Search

मसीही विश्वास पर पूछे गए ज्यादातर प्रश्न

विषय ३: प्रकाशितवाक्य

3-12. کیا ’’ایسی بڑی بھیڑ جسے کوئی شمار نہیں کر سکتا (مکاشفہ۷:۹)‘‘ اُٹھائے گئے مقدسین کو بیان کرتی ہے ؟

ہاں ، یہ درست ہے ۔ مکاشفہ ۷:۹ فرماتا ہے ، ’’اِن باتوں کے بعد جو میں نے نگاہ کی تو کیا دیکھتا ہوں کہ ہر ایک قوم اور قبیلہ اور اُمت اور اہلِ زبان کی ایک ایسی بڑی بھیڑ جسے کوئی شمار نہیں کر سکتا سفید جامے پہنے اور کھجور کی ڈالیاں اپنے ہاتھ میں لئے تخت اور برہ کے آگے کھڑی ہیں ۔ْ‘‘ اِس جملہ سے ، ’’ ہر ایک قوم اور قبیلہ اور اُمت اور اہلِ زبان ۔۔۔۔۔۔سفید جامے پہنے ‘‘ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پانی اور روح کی خوشخبری پر اپنے ایمان کے ساتھ ، ایک اَن گنت بھیڑ غیر قوموں کے درمیا ن میں سے مُخالفِ مسیح کے خلاف لڑے گی اور غالب آئے گی ، شہید ہوگی، اور پہلی قیامت اور اُٹھائے جانے میں شریک ہوگی۔
اگرچہ اِن آخر ی دنوں میں مُخالفِ مسیح دغا بازی کے ساتھ چالیں چلے گا ، ہم یہ احساس کر سکتے ہیں کہ اُسی وقت حتیٰ کہ زیادہ لوگ اُٹھیں گے جو خُدا کی معرفت بخشی گئی پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھیں گے ۔ اِسی طرح ، ایک بڑی بھیڑ غیر قوموں کے درمیان میں سے بھی اُٹھے گی ، ایک بڑی بھیڑ اتنی بڑی جو حتیٰ کہ کوئی شمار نہیں کر سکتا ، جو پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہ سے نجات یافتہ ہوگی اور اپنے ایمان کے ساتھ اپنی شہادت کوقبول کرے گی ۔
مکاشفہ۷:۱۴ فرماتا ہے ، ’’اُس نے مجھ سے کہا یہ وہی ہیں جو اُس بڑی مصیبت میں نکل کر آئے ہیں ۔ اُنھوں نے اپنے جامے بر ہ کے خون سے دھو کر سفید کیے ہیں ۔ْ‘‘ جونہی عظیم ایذار سانیاں اِس زمین پر آئیں ، یہ لوگ اپنے پورے دل کے ساتھ خُدا کی کلیسیا کے وسیلہ سے پھیلائی گئی پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہ سے نجات یافتہ ہوئے تھے اِس لئے وہ شہید ہوئے ، کیونکہ اُنھوں نے نہ مُخالفِ مسیح کی پرستش کی نہ ہی اپنے داہنے ہاتھ یا پیشانی پر حیوان کا نشان حاصل کیا ، اور یوں مقدسین کے جی اُٹھنے اور اُٹھائے جانے میں شریک ہوئے ۔ یہ ہے کیوں وہ تخت کے سامنے اور برّہ کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں اور تمجید کرتے ہیں ؛ ’’نجات ہمارے خُداکی طرف سے ہے جو تخت پر بیٹھا ہے اور برہ کی طرف ۔ْ‘‘
اِس لئے ، خُد انہ صرف یہودی لوگوں کا خُدا ہے ، بلکہ وہ غیر قوموں کا بھی خُدا ہے۔ اِسی طرح، وہ یقین دہانی کرے گا کہ جب عظیم ایذارسانیوں کے آخری دن آئیں ، تمام قوموں ، قبیلوں، لوگوں ، اور اہلِ زبان سے غیر قوموں کی اَن گنت تعداد پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھے ، گناہ کی معافی حاصل کرے ، اور شہیدوں کی فہرست میں کھڑی ہو ۔