Search

مفتایبُکساورمفتآڈیوبُکس

The New Life Mission ایک خدمت ہے جو پانی اور روح القدس کی انجیل کو مختلف زبانوں میں ادبی خدمت کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچا کر خدا کی خدمت کرتی ہے۔

ویب سائٹ کی زبانیں: 27 زبانیں ای بک کی زبانی معاونت: 130 سے زیادہ زبانیں واحد زبان کی ای بکس: 1,700 سے زیادہ عنوانات دو زبانی ای بکس: 360 سے زیادہ عنوانات (مسلسل اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں)
The New Life Mission کتابوں کے ذریعے ادبی خدمت انجام دیتی ہے تاکہ خدا کے کلام کی سچائی کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا جا سکے، اور پادری Paul C. Jong کی مسیحی ای بک اور آڈیو بک سیریز تمام زائرین کو مکمل طور پر مفت فراہم کرتی ہے۔ آپ اپنے فون، ٹیبلٹ، یا کمپیوٹر پر ای بکس، دو زبانی ای بکس، اور آڈیو بک مواد کو مفت براؤز اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں تاکہ کہیں بھی، کبھی بھی پڑھ اور سن سکیں۔
  • پیپر بیک فی الحال Amazon پر انفرادی خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔ (Kindle ای بکس بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں)
  • اگر آپ ہماری وزارت میں بطور کتاب تقسیم کار (مفت چھپی ہوئی کتابیں وصول کرنا اور تقسیم کرنا) یا مترجم کے طور پر شامل ہونا چاہتے ہیں، تو پادری پال سی جونگ کی سیریز کا جلد 1 پڑھ کر شروع کریں۔ پھر، ویب سائٹ پر بطور رکن شامل ہوں اور منتظم کی منظوری کا انتظار کریں۔ منظوری کے بعد، آپ کو ایک ساتھی کے طور پر تصدیق کر دی جائے گی۔
زبان
Warning اپنی زبان منتخب کریں

سب سے زیادہ تجویز کردہ کتابیں

کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں؟

اردو 1

کیا آپ واقعی پانی اور روح سے اَز سرِ نَو پیدا ہوئے ہیں؟ Rev. Paul C. Jong

اِس عنوان کا بنیادی مضمون "پانی اور رُوح سے نئےسرےسے پیدا ہونا ہے۔" یہ اِس مضمون پر قوتِ تخلیق رکھتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، یہ کتاب واضح طور پر بتاتی ہے کہ بائبل کے مطابق ہُوبہو، نئے سرے سے پیدا ہونا کیا ہے اور پانی اور رُوح سے نئے سرے سے پیدا ہونے کا طریقہ کیا ہے۔ پانی یردن میں یسوع کے بپتسمہ کی علامت ہے اور بائبل بتاتی ہے کہ ہمارے تمام گناہ یسوع پر اُس وقت منتقل ہوگئے تھے جب اُس نے یوحنا بپتسمہ دینے والے سے بپتسمہ لیا تھا۔ یوحنا تمام بنی نوع انسان کا نمائندہ اور سردار کاہن ہارون کی نسل میں سے تھا۔ ہارون قربانی کے بکرے کے سر پر اپنے ہاتھوں کو رکھتا اور بنی اسرائیل کے تمام سالانہ گناہوں کو کفارہ کے دن اُس پر منتقل کر دیتا تھا۔ یہ آنے والی اچھی چیزوں کا عکس ہے۔ یسوع کا بپتسمہ ہاتھوں کے رکھے جانا کا مشابہ ہے۔
یسوع نے یردن پر ہاتھوں کے رکھے جانے کی صورت میں بپتسمہ لیا تھا۔ چنانچہ اُس نے اپنے بپتسمہ کے ذریعہ دُنیا کے تمام گناہوں کو مٹا دیا اور گناہوں کی قیمت ادا کرنے کے لئے مصلوب ہوا تھا۔ لیکن زیادہ تر مسیحی نہیں جانتے کہ یسوع نے دریائے یردن میں یوحنا اصطباغی سے کیوں بپتسمہ لیا تھا۔ یسوع کا بپتسمہ اِس کتاب کا معنی خیز، اور پانی اور رُوح کی خوشخبری کا ناگزیر حصہ ہے۔ ہم صرف یسوع کے بپتسمہ اور اُس کی صلیب پر ایمان رکھنے سے ہی نئے سرے سے پیدا ہوسکتے ہیں۔

نئی کتابیں

خیمۂ اِجتماع(III): پانی اور رُوح کی خوشخبری کا مُشابِہ

Urdu 35

خیمۂ اِجتماع(III): پانی اور رُوح کی خوشخبری کا مُشابِہ Rev. Paul C. Jong

ہم خیمۂ اِجتماع میں چھپی ہوئی سچائی کو کیسے جان سکتے ہیں؟ صرف پانی اور روح کی خوشخبری کو جاننے سے، جو خیمۂ اِجتماع کا اصل جوہرہے، ہم اِس سوال کے جواب کو صحیح طور پر سمجھ اور جان سکتے ہیں۔ درحقیقت، خیمۂ اِجتماع کے دروازے پر ظاہر ہونے والےآسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹاہواکتان ہمیں نئے عہد نامے کے دَور میں یِسُوعؔ مسیح کے کام دکھاتے ہیں جوبنی نوع اِنسان کو بچاچکےہیں۔ اِس طرح، پرانے عہد نامے کا خیمۂ اِجتماع کا کلام اور نئے عہد نامہ کا کلام باریک بٹے ہوئے کتان کی طرح ایک دوسرے سے قریبی اور یقینی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ لیکن، بدقسمتی سے، یہ سچائی مسیحیت میں ہر سچائی کے متلاشی کےلیے ایک طویل عرصے سے پوشیدہ رہی ہے۔ اِس زمین پر آکر، یِسُوعؔ مسیح نے یوحناسے بپتسمہ لیا اور صلیب پر اپنا خون بہایا۔ پانی اور روح کی خوشخبری کو سمجھے اور اِس پر ایمان رکھے بغیر، ہم میں سے کوئی بھی خیمۂ اِجتماع میں نازل ہونے والی سچائی کو نہیں جان سکتا۔ ہمیں یقیناًاب خیمۂ اِجتماع کی اِس سچائی کو جاننا چاہیے اور اِس پر ایمان رکھنا چاہیے۔ ہم سب کو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان سے ظاہر ہونے والی سچائی کو سمجھنے اور اِس پر ایمان رکھنے کی ضرورت ہے۔

پول سی جونگ کی برقی کتابیں اور آڈیو کتابیں

درجہ بندی
کُل 28