یہ کہ بائبل، صرف پُرانے اور نئے عہد نامہ پر مشتمل ہے، لفظی طور پر رُوح القدس سے متاثر ہے، اصلی نُسخوں میں بے خطا ہے، اور خُدا کا لاتبدیل اور مُستند کلام ہے۔
یہ کہ تثلیث کا خُدا تین اشخاص میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے موجود ہے: باپ، بیٹا اور رُوح القدس۔
یہ کہ آدم، خُدا کی شبیہ پر پیدا ہوا، اِس دُنیا کے حُکمران ، شیطان کے ذریعہ آزمایا گیا، اور گِر گیا۔ آدم کے گناہ کی وجہ سے، تمام لوگوں کو قصوروار ٹھہرایا گیا، یعنی وہ مکمل طور پر بدچلن ہیں، اور نجات کے لئے رُوح القدس کے ذریعہ نئے سرے سے پیدا ہونے کی ضرورت ہے۔
یہ کہ یسوع مسیح خُدا ہے، کنواری سے پیدا ہوا تھا، یوحنا بپتسمہ دینے والے سے دریائے یردن میں بپتسمہ لیا ، خُدا کے برّہ کے طور پر مصلوب ہوا، دوبارہ مُردوں میں سے جی اٹھا ، اور آسمان پر چڑھ گیا، جہاں اِس وقت وہ باپ کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہوا ہے۔
یہ کہ نجات گناہوں کی معافی پر مشتمل ہے، یعنی مسیح کی راستبازی کی منصوبیت، اور ابدی زندگی کا تحفہ، اعمال کے علاوہ، صرف ایمان کے وسیلے حاصل ہوتا ہے۔
یہ کہ یسوع مسیح کی واپسی قریب آچکی ہے، اور یہ ظاہری اور شخصی ہوگی۔
یہ کہ نجات پانے والے ابدی زندگی، اور آسمان میں فضل کے لئے، زندہ کِئے جائیں گے اور یہ کہ غیر نجات یافتہ جہنم میں ابدی اور ارادتاً سزا کے لئے زندہ کِئے جائیں گے۔
یہ کہ کلِیسیا، مسیح کا بدن، صرف اُن لوگوں پر ہی مشتمل ہے جو نئے سرے سے پیدا ہوئے ہیں، جنہوں نے رُوح القدس کے ذریعہ نو تخلیق کے وقت مسیح میں بپتسمہ لیا، جن کے لئے اب وہ آسمان پر شفاعت کرتا ہے اور جن کے لئے وہ دوبارہ آئے گا۔
یہ کہ مسیح نے کلِیسیا کو حُکم دیا کہ وہ تمام قوموں میں جاکر ہر شخص تک خوشخبری کی منادی کریں، اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اُن کو بپتسمہ اور تعلیم دیں۔