھی اِس خوبصورت خوشخبری کے رابطہ میں آ سکتا ہے۔ یسوعؔ نے اپنے بپتسمہ اور خون کے وسیلہ سے خُدا اور آدمی کے درمیان گناہ کے بندھن کو توڑ دیا، اور اِس طرح خُدا کی بادشاہت کا پردہ اوپر سے لے کر نیچے تک دو حصوں میں پھٹ گیا۔
اب کوئی بھی جو اِس خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتا ہے جو یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے خون کے وسیلہ سے مکمل ہوئی تھی، آسمان کی بادشاہت میں داخل ہو سکتا ہے۔ کیا آپ حقیقت پر ایمان رکھتے ہیں کہ یسوعؔ کا بپتسمہ اور اُس کا خون، بنام یہ خوبصورت خوشخبری، آسمان کی بادشاہت کی کنجی ہے؟
میں ایک بار بذات خود گنہگار تھا، جو یسوعؔ پر میرے نجات دہندہ ہونے کے لئے اعتقاد رکھتا تھا لیکن خوبصورت خوشخبری سے واقف نہیں تھا۔ تاہم، ایک دن میں کتابِ مقدس میں میرے لئے اُس کی غیر مشروط محبت کے بارے میں پڑھنے کے لئے آیا۔ میں نے جانا کہ اُس نے میرے لئے بپتسمہ لیا، میرے لئے صلیب پر مرگیا اور میرے لئے جی اُٹھا۔ یسوعؔ نے ہمیں دریائے یردنؔ پر بپتسمہ لینے کے وسیلہ سے بچا لیا اور ہمارے لئے اپنی محبت کی وجہ سے گناہ کی مزدوری ادا کرنے کے لئے مصلوب ہُوا تھا۔ ہم اِس خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے آسمان کی بادشاہت میں داخل ہونے کے قابل ہیں۔
یہ بنی نوع انسان کے لئے خُدا کی عظیم ترین راستبازی ہے اور عہد کرنے کا تاریخ ساز واقعہ ہے۔ اُس کی ساری خدمت — اُس کی پیدائش، دریائے یردنؔ پر بپتسمہ، صلیب پر موت، اور جی اُٹھنا — ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے بچانا تھا۔ ہم ہماری اموات کے بعد جہنم کا مقدر رکھتے تھے، لیکن یسوعؔ نے جہنم میں ابدیت سے ہماری جانوں کو محفوظ کِیا اور ہمیں آسمان کی بادشاہت میں داخل ہونے کی راہ کے طور پر خوبصورت خوشخبری عطا کی۔
پیارے بھائیو، جب یسوعؔ صلیب پر مر گیا، ایک سپاہی نے بھالے کے ساتھ اُس کی پسلی چھید دی،
 اور فوراً خون اور پانی بہہ نِکلا۔یہ اِسی طرح ہے جس طرح یہ کتابِ مقدس میں لکھا ہُوا ہے ۔ یہ یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے خون کی خوبصورت خوشخبری کی سچائی کی گواہی دیتا ہے۔
کیا آپ خیال کرتے ہیں کہ یسوعؔ کے صلیبی خون پر آپ کا ایمان آپ کو آپ کے تمام گناہوں سے آزاد کرنے کے لئے کافی ہے؟ کیا یسوعؔ کا بپتسمہ کم اہم ہے یا آپ کی نجات کے لئے محض حادثاتی ہے؟ اگر آپ ایسا ایمان رکھتے ہیں، مہربانی سے توبہ کریں۔ اب ہمیں یسوعؔ کے بپتسمہ اور خون کی خوشخبری پر ایمان رکھنا ہے اور اِسے خُدا کی سچائی کے طورپر پہچاننا ہے۔
 
 

کیا آپ اپنے تمام گناہوں سے پاک ہونا چاہتے ہیں؟

                    
بالکل جس طرح ہمیں قرض سے نکلنے کے لئے قرض ادا کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں یقینا ہمارے تمام گناہوں سے پاک ہونے کے سلسلے میں یسوعؔ کے بپتسمہ اور خون کی خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھناچاہیے۔ ہمیں یسوعؔ کے بپتسمہ اور خون کی خوشخبری پر بے اعتقادی کا گناہ سرزد نہیں کر نا چاہیے۔ اگرچہ ہم نے براہِ راست یسوعؔ پر ہمارے گناہوں کو منتقل نہیں کیا، ایک درمیانی جویوحناؔ اصطباغی کہلاتا تھا نے ہمارے لئے یہ کام کِیا تھا۔
جب یسوعؔ صلیب پر مرگیا، یروشلیمؔ میں بعض مقدسین کی قبریں کھل گئیں اور تین دن بعد وہ جی اُٹھا اور گلیلؔ میں گیا۔ یہ حیران کن واقعہ حقیقتاً واقع ہُوا، لیکن بہت سارے لوگ موجود تھے جنھوں نے اِ س پر ایمان نہ رکھا۔
ہمارے خُداوند نے ہم، راستبازوں کو، آسمان کی بادشاہی عطا کی، جنھوں نے گناہ کی معافی حاصل کی۔ ہم نجات یافتہ اور نئے سِرے سے پیدا ہوئے، یعنی ہماری ذاتی جسمانی قوت یا مذہبی کوششوں کے وسیلہ سے نہیں، بلکہ خوبصورت خوشخبری پر ہمارے ایمان کے وسیلہ سے۔ یہ خوشخبری ایک افسانوی کہانی نہیں ہے۔ دُنیا کے تمام گناہ یسوعؔ پر لاد دئیے گئے تھے جب اُس نے بپتسمہ لیا۔ اُس میں کوئی گناہ نہیں تھا، لیکن اُسے اَصل گناہوں کا فِدیہ دینے کے لئے جو اُس نے اپنے بپتسمہ کے وقت اُٹھا لئے تھے صلیب پر مرنا پڑا۔
جب یسوعؔ نے اپنی جان دی، زمین ہل گئی اور چٹانیں تِڑک گئیں۔ جب صوبیدار اور اُس کے ساتھ اُن نے جو یسوعؔ کے بدن کی نگہبانی کر رہے تھے زلزلے اور چیزوں کو محسو س کیا جو واقع ہو چکی تھیں،
اُنھوں نے گواہی دیتے ہوئے،ازحد خوف محسوس کِیا، ”بیشک یہ خُدا کا بیٹا تھا۔“(متی ۲۷:۵۴)۔
ارمتیاؔ ہ کے ایک دولت مند آدمی یوسفؔ نے یسوعؔ کا بدن لیا، اِسے ایک صاف کتانی کپڑے میں لپیٹا اور اِسے اپنی ذاتی قبر میں رکھا۔ سردار کاہن اور فریسیوں نے تیسرے دن تک قبر کی سخت نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے۔
تاہم، یسوعؔ اُن کو نئی زندگی دینے کے لئے جی اُٹھا جو خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔ وہ گلیلؔ میں گیا، جہاں وہ اُس کے مصلوب ہونے سے پہلے اپنے شاگردوں سے ملنے کا وعدہ کر چکا تھا۔ یہ تمام چیزیں — اُس کی پیدائش، بپتسمہ، مصلوبیت، جی اُٹھنا، آسمان پر چڑھنا اور آمدِ ثانی — اُن پر مرکوز تھے جو خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔ میں بھی ایک گواہ بن چکا ہُوں جو گواہی دیتا ہے کہ یسوعؔ زندہ خُدا کا بیٹا اور میرا نجات دہندہ ہے۔
 
 
کن کے وسیلہ سے سچی خوشخبری کی منادی کی جاتی ہے؟
          
یسوعؔ کے بپتسمہ اور خون پر ایمان رکھنے والے سچی خوبصورت خوشخبری کی گواہی دیتے ہیں۔ خوبصورت خوشخبری اپنے تمام گناہوں سے نجات یافتہ اِن لوگوں کی گواہی کے وسیلہ سے پھیلائی جاتی ہے۔ جب ایک شخص خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں سے آزاد ہوتا ہے، خُدا کا رُوح اُسے حُکم دینا شروع کرتا ہے، اور وہ اپنی ذاتی مرضی کے علاوہ اُسے بدلتا ہے۔ خُدا کے رُوح جیتنے والے الفاظ مسلسل ایک راستباز آدمی کو تبدیل کرتے ہیں اور اُسے حتیٰ کہ زیادہ مضبوط ایمان دیتے ہیں۔ جواب میں، وہ خُدا کی تعریف کرنے کے لئے آتا ہے۔ خُدا کا کلام اُس میں قائم رہتا ہے، اور نتیجہ کے طورپر وہ روزبروز اپنی باطنی انسانیت کے نئے ہونے کا تجربہ کرتا ہے۔ اُسے اِس طرح تبدیل دیکھ کر، لوگ گواہی دیتے ہیں،
”وہ واقعی ایک چھڑا یا ہُوا آدمی ہے۔ وہ ایک حقیقی مسیحی اور خُدا کا بیٹا بن گیا۔“
حتیٰ کہ اِبلیس قبول کرتا اور اِس خوبصورت خوشخبری سے مغلوب ہوتا ہے۔ ”میں من میں مرگیا ہُوں! “و ہ کہتاہے۔ ”لیکن یہ سچ ہے کہ دُنیا میں کوئی گناہ موجود نہیں ہے۔ کوئی اپنے دل میں گناہ نہیں رکھتا۔“ اِس لئے شیطان لوگوں کی سوچوں میں، اُن کی وفادار زندگیوں میں مُداخلت کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔ اِبلیس کا کام اُنھیں خوشخبری کی رُوحانی برکات حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
 شیطان نے یسوعؔ کے ساتھ حتمی طو رپر جنگ ہاردی۔ شیطان لوگوں کے ذہنوں پر قبضہ کرنے کے وسیلہ سے یسوعؔ کو مصلوب کروا کر کامیاب ہُوا۔ تاہم، یسوعؔ دُنیا کے گناہوں کو پہلے ہی اُٹھا چکا تھا جب اُس نے بپتسمہ لیا، اورتب وہ گناہ کی مزدوری ادا کرنے کے لئے صلیب پر مرگیا۔ اِس وجہ سے اُس نے مکمل طو رپر خوشخبری پر تمام ایمان رکھنے والوں کو بچا لیا۔
اِبلیس بنی نوع انسان کو اُن کے گناہوں سے بچانے کے لئے خُد اکے منصوبہ کوروکنے کے قابل نہیں تھا۔ یسوعؔ نے خوبصورت خوشخبری کو مکمل کرنے کے لئے اپنے بپتسمہ اور خون کے وسیلہ سے بنی نوع انسان کے گناہوں کی قیمت ادا کی۔ اب اِس دُنیا میں کوئی گناہ موجود نہیں ہے۔ یسوعؔ نے تمام گناہ اپنے بپتسمہ کے وسیلہ سے اُٹھا لیا اور صلیب پر، یہ کہتے ہوئے، اپنی موت کے وسیلہ سے تمام گناہ کا خاتمہ کر دیا، ”تمام ہُوا! “(یوحنا ۱۹:۳۰)۔ شیطان اُن پر اِلزام لگانے کے اِختیار سے محروم ہو گیا جو خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔ یسوعؔ نے اپنی پیدائش، بپتسمہ، مصلوبیت اور جی اُٹھنے کے وسیلہ سے اِبلیس کو شکست دی۔
کیا آپ اب بھی اپنے دلوں میں گناہ رکھتے ہیں؟ نہیں۔ مسیحی سچائی کی خوبصورت خوشخبری پر اپنے ایمان کی بنیاد پراعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں، ”میں اپنے دل میں کوئی گناہ نہیں رکھتا۔“ وہ شخص جو یسوعؔ کے بپتسمہ اور خون کی خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتا ہے حتیٰ کہ اپنے دل میں گناہ کا ایک اونس بھی نہیں رکھتا۔
اب خوبصورت خوشخبری ہمارے دلوں پر کھودی جا چکی ہے۔ اب ہم خُدا کی حضوری میں کسی خلش سے آزاد کھڑے ہیں۔ کیا آپ میں سے سب ایمان رکھتے ہیں کہ یسوعؔ نے دریائے یردنؔ پر اپنے بپتسمہ کے وسیلہ سے آپ کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا تھا؟ اگر اِس طرح ہے، آپ خُدا کے لئے شکر گزاری اور شادمانی سے بھرپورہو جائیں گے۔ خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے، ہم پاک ہو چکے ہیں اور اِس دُنیا میں ہمارے گناہوں سے آزاد ہو چکے ہیں۔ ہم خُدا کا شکرادا کرتے ہیں۔
”اُسی نے ہم کو تاریکی کے قبضہ سے چھڑا کر اپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں داخل کِیا۔ جس میں ہم کو مخلصی یعنی گناہوں کی معافی حاصل ہے۔“(کلسیوں ۱:۱۳ ۔۱۴) ۔ ہیلیلویاہ، خُداوند کی تعریف ہو۔
یسوعؔ نے خوبصورت خوشخبری کے وسیلہ سے نجات کا دروازہ کھو ل دیا۔ آپ کو بھی یقینا خوبصورت خوشخبری کی طاقت کے ساتھ یک لخت آپ کے دل میں بندھن کو توڑ دینا چاہیے، بالکل جس طرح ہیکل ؔ کا پردہ دوحصوں میں پھٹ گیا تھا۔ خوبصورت خوشخبری آپ کے لئے اور میرے لئے بنائی گئی تھی۔ ہم اِس خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے آسمان کی بادشاہت میں داخل ہو سکتے ہیں، اور یہ حتمی سچائی ہے جو ہماری رُوح القدس کی معموری کوحاصل کرنے کے لئے راہنمائی کرتی ہے۔