Search

کتابی جائزے

جن لوگوں نے ہماری کتابیں پڑھی ہیں اُنھوں نے مندرجہ ذیل جائزے بھیجے ہیں۔ یہ ہماری اُمید ہے کہ اِن کے ذریعہ ، آپ سب خُدا کے فضل کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں گے جس نے ہمیں پانی اور رُوح سے نئے سرے سے پیدا ہونے کے قابل بنایا ہے۔ آپ کی پوسٹ صرف ہماری منظوری کے بعد ہی نظر آئے گی۔

پیغام پوسٹ کریں
کُل 5
  • نمبر 5

    گلتیوں کے خط پر پیغامات - جسمانی ختنہ سے لے کر توبہ کی الٰہی تعلیم تک (II)

    پول سی جونگ کی یہ کتاب آج کی مسیحیت میں  موجودمغالطوں کو سمجھنے ، غلط تعلیمات سے دُور رہنے اور پھر پانی اور رُوح کی کوشخبری کی منادی کرنے کے لیے خود کو تیار کرنے کا  ایک مؤثر  ذریعہ ہے۔  جس طرح پولس رسول کے دور میں، کلیسیا میں بہت سارے لوگ اُٹھ کھڑے ہوئے جنہوں نے جسمانی ختنہ کے ایمان کی حمایت کی، اور اِس کے نتیجے میں  بہت سارے بھائیوں کا  خُدا کے سچے کلام پر ایمان ختم ہو گیا ۔ اِس موجودہ دور میں بھی، اگر ہم جو نئے سرے سے پیدا ہوچکے ہیں، اگر خُدا کے کلام سے نشوونما پانا جاری نہیں رکھتے تو ہمارا ایمان بھی تباہ ہو سکتا ہے۔ہمیں  اپنی جسمانی خواہشات کو اپنی روحانی خواہشات پر حاوی نہیں کرنا چاہیے۔ ہم جو بہت بڑے گنہگار تھے جو جہنم کی آگ میں جانے کا مقدر رکھتے تھے۔ ہمارے لیے  ہمارا خُداوند اِس دُنیا میں مجسم ہو کر آیا ، اُس نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام گناہوں کو اپنے کندھوں پر اُٹھا لیا، پھر اپنا صلیبی خون بہا کر ہمارے تمام تر گناہوں کی قیمت ادا کردی  اور ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے آزاد کر دیاہے۔ وہ ہمیں  بخشش کے طور پر پاک روح بھی دے چکا ہے۔  یہ ہے کیسے ہم  اِس پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے نئے سرے سے پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن   اگر ہم نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد رُوح کے موافق نہیں چلتے تو رفتہ  رفتہ  ہمارا ایمان کمزور ہو سکتا ہے۔  ہم گلتیوں کی کلیسیا کی طرح اس صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں۔  نئے سرے سے پیدا ہونے کے بعد، سب سے پہلے ہمیں خُدا کی کلیسیا سے رفاقت رکھنی ہے۔ روح کے پھل پیدا کرنے ہیں ۔ پانی اور روح کی خوشخبری کی منادی کرنی ہے۔ ایک دوسرے کا بوجھ بانٹنا ہے ۔ اگر کوئی آدمی کِسی قصُور میں پکڑا بھی جائے تو ہم جو رُوحانی ہیں  اُس کو حِلم مِزاجی سے بحال کرنا اور اپنا بھی خیال رکھنا ہے۔ خوشخبری کی منادی کرنے سے پہلے، ہمیں  توبہ کی دعاؤں کی  جھوٹی تعلیمات  کی واضح طور پر سمجھ رکھنی چاہیے اور اِسے دوسروں کو بتانا چاہیے۔ جب ہم کسی کے غلط عقیدے کی نشاندہی کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں گےتو ہی ہم اُسے پانی اور رُوح کی خوشخبری کی  سچائی کی منادی کر سکتے ہیں۔  جس طرح ابتدائی کلیسیائی دور میں پولس رسول کو ختنہ پرستوں کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بالکل اُسی طرح ہم بھی توبہ کی دعاؤں اور رفتہ رفتہ پاکیزگی کے نظریے کی مخالفت کرنے کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اِس کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے اور اپنے ایمان کو مضبوط کرنا چاہیے۔ لہٰذا ،ہمیں روح کے موافق چلتے ہوئے مندرجہ ذیل کی طرح دعا مانگنی چاہیے: " اے خُداوند مجھ جیسے گنہگار کو بچانے کے لیے تیرا شکر ہو۔ تو نے یوحنا اصطباغی سے بپتسمہ لے کر میرے سارے گناہوں کو اُٹھا لیا اور پھر صلیب پر اپنا خون بہا کر مجھے میرے گناہوں سے نجات دی ۔ میری نجات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے یہ تیری بخشش ہے۔ اب میں تیرا  راستباز بیٹا ہوں۔ تو نے مجھے اس دنیا میں کرنے کے لیے بہت سارے کام سونپے ہیں۔  مجھے وفاداری سے اُن کاموں کو سرانجام دینے کی توفیق عطا کر۔  مجھے بہت ساری روحوں کو بچانے کے لیے استعمال کر ۔  مجھے کلیسیا کے ساتھ رفاقت رکھنے اور اس کےساتھ  اِس کا بوجھ بانٹنے کی طاقت  دے۔  مجھے یہ  طاقت دے کہ میں آج کے ختنہ پرستوں کو بے نقاب کروں،  جو  توبہ کی دعاؤں اور رفتہ رفتہ پاکیزگی جیسی  جھوٹی تعلیمات پر ایمان رکھتے ہیں۔  میں چاہتا ہوں کہ وہ بھی  سچائی کی پہچان کر یں، اور  پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھ کر ایک ہی بار ہمیشہ کے لیے اپنے گناہوں سے پاک ہوں۔ آمین Moon Sahotra, Pakistan

    • Moon Sahotra
    • Pakistan
    • 09/09/202338
  • نمبر 4

    رُوح الّقدس جو مُجھ میں سکونت کرتاہے - آپ کیلئے رُوح القدس کو حاصل کرنے کا واحد محفوظ طریقہ

      یہ کتاب”آپ کیلئے رُوح القدس کو حاصل کرنے کا  واحد محفوظ طریقہ“واقعی آپ کی رُوح القدس حاصل  کرنے میں رہنمائی کرے گی۔روزمرہ توبہ کی دعائیں کرنےسے،روزے رکھنے سے ، اور پہاڑوں پر جا کر دعائیں مانگنے سےرُوح القدس حاصل نہیں کِیا جاسکتا۔ اور نہ ہی عجیب قسم کی زبانوں میں دعا کرنا روح القدس کی معموری کا ثبوت ہے۔ اِس کے برعکس، رُوح القدس خُدا کی طر ف سے ایک انعام ہے۔ جب کوئی شخض یسوع کے بپتسمہ پر ایمان رکھتا ہے، یہ کہ یسوع نے اپنے بپتسمہ کے ذریعے ہمارے تمام تر گناہوں کو اپنے اوپر اُٹھا لیا،اور پھر اِن گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لیے صلیب پر اپنا لہو بہادیا،تو یہ شخص اپنے تمام تر گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ رُوح القدس انعام میں حاصل کرتا ہے۔یہ کتاب رُوح القدس کی معموری سے متعلق آپ کے تمام سوالات کا جواب دے گی، رُوح القدس اور شیطانی رُوح کے درمیان واضح فرق بتائے گی۔میری دُعا ہے کہ  اِس کتاب کو پڑھنے کے وسیلہ سے خُدا آپ کو حقیقی رُوح القدس حاصل کرنے کی توفیق دےگا۔ آمین Moon Sahotra, Pakistan

    • Moon Sahotra
    • Pakistan
    • 06/12/2022119
  • نمبر 3

    پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رُجوع لائیں

    یہ کتاب جس کا عنوان  " پانی اور رُوح کی خوشخبری کی جانب رُجو ع لا ئیں" یہ کتاب پانی اور روح کی سچی خوشخبری کو جاننے اور اِس پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے جھوٹی شیطانی تعلیمات سے بچنے میں ہماری رہنمائی کرتی ہے۔ یہ کہ کوئی مسیحی فرقہ کسی  بھی انسان کو آسمان کی بادشاہی میں نہیں بھیج سکتا جب تک کہ وہ پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان نہیں رکھتا۔ ہم محض اپنی روزمرہ کی توبہ کی دُعائیں پیش کرنے سے، روزے رکھنے سے اور دہ یکی دینے سے کبھی بھی خُدا کو خوش نہیں کرسکتے۔ خُدا صرف تب ہی خوش ہوگا جب ہم اُس کے سچائی کے کلام پر ایمان رکھیں گے۔اور اِس کتاب سے ہم حقیقی روحانی ختنہ کی تعلیمات کے بارے بھی سیکھتے ہیں۔یہ کتاب ہمیں گناہ کے سچے اور درست اقرار کے بارے میں بھی سیکھاتی ہے ۔ یہ کتاب سچ اور جھوٹ کی پہچان کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔کیو نکہ جب ہم سچائی کو جانیں گے تب ہی سچائی ہمیں آزاد کرے گی۔ مَیں آپ کو یہ کتاب پڑھنے کی پرزور سفارش کرتا ہوں۔ Moon Sahotra, Pakistan  

    • Moon Sahotra
    • Pakistan
    • 06/11/2022107
  • نمبر 2

    کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں؟

      یہ کتاب جس کا عنوان " کیا آپ واقعی پانی اور رُوح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں؟"اِس نے میری زندگی بدل دی۔ اِس کتاب سے ہم سب سے پہلے اپنوں گناہوں کے علم کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ یہ کہ ہر ایک انسان نے گناہ کِیا اور وہ اپنے گناہ کی وجہ سے جہنم میں جانے کا مقدر رکھتےہیں، کیونکہ خُدا کی عدلت راست ہے۔ لیکن ، اُس نے ہمیں ہماری عدالت سے بچانے کے لئے ہماری ساری بدکرداریوں کو اپنے بیٹے پر لاد دیا۔ کلام مجسم ہوکر اِس دُنیا میں آگیا۔ ہمارے خُداوند یسوع نے سب سے پہلے یوحنا اِصطباغی سے بپتسمہ لیا، اور اُس نے یوحنا کی معرفت ہاتھوں کے رکھے جانے  کے ذریعےجوکہ پرانے عہد نامہ کا مشابہ ہے ہمارے تمام تر(ماضی،حال اور مستقبل)کے گناہوں کو اپنے کندھوں پر اُٹھا لیا۔ پھر اِن گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لیے اپنا خون بہایا جوکہ پرانے عہد نامہ میں بے عیب قربانی کے خون بہانے کے مشابہ ہے۔ ہمارے خُداوند نے ہمارے تمام گناہوں کو پانی ، خون اور روح کی خوشخبری کے ذریعے معاف کر دیا ۔ اب ہم گنہگار نہیں ہیں بلکہ راستباز ہیں۔ ہیلیلویاہ! Moon Sahotra, Pakistan

    • Moon Sahotra
    • Pakistan
    • 06/10/2022121
  • نمبر 1

    کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں؟

    آپ سب  کو سلام  میرا نام  اسٹیفن  بینجیمن    بینٹ فرد کینڈا سے ہوں ۔آج میں  آپ کے سامنے  ہمارے  مشن  کی پہلی  کتاب ، کیا آپ  واقعے ہی  پانی  اور روح سے  ازِسر نو پیدا ہو ئے ہیں ۔جسے تحریر  کیا ہے  ریونڈر  پول سی جونگ  نے  جو نہ صرف  اِس  کتاب  کے مصنف ہے بلکہ  وہ دی نیو لائف  مشن کے بانی  ہے ۔ یہ  انتہائی  خوب صورت  اور  بے انتہا  خدا  کے کلام کی سچائیوں سے بھر پور ہے ۔   اِس عنوان کا بنیادی مضمون "پانی اور رُوح سے نئےسرےسے پیدا ہونا ہے۔" یہ اِس مضمون پر قوتِ تخلیق رکھتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں ، یہ کتاب واضح طور پر بتاتی ہے کہ بائبل کے مطابق ہُوبہو، نئے سرے سے پیدا ہونا کیا ہے اور پانی اور رُوح سے نئے سرے سے  پیدا ہونے کا طریقہ کیا ہے۔ پانی یردن میں یسوع کے بپتسمہ کی علامت ہے اور بائبل بتاتی ہے کہ ہمارے تمام گناہ یسوع پر اُس وقت منتقل ہوگئے تھے جب اُس نے یوحنا بپتسمہ دینے والے سے بپتسمہ لیا تھا۔ یوحنا تمام بنی نوع انسان کا نمائندہ اور سردار کاہن ہارون کی نسل میں سے تھا۔ ہارون قربانی کے بکرے کے سر پر اپنے ہاتھوں کو رکھتا اور بنی اسرائیل کے تمام سالانہ گناہوں کو کفارہ کے دن اُس پر منتقل کر دیتا تھا۔ یہ آنے والی اچھی چیزوں کا عکس ہے۔ یسوع کا بپتسمہ ہاتھوں کے رکھے جانا کا مشابہ ہے۔   یسوع نے یردن پر ہاتھوں کے رکھے جانے کی صورت میں بپتسمہ لیا تھا۔ چنانچہ اُس نے اپنے بپتسمہ کے ذریعہ دُنیا کے تمام گناہوں کو مٹا دیا اور گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے مصلوب ہوا تھا۔ لیکن زیادہ تر مسیحی  نہیں جانتے کہ یسوع  نے دریائے یردن میں یوحنا اصطباغی سے کیوں بپتسمہ لیا تھا۔ یسوع کا بپتسمہ اِس کتاب کا معنی خیز، اور پانی اور رُوح  کی خوشخبری کا ناگزیر حصہ ہے۔ ہم صرف یسوع کے بپتسمہ اور اُس کی صلیب پر ایمان رکھنے سے ہی نئے سرے سے پیدا ہوسکتے ہیں۔    یہ کتاب آپ کو اور  تفصیل  کے ساتھ سمجھنے  میں  مدد کر ئے گئی جب آپ اِس کتاب کو  پڑھیں  گئے کہ کیسے  ہمارے  خداوند  بنائے عالم  سے پیشتر  دیکھو یہ خدا  کا  برہ  دُنیا  کا گناہ اُٹھا لئے  جاتا ہے   منصوبہ  ترتیب  دیا تھا  کیسے نسل ِ انسانی  کو  یسوع کے  دریائے یردن میں  بپتسمہ  دینے  لینے سے  ہمارے گناہوں  کو  اُٹھا لے  جائے گا  جیساکہ  عبرانیوں  باب  ۱۰  میں  لکھا  ہے  کہ اُس  نے  ایک بار   میں  جان دینے  کے وسیلے  سے  پاک  کئے گئے  ہیں ۔ یہ اُس کا فضل  ہے ، یہ اُسکی محبت  ہے یعنی یہ اُسکی  لا محددہ  محبت ہے  یہ اُس  کی  بے انتہا چاہت  ہے  کہ اُس نے  ہمیں  ہمارے تمام  گناہوں  سے ، ہماری  تمام  تکلیفیوں  سے ، ہماری  تمام  تقسیورں سے ، ہماری  تمام  بیماریوں  سے ، ہمارے  تمام  روگوں سے  یوحنا  اصطباغی سے  بپتسمہ  لیا  جس کے بعد آسمان اُس کے لئے  کھل  گیا  یہ میرا  پیارا بیٹا ہے جس سے  میں  خوش ہوں ۔ اور خداوند  یسوع  نے ایسی  مبارک خوشخبری  ہم سب تک  پہنچائی  جس کے کہا  گیا  دیکھو یہ خدا  کا برہ  جو دُنیا  کا گناہ اُٹھا لئے جاتا ہے ۔ میرے ساتھیوں  اور  اکتاب مقدس  کے پڑھنے والوں  آپ  اِس کتاب  کو  ضرور   پڑھے تاکہ آپ  خدا کے بھید کو سمجھ  سکیں ۔ اُسکی  سچائی کو جان سکیں  کہ اُسکی محبت  کتنی  عظیم ہے  اور اُس نے خون   بہاکر  ہماری  جان کو مخلصی  دی ۔    یہ کتاب  انتہائی  سادہ  لفظوں میں لکھی  گئی ہے ۔ اُمید کرتا  ہوں  آپ  اِس کو پڑھنے  کے  بعد  آپ  خدا کے آسمانی  بھیدوں  کو  سمجھنا  شروع کر دیں  گئے ۔ روح القدس  آپکی  راہنمائی کر ئے گا  آپ کو تمام  جھوٹ ، فریب  اور بدعتی  خیال سے  آزاد کر ے گا ۔آپکی  روح کو ترقی  بخشے گا  اور آپ  ازسرنو پیدا ہو کر  آسمان کی بادشاہی  کے لئے خود کو  تیار  کر لیں  گئے ۔ کیونکہ  جیساکہ  لکھا  ہے  جب تک  کو ئی  پانی اور  روح  کے  وسیلے  سے ازسرنو پیدا  نہیں  ہو تا ہے  وہ آسمان کی بادشاہی  میں داخل نہ ہو گا ۔ آمین

    • Stephen Benjamin
    • Canada
    • 06/09/2022102
The New Life Mission

ہمارے سروے میں حصہ لیں

آپ کو ہمارے بارے میں کیسے پتہ چلا؟