اردو 6
اپنی پسندیدہ فائل فارمیٹ منتخب کریں اور اپنے موبائل ڈیوائس، پی سی یا ٹیبلٹ پر محفوظ طریقے سے ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ آپ کہیں بھی، کبھی بھی خطبات کا مجموعہ پڑھ اور سن سکیں۔ تمام ای بکس اور آڈیو بکس بالکل مفت ہیں۔
اِس کتاب کے الفاظ آپ کے دل کی پیاس بجھائیں گے۔ آج مسیحی لوگ زندگی گزارنا جاری رکھتے ہیں جب کہ اَصل گناہ کے سچے حل کو نہیں جانتے، جو وہ ہر روز سرزد کر رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ خُد اکی راستبازی کیا ہے؟ مصنف اُمید کرتاہے کہ آپ اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیں گے اور خُد اکی راستبازی پر ایمان رکھیں گے، جو اِس کتاب میں ظاہر کی گئی ہے۔
تقدیر، توجیہہ اور رفتہ رفتہ پاکیزگی کی تعلیمات مسیحی الٰہی تعلیم میں خاص ہیں جو ایمانداروں کی رُوحوں میں پریشانی اور کھوکھلا پن لا چکی ہیں۔ لیکن، پیارے مسیحیو،اَب وقت ہے کہ آپ کو خُدا کو جاننا، اُس کی راستبازی کے بارے میں سیکھنا اور پُر یقین ایمان کو جاری رکھنا چاہیے۔
یہ کتابیں آپ کی روح کو عظیم سوجھ بوجھ مہیاکریں گی اور اِسے اطمینان کی جانب راغب کریں گی۔ مصنف چاہتاہے کہ آپ خُداکی راستبازی کی برکات کو جاننے کی صلاحیت حاصل کریں۔
اگرچہ کورونا وائرس کی وباء ختم ہو چکی ہے، لیکن مختلف مشکل بین الاقوامی حالات کی وجہ سے ہماری چھپی ہوئی کتابوں کو بذریعہ ڈاک بھیجنے یا وصول کرنے میں اب بھی مشکلات ہیں۔ جب بین الاقوامی حالات بہتر ہوجائیں گے اور ڈاک کی سروس معمول پر آجائے گی تو ہم چھپی ہوئی کتابوں کو بھیجنا دوبارہ شروع کریں گے۔