Search

خطبات

مضمون 8: رُوح القّدس

[8-13] رُوح القدس کے کام اور نعمتیں <یوحنا ۱۶: ۵۔۱۱>

رُوح القدس سے معمور اپنی زندگی قائم کرنے کے لئے
یوحنا ۱۶: ۵۔۱۱ > >

”مگر اب میَں اپنے بھیجنے والے کے پاس جاتاہُوں اور تم میں سے کوئی مجھ سے نہیں پوچھتا کہ تُو کہاں جاتا ہے؟۔ بلکہ اِس لئے کہ میَں نے یہ باتیں تم سے کہیں تمھارا دل غم سے بھر گیا۔ لیکن میَں تم سے سچ کہتاہُوں کہ میراجانا تمھارے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ اگرمیَں نہ جاؤں تو وہ مددگار تمھارے پاس نہ آئیگا لیکن اگرجاؤنگا تو اُسے تمھارے پاس بھیج دُونگا۔ اور وہ آکر دُنیا کو گناہ اور راستبازی اور عدالت کے بارے میں قصوروار ٹھہرائیگا۔ گناہ کے بارے میں اِسلئے کہ وہ مجھ پر ایمان نہیں لاتے۔ راستبازی کے بارے میں اِس لئے کہ میں باپ کے پاس جاتا ہُوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔عدالت کے بارے میں اِس لئے کہ دُنیا کا سردار مُجرم ٹھہرایا گیاہے۔“

 
 
رُوح القدس کے کام کیا ہیں؟
وہ دُنیا کو گناہ، راستبازی، اور عدالت کے بارے میں مُجرم ٹھہراتاہے۔
 
پیدائش ۱:۲ میں یہ لکھا ہُوا ہے، ”اور زمین ویران اور سنسان تھی اور گہراؤ کے اوپر اندھیراتھا اور خُدا کی رُوح پانی کی سطح پر جُنبش کرتی تھی۔“ہم اِس حوالے سے دیکھ سکتے ہیں کہ رُوح القدس اَبتری اور گناہ سے بھرپور دلوں میں سکونت نہیں کرتا ہے،بلکہ صرف اُن کے دلوں میں رہتا ہے جو خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔ تاہم، بہت سارے لوگ اپنی اَبتری اور کھوکھلے پن میں پُرجوش ایمان کے اثر کے، یہ کہتے ہوئے شکار ہوجاتے ہیں کہ وہ رُوح القدس کی معموری حاصل کرنا چاہتے ہیں جب کہ اپنے دلوں میں گناہ رکھتے ہیں۔
پُرجوش،ازحد خوشی کی ایک حالت میں حاصل کی گئی رُوح،خوبصورت رُوح نہیں ہے۔ شیطان
 کا کام جوش پرستی کے بے دین ایمانداروں پر انحصار کرتا ہے، اور پُرجوش لوگ آسانی سے اُس کی ترکیبوں اور اِختیار کےاثر کے ماتحت شکارہو رہے ہیں۔ لیکن رُوح القدس وہ شخصی خُدا ہے جو ذہین، جذباتی ہے اور ایک حتمی مرضی رکھتا ہے۔ اُس نے اِس دُنیا کو پیدا کرنے میں خُدا باپ اور اُس کے بیٹے یسوعؔ مسیح کے ساتھ کام کِیا۔ اب ہم سیکھیں گے کس قسم کا کام رُوح القدس اِس دُنیا میں کرچکا ہے۔
 
 

رُوح القدس گناہ کے بارے میں دُنیا کو مُجر م ٹھہراتا ہے

 
رُوح القدس بالکل پہلا کام کیا کرتا ہے؟ وہ گناہ کی دُنیا کو مجرم ٹھہراتا ہے۔ لوگ جو اُس کے وسیلہ سے مجرم ٹھہرائے جاتے ہیں وہ ہیں جو یوحناؔ سے یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیبی خون کی خوبصورت خوشخبری کوقبول نہیں کرتے ہیں۔ وہ تمام گنہگاروں کو اور اُن کے گناہوں کو مجرم ٹھہراتا ہے جو پانی اور رُوح کی خوبصورت خوشخبری پر ایمان نہیں رکھتے ہیں۔
 
 

وہ خُداکی راستبازی کے بارے میں دُنیا کو مجرم ٹھہراتا ہے

 
رُوح القدس دوسری چیز کیا کرتاہے؟ وہ خُدا کی راستبازی اور گنہگاروں کو اُن کے گناہوں سے بچانے کے لئے یسوعؔ کے حاصل کی گواہی دیتا ہے۔ یوحنا ۱۶:۱۰ کہتاہے، ”راستبازی کے بارے میں اِس لئے کہ میں باپ کے پاس جاتا ہُوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔“ ہمیں جاننا ہے کتابِ مقدس میں خُدا کی راستبازی کا کیا مطلب ہے۔ اِس کا مطلب سچائی ہے کہ یسوعؔ نے یوحنا ؔ سے اپنے بپتسمہ کے وسیلہ سے دُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا اور کہ جو کوئی اُس پر ایمان رکھتا ہے خُداکے فضل کے وسیلہ سے راستبازبن سکتا ہے۔ یسوعؔ نے یوحناؔ اصطباغی سے بپتسمہ لیا اور دُنیا کے تمام گناہوں کو قبول کِیا، صلیب پر اپنا خون بہایا، جی اُٹھا اور تمام گنہگاروں کا نجات دہندہ بن گیا ۔ یہ خوبصورت خوشخبری ہے جو خُدانے ہمیں دی۔ یسوعؔ نے خُدا کی مرضی کے مطابق پانی اور خون کے وسیلہ سے دُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا اور ہماری زندگیوں کا مالک بن گیا۔
رُوح القدس لوگوں کی یوحناؔ کی معرفت یسوعؔ کے بپتسمہ اوراُس کے صلیبی خون کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے لئے مدد کرتاہے،یعنی اِس طرح اُنھیں اُن کے گناہوں سے معافی حاصل کرنے میں مدددے رہا ہے۔ آپ کو جاننا چاہیے کہ تثلیث میں خُداکے کام ستائشی ہیں۔ رُوح القدس خوبصورت خوشخبری کے لئے، لوگوں کو خُد ا کی محبت پر ایمان رکھنے کے قابل کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔ وہ پانی اور رُوح کی خوبصورت خوشخبری کے سچ کے ثابت ہونے کی بھی ضمانت دیتا ہے۔
 
 

وہ عدالت کے بارے میں دُنیا کو مجرم ٹھہراتاہے

 
رُوح القدس کا تیسرا کام کیا ہے؟ وہ شیطان کے کاموں کو تباہ کرتا ہے۔ شیطان یہ کہتے ہوئے، لوگوں کو خیالو ں میں پھُسپھساتا ہے، ”تم یسوعؔ پر ایمان رکھ سکتے ہو، لیکن مسیحیت کے بارے میں محض بہت سارے زمینی مذاہب میں سے ایک کے طور پر سوچو۔“ شیطان لوگوں کو یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیبی خون پر ایمان رکھنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ وہ اپنے گناہوں کی معافی حاصل کرنے کے قابل نہ ہوں حتیٰ کہ اگر وہ یسوعؔ پر ایمان رکھتے ہیں۔ کیونکہ شیطان مسیحیت کو ایک ”عام“ مذہب میں گھٹاتا ہے، بہت سارے لوگ شیطان کے دھوکے کا شکار ہو جاتے ہیں کہ یسوعؔ پر ایمان رکھنے کی دلیل اچھے لوگ بننا ہے۔ تاہم، یسوعؔ پر ایمان رکھنے کا حقیقی مقصد راستباز لوگوں کے طور پر نئے سِرے سے
پیدا ہونا ہے۔
آپ کو جھوٹا ایمان نہیں رکھنا چاہیے۔ جھوٹا ایمان آپ کو پاک نہیں بنا سکتا کوئی معنی نہیں رکھتا آپ یسوعؔ پر کتنا زیادہ ایمان رکھتے ہیں۔ اگر آپ جھوٹا ایمان رکھتے ہیں، آپ شیطان کے جھوٹوں کی وجہ سے یسوعؔ کو صاف طو رپر نہ جانیں گے نہ دیکھیں گے۔ رُوح القدس اُن کے لئے نجات کی ضما نت بن جاتا ہے جو پانی اور رُوح کی خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے نجات یافتہ ہو چکے ہیں۔ اُن کے تمام عقائد جو اپنے دلوں میں گناہ رکھتے ہیں بے فائدہ ہیں۔
رُوح القدس خوبصورت خوشخبری کے سچ کی گواہی دیتاہے۔ یسوعؔ نے دُنیا کے تمام گناہوں کواُٹھانے کے لئے بپتسمہ لیا اور وہ گناہ کی قیمت اداکرنے کے واسطے مصلوب ہُوا تھا۔ رُوح القدس اِس سچائی کی گواہی دیتا ہے۔ رُوح القدس دُنیا کے تمام لوگوں کو سچی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے تمام گناہوں سے معاف ہونے کی نصیحت کرتاہے۔ تاہم، ہمیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ رُوح القدس اُن کو مجرم ٹھہراتا اور پرکھتا ہے جو اپنے دلوں میں خوبصورت خوشخبری کو نہیں لیتے ہیں۔
 
 
ہر کسی کو بابرکت ایمان رکھنا چاہیے
 
بابرکت ایمان کیا ہے؟ یہ ایمان ہے جو ہماری گناہ کی معافی کے وسیلہ سے رُوح القد س کی معموری کو حاصل کرنے کے لئے راہنمائی کرتا ہے۔ تاہم، ہم تمام دُ نیا میں بہت سارے مسیحی دیکھتے ہیں جو اب تک اپنے دلوں میں گناہ رکھتے ہیں، حتیٰ کہ گو اُنھوں نے یسوعؔ پر اپنے عقیدہ کو ایک لمبے عرصے کے لئے قائم رکھا۔ جتنی دیر سے وہ یسوعؔ پر ایمان رکھتے ہیں، اُتنے زیادہ وہ گنہگار بنتے جاتے ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ جو اُنھیں اُن کے گناہوں سے آزاد ہونے سے روکتا ہے یہ ہے کہ وہ سوچتے ہیں کہ غیرزبانوں میں بولنا اور خواب دیکھنا ثبوت ہے کہ وہ رُوح القدس حاصل کر چکے ہیں۔ وہ اپنے گناہوں کے لئے خُد اکی عدالت سے بے خبر ہیں۔
اِس دُنیا میں بہت سارے لوگ رُوح القدس کے کام کو شیطان کے کام سے علیٰحدہ نہیں کر سکتے ہیں۔ شیطان کا کام اُنھیں جھوٹے عقائد دینے کے وسیلہ سے ایک پریشانی کی حالت کی طرف گامزن کرتا ہے اور تب اُنکی تباہی کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ یہ ہے شیطان خُد اکے خلاف ہونے کے وسیلہ سے کیا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ شیطان لوگوں کے مشکوک عقائد کے اثر تلے گِرنے کا سبب بنتا ہے اور اُنھیں اپنے غلاموں کے طورپر لیتا ہے۔ شیطان اُن میں فوق الفطرت معجزات اور عجیب کاموں کا تجربہ کرنے کی ایک خواہش دھیرے دھیرے دل میں بٹھاتا ہے اُن کے لئے یہ سوچنے کا سبب بنتے ہوئے کہ ایسے تجربات خوبصورت خوشخبری پر ایمان کے وسیلہ سے رُوح القدس کی معموری حاصل کرنے کی بجائے زیادہ قابلِ قدر ہیں۔
تاہم رُوح القدس لوگوں کو کلام کے وسیلہ سے خُد اکی دُنیا کو دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ رُوح القدس کے وسیلہ سے، وہ جان کر ایمان رکھنے کے لئے آتے ہیں کہ خُد انے اِنسان کو پیدا کِیا، کہ وہ اُن سے محبت کرتا ہے، اور کہ خُدا اُنھیں بچانا چاہتا ہے۔ اُس کا گنہگاروں کے لئے منصوبہ یسوعؔ مسیح کے ذریعے اُنھیں پانی اور رُوح کی خوشخبری کے وسیلہ سے اُن کے گناہوں سے بچانے اور اُنھیں ایمان کے وسیلہ سے
اُس کی محبت میں زندہ رہنے کے لئے دعوت دینا تھا۔
۱۔پطرس ۳:۲۱ کہتا ہے، ”اور اُسی پانی کامشابہ بھی یعنی بپتسمہ یسوعؔ مسیح کے جی اُٹھنے کے وسیلہ سے اب تمہیں بچاتا ہے۔“۱۔پطرس ۱:۲۳ یہ بھی کہتا ہے، ”کیونکہ تم فانی تخم سے نہیں بلکہ غیر فانی سے خُدا کے کلام کے وسیلہ سے جو زندہ اور قائم ہے نئے سِرے سے پیدا ہوئے ہو۔“
رُوح القدس کا کام آدمی کو گناہ کی سچائی، راستبازی، اور عدالت کے بارے میں روشن کرنا ہے، اور اُن کو اُن سچائیوں پر ایمان رکھنے کے قابل کرنا ہے۔ رُوح القدس اُنھیں خُد اکی عدالت کے بارے میں جاننے کی اجازت دیتا ہے اور کہ وہ یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیبی خون کی خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں سے آزاد ہو سکتے ہیں۔ رُوح القدس اُنھیں علم دیتا ہے کہ وہ اُن کے اندر ہے جب وہ پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔
 یہاں تک ہم رُوح القدس کے اعمال دیکھ چکے ہیں۔ اِس دُنیا میں تمام لوگ رُوح القدس کی
معموری اور خُد اکی محبت حاصل کر سکتے ہیں صرف جب وہ یسوعؔ کی پانی اور رُوح کی خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہوں کی معافی حاصل کر چکے ہیں۔
 
 
رُوح القدس کی شخصیت
          
رُوح القدس قادرِ مُطلق خُدا ہے۔ وہ شخصیت کی ضروری خصوصیات، بنام، ذہانت، جذبہ، اور مرضی رکھتا ہے۔ کیونکہ رُوح القدس ذہانت رکھتا ہے، وہ حتیٰ کہ خُدا کی گہری چیزوں کی (۱۔کرنتھیوں ۲:۱۰)اور آدمیوں کے دلوں کو تلاش کرلیتا ہے۔
 کیونکہ رُوح القدس جذبات رکھتا ہے، وہ اُن سے خوش ہے جو خُدا کے کلام پرایمان رکھتے ہیں، لیکن غیر ایمانداروں کے خلاف دلی طو رپر آہیں بھرتاہے۔ راستباز رُوح القدس کے وسیلہ سے خُد اکی محبت، بھی محسوس کر سکتے ہیں۔
رُوح القدس ”مددگار“ بھی کہلاتا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ رُوح القدس مشکلات میں راستبازوں کی مدد کرتا ہے، اور اُ ن کے دشمنوں کے خلاف لڑکر اُن کے لئے فتح لاتا ہے۔ وہ ذہانت، جذبات، اور مرضی رکھتا ہے بالکل جس طرح ہم بنی نوع انسان رکھتے ہیں، اور وہ اُن میں سکونت کرتا ہے
جو پانی اور رُوح کی خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔
 
 
رُوح القدس کا کام مندرجہ ذیل کی مانندہے
 
رُوح القدس لوگوں کو گناہ کی معافی کی سچائی کا احساس کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ایمانداروں
کے دلوں میں سکونت کرتا ہے۔ اُس کا کام سچائی کی گواہی دینا ہے کہ یسوعؔ نے اپنے بپتسمہ اور اپنے خون کے وسیلہ سے بنی نوع اِنسان کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا (۱۔یوحنا ۵:۶۔۸)۔ وہ ہر مشکل میں اپنے خادمین اور مقدسین کو تسلی بھی دیتا ہے اور اُنھیں پھر کھڑا ہونے کے لئے مضبوط کرتا ہے۔ وہ بذات ِ خود اُن کے لئے شفاعت کرتا ہے جب وہ نہیں جانتے ہیں اُنھیں کیا دُعا مانگنی چاہیے (رومیوں ۸:۲۶)۔ اور وہ راستبازوں کو خُدا کی کلیسیا میں سکون دیتا ہے اور اُنھیں اپنے کام کی کثرت کے لئے راہنمائی دیتا ہے (زبور ۲۳)۔
 
 
کتابِ مقدس سے متعلق رُوح القدس کا کام
 
رُوح القدس راستبازوں کی پہچاننے اور اُن کے دلوں میں سچائی پر ایمان رکھنے اور اِس کی دوسروں تک منادی کرنے کے لئے راہنمائی کرتا ہے۔ ”ہر ایک صحیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔“(۲۔تیمتھیس ۳:۱۶)۔
”تم خُداوندکی کتاب میں ڈھونڈو اور پڑھو۔ اِن میں سے ایک بھی کم نہ ہوگا اور کوئی بے جفت نہ ہوگا کیونکہ میرے مُنہ نے یہی حُکم کِیا ہے اور اُس کی رُوح نے اِن کو جمع کِیا ہے۔“(یسعیاہ ۳۴:۱۶) ۔
’’اور پہلے یہ جان لو کہ کتابِ مقدس کی کسی نبوت کی بات کی تاویل کسی کے ذاتی اِختیار پر موقوف نہیں۔کیونکہ نبوت کی کوئی بات آدمی کی خواہش سے کبھی نہیں ہوئی بلکہ آدمی رُوح القدس کی تحریک کے سبب سے خُدا کی طرف سے بولتے تھے۔‘‘(۲۔پطرس ۱:۲۰ ۔۲۱) ۔
رُوح القدس خُد اکے خادمین کو خُد اکا کلام لکھنے کے لئے اِلہام دے چکا تھا تاکہ ہم اِسے پڑھ سکیں۔ وہ لوگوں کو پانی اور رُوح کی خوشخبر ی سے متعارف کرواتا ہے اور ہماری اِس کی دُنیا میں منادی کرنے کے لئے راہنمائی کرتاہے۔ اِس لئے حتیٰ کہ گو راستبازاپنی زندگیوں میں بہت ساری آزمائشوں سے دُکھ اُٹھا سکتے ہیں، وہ اُن پر غالب آنے کے قابل ہیں رُوح القدس کی قُدرت کا شکرہو۔
 
 
رُوح القدس کی نعمتیں اور پھل
 
رُوح القدس کی نعمتوں کا مطلب وہ صلاحیتیں ہیں جو وہ مقدسین کو دوسروں تک خُدا کی خوبصورت خوشخبری پھیلانے کے لئے عطا کرتا ہے۔ اِس لئے مقدسین اپنے آپ کونعمتوں کے ساتھ جو وہ عطا کرتاہے خُد اکے کام کے لئے وقف کرتے ہیں، اور رُوح القدس اُن کی خُداوند کو جلال دینے کے لئے مددکرتا ہے۔ ”لیکن ہر شخص میں رُوح کا ظہور فائدہ پہنچانے کے لئے ہوتا ہے۔“ (۱۔کرنتھیوں ۱۲:۷)۔
 رُوح القدس کی نعمتوں کا مطلب مقدسین کو ایمان کے ساتھ لیس کرنا اور اُنھیں دوڑ دوڑنے کے لئے مدددینا تھا جو اُن کے آگے تھی(افسیوں ۴:۱۱۔۱۲)۔ رُوح القدس خُدا کے خادمین اور مقدسین کو خوشخبری پھیلانے میں اُنھیں مدددینے کے واسطے صلاحیتیں دیتا ہے۔ خُدا کی کلیسیا مقدسین کا ایک طبقہ ہے جو یسوعؔ مسیح میں پاک ہوئے ہیں (۱۔کرنتھیوں ۱:۲)۔
ہر مسیحی جو رُوح القدس حاصل کر چکا ہے کو اُسے عطا کیے گئے مرتبے اور فرائض کے مطابق پیش آنا چاہیے، چونکہ یسوعؔ مسیح کلیسیا کا سر ہے۔ رُوح القدس مقدسین کو رُوحانی سمجھ اور صلاحیت دیتا ہے تاکہ وہ خُدا کی بادشاہت کے لئے کام کر سکیں۔ وہ خوشخبری کے جلال کو ظاہر کرنے کے سلسلے میں ہر چیز کرتا ہے جو خُد انے ہمیں دی۔ وہ کہتا ہے، ”پس تم کھاؤ یا پیو یا جو کچھ کرو سب خُدا کے جلال کے لئے کرو۔“ (۱۔کرنتھیوں ۱۰:۳۱)۔
 
 
رُوح کی نعمتوں کی مختلف اِقسام
 
رُوح القدس کی نعمتوں کی بارہ مختلف اِقسام ہیں۔ ہم کتابِ مقدس میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ نعمتیں مختلف لوگوں کی مختلف اِنواع میں ظاہر ہوتی ہیں۔ نعمتوں کی ایک لمبی فہرست رومیوں ۱۲:۶۔۸، ۱۔کرنتھیوں ۱۲:۸۔۱۰ ، اور اِفسیوں ۴:۱۱ میں ظاہر ہوتی ہے۔ مندرجہ ذیل میں ۹ رُوحانی نعمتیں ہیں جو ۱۔کرنتھیوں بارہویں باب میں بتائی گئی ہیں۔
۱( حکمت کا کلام: یہ ہمیں پانی اور رُوح کی خوشخبری کو سمجھنے کے لئے رُوحانی اِلہام بخشتا ہے اور ہمیں اِس خوبصورت خوشخبری کی منادی کرنے کی اجازت دیتاہے۔
۲( عِلمیّت کا کلام: یہ خُدا کے تحریری کلام کے وسیلہ سے بے شمار مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت ہے جو راستبازوں کی زندگی میں آتے ہیں۔
۳( اِیمان: رُوح القدس مقدسین کو مضبوط ایمان اور اعتماد عطاکرتا ہے تاکہ وہ جانوں کو اُن کے گناہوں اور شیطان سے بچانے کا معجزہ کر سکے۔ ایک راستباز شخص ایمان کی طاقت کے وسیلہ سے اُن کے گناہوں کو معاف کر سکتاہے اور اُن کی رُوحانی اَبتری کو شفا دے سکتا ہے۔
۴( شِفا: رُوح القدس راستباز لوگوں کو خُد اکے کلا م پراُن کے ایمان کے وسیلہ سے شفا دینے کی توفیق دیتا ہے۔
۵(معجزوں کی قُدرت: یہ حیران کن نعمت ہے جو ایک مقدس کو خُدا کے کلام پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے خُد اکا کام کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ایک معجزہ ایسی چیز ہےجو ایمان کے وسیلہ سے فوق الفطرت طورپر،یعنی بنی نوع اِنسان کے فطری قانون کے علم کی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے واقع ہوتا ہے۔
۶( نبوت: اِس وقت، صرف وہ جو ایمان رکھتے ہیں اور خُد اکے کلام کی فرمانبرداری کرتے ہیں کیا لکھا ہُوا ہے کی مطابقت میں نبوت کر سکتے ہیں۔ کسی کے الفاظ جو عقائد رکھتا ہے کہ کتابِ مقدس میں کیا لکھا ہے پر مبنی نہیں ہیں وہ سچی نبوت نہیں ہو سکتے۔ خُدا کے خادمین، جو رُوح القدس کی معمور ی رکھتے ہیں، خُد اکے کلام کی منادی کرتے ہیں اور یوں اُنھیں کلیسیا کے وسیلہ سے اُس کا کام کرنے کے لئے، جو خُد اکا بدن ہے رُوحانی استفادہ اور نیکی کی نصیحت کرتے ہیں۔ رُوح القدس نے یہ صلاحیت خُدا کے خادمین اور مقدسین کو عطا کی۔
۷( رُوحوں کا اِمتیاز: یہ ناپنے کی صلاحیت ہے آیا کسی شخص کے یعنی اُس کے گناہ معاف ہو چکے ہیں۔ یوں شیطان کی معرفت گمراہ ہو جانا ہمارے لئے ممکن ہے اگر ہم یہ نعمت نہیں رکھتے ہیں۔ کیونکہ دُنیا شیطا ن کے اِختیار کے ماتحت ہے، ہم صرف خوبصورت خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے یہ نعمت رکھ سکتے ہیں جو خُدا نے ہمیں دی اور اِس طرح اِس دُنیا میں آزمائشوں، جوؤں، اور بدیوں پر غالب آسکتے ہیں۔ ایک راستباز شخص سچی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے یہ نعمت حاصل کرتاہے۔ اِس طرح وہ بتا سکتا ہے آیا کوئی شخص اپنے دل میں گناہ رکھتا ہے۔
۸( طرح طرح کی زبانیں بولنا: کتابِ مقدس ہمیں غیرزبانوں میں بولنے کے بارے میں بتاتی ہے: ”لیکن کلیسیا میں بیگانہ زبان میں دس ہزار باتیں کہنے سے مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ اَوروں کی تعلیم کے لئے پانچ ہی باتیں عقل سے کہوں۔“ (۱۔کرنتھیوں ۱۴:۱۹)۔ ایک مقدس کو جاننا چاہیے کہ بیگانہ زبانوں میں جو وہ بذاتِ خود سمجھنے کے قابل نہیں ہے بولنے سے زیادہ خُدا کے سچائی کے کلام کو سمجھنا زیادہ اہم ہے۔ اِس لئے اُسے بیگانہ زبانوں میں بولنے سے بچنا چاہیے۔
 ۹( دوسر ی زبانوں کا ترجمہ: یہ نعمت شاگردوں کو اِبتدائی کلیسیا کے دَور میں خوشخبری کی منادی کرنے کے لئے اُنھیں اجازت دینے کے واسطے دی گئی تھی۔ آج کل رُوح القدس خوشخبری کومختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمت اور پیغامات کی تشریح کے وسیلہ سے پھیلاتا ہے۔ ایک مترجم کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی جب کوئی شخص جو خوشخبری کی منادی کرتا ہے دوسری تمام زبانوں میں بول سکتا ہے۔ تاہم، جب ہم زبان کی رُکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں، خُد اہمیں ہمیشہ اُس کا کام پور ا کرنے کے لئے مترجمین کی اجازت دیتا ہے۔ خُد ابے ترتیبی یا فرطِ جذبات کی حالت میں کام نہیں کرتا۔ رُوح القدس خوبصورت خوشخبری میں کام کرتا ہے اور مقدسین کی مختلف زبانوں میں خوشخبری کا ترجمہ کرنے کے لئے راہنمائی بھی کرتاہے۔
 
 
رُوح القدس کے پھل کیا ہیں؟
 
رُوح القدس کے پھلوں کے بارے میں، کتابِ مقدس ہمیں بتاتی ہے، ”مگر رُوح کا پھل محبت۔ خوشی ۔ اطمینان۔ تحمل۔ مہربا نی۔ نیکی۔ ایمانداری۔ حلم۔ پرہیزگاری ہے۔ ایسے کاموں کی کوئی شریعت مخالف نہیں۔“(گلتیوں ۵:۲۲۔۲۳)۔
 ۱( محبت: راستبازکی سچی محبت تمام گنہگاروں کو اُن کے گناہوں سے پانی اور رُوح کی خوبصورت خوشخبری کی منادی کرنے کے وسیلہ سے بچانا ہے۔ کیونکہ راستباز لوگ خوبصورت خوشخبری کو رکھتے ہیں جو یسوعؔ کی سچی محبت ہے، وہ سچی محبت کی خوشخبری کی منادی کرتے ہیں اور دوسری جانوں کے لئے سچی محبت رکھتے ہیں۔
۲(خوشی: یہ ہمارے دلوں کی گہرائی میں سے پھوٹتی ہوئی ناقابلِ بیان عظیم خوشی ہے یعنی جب ہم نئے سِرے سے پیدا ہوتے ہیں۔ راستباز شخص جو اپنے تمام گناہوں سے معاف ہو چکا ہے اپنے دل میں خوشی رکھتا ہے (فلپیوں ۴:۴)۔ چونکہ راستبازوں کے دلوں میں خوشی ہے، وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ اپنی خوشی کو بانٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
۳( اطمینان: یہ تسلی کا دل ہے جو راستباز شخص کو دیا جاتاہے جو پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں سے معاف ہو چکا ہے۔رُوح القدس راستباز شخص کے لئے اطمینا ن کی خوبصورت خوشخبری کی منادی کرنے کا سبب بنتا ہے۔ لوگ جو اطمینان کی یہ خوبصورت خوشخبری سُن چکے ہیں دوسروں کی دُنیا کے گناہوں پر غالب آنے اور ایما ن کا ایک طاقتور شعور رکھنے اور نجات کی نعمت پر اعتماد رکھنے کے لئے راہنمائی کرنے کے قابل ہیں۔ راستباز لو گ جو خُد ااور بنی نوع اِنسان کے درمیان صُلح کرواتے ہیں خُد اکے بیٹے کہلاتے ہیں (متی ۵:۹)اور دوسروں کی گناہ کی معافی حاصل کرنے میں راہنمائی کرتے ہیں (امثال ۱۲:۲۰)۔ رُوح القدس راستبازوں کے لئے راستباز زندگیوں کی راہنمائی کرنے کا سبب بنتا ہے اور دوسروں کو صُلح کے ساتھ خوبصورت خوشخبری پھیلانے کے وسیلہ سے برکت دیتا ہے۔
۴( تحمل: تحمل کے پھل راستبازوں کے دل میں ہیں، جو سچی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ
سے اپنے گناہوں سے آزاد ہو چکے ہیں۔ ہم یہ پھل رُوح القدس کے ساتھ ایک ابدی شراکت کے شعور کی پرورش پانے کے وسیلہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ راستبازو ں میں تحمل اور صبرکا دل موجود ہوتا ہے۔
۵( مہربانی: خُدا نے ہم پر رحم کِیا جب ہم گناہ سے بھر ے ہوئے تھے اور ہمیں ہمارے تمام گناہوں سے یسوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کے صلیبی خون کے وسیلہ سے چھڑایا۔ ہم محبت کر سکتے ہیں اور دوسروں پر رحم کر سکتے ہیں کیونکہ یسوعؔ نے ہم پر رحم کِیا اور ہمارے تمام گناہوں کو مٹا دیا، اورچونکہ ہم نے اُس پر ایمان رکھا اور اُس کے فضل کو حاصل کِیا۔ راستباز مہربانی سے بھرپور دل اور خوبصورت خوشخبری کے پھل رکھتے ہیں۔
۶( نیکی: نیکی کا یہاں مطلب ” بھلائی“ ہے۔ راستباز لوگ اپنے دلوں کی گہرائی میں نیکی اور
خُداوند پر ایمان رکھتے ہیں۔
۷( ایمانداری: ایمانداری کا مطلب خُد اپر ایمان سے بھرپور ایک دل رکھناہے۔ ایماندار ی ایک مقدس میں یسوعؔ سے وفادار ہونے سے حاصل ہوتی ہے۔
۸( حلم: اِس کا مطلب ہے دوسروں کو مکمل طو رپر سمجھنے کی صلاحیت رکھنا اور اُنھیں ہمارے دل میں گر مجوشی اورنرمی سے پکڑناہے۔ راستبا ز اپنے دشمنوں سے محبت کرنے اور اُن کی رہائی کے لئے دُعا مانگنے کا دل رکھتے ہیں۔
۹( پرہیز گاری: پرہیز گاری کسی کا اپنے آپ کو ٹھیک رکھنے،یعنی ایک بدکار زندگی گزارنے سے بچنا ہے اور اِس کی بجائے کسی کا پرہیز گاری اور ضبطِ نفس کے ساتھ زندہ رہنا ہے۔
 
 
رُوح القدس کے ساتھ بھرنا
          
رُوح القدس کے ساتھ بھرنے کا کیا نتیجہ ہے؟ اِ س برکت کو حاصل کرنا مقدسین کو، اپنے آپ کوخُداکی کلیسیا میں شامل کرکے یسوعؔ مسیح کے شاگردوں کی مانند زندہ رہنے کی اجازت دیتا ہے۔رُوح القدس راستبازوں کو راستبازی کے آلات بننے اور اپنے آپ کو مسیح کی مرضی پوری کرتے ہوئے وقف کرنے کے قابل کرتا ہے۔ راستباز کی مرضی خُداوند کی مرضی کے وسیلہ سے قابو میں رکھی جاتی ہے، اور وہ مرضی سے اپنی ساری ملکیتیں اور صلاحیتیں اُس کے لئے صَرف کرتے ہیں۔ رُوح القدس راستبازوں کے لئے فتح، خوشی، اور اعتماد کے ایک شعور کے ساتھ دُنیا کے گناہوں پر غالب آنے کے لئے وقف زندگیاں گزارنے کا سبب بنتا ہے، یعنی رُوحانی غربت، شکست یا مایوسی نہیں ہے (رومیو ں باب ۷)۔
”لیکن جب رُوح القدس تم پر نازل ہوگا توتم قوت پاؤ گے اور یروشلیم ؔ اورتمام یہودیہؔ اور سامریہ ؔ میں بلکہ زمین کی اِنتہا تک میرے گواہ ہوگے۔“(اعمال ۱:۸) ۔ رُوح القدس کی بھرپوری راستبازکی خوشخبری کی منادی کرنے کے لئے راہنمائی کرتی ہے۔
 خُداوند نے اُن کو ایمان کا ایک طاقتور شعور دیا جن میں رُوح القدس سکونت کرتا ہے۔ اور خُدا نے اُن کو اُس کے بیٹے بننے کا حق دیا جن کے گناہ یسوعؔ کی خوبصورت خوشخبری پر اپنے ایمان کے وسیلہ سےمعاف ہو گئے ہیں (یوحنا ۱:۱۲)۔راستباز لوگ جو ایمان کے وسیلہ سے خُدا کے بیٹے بن چکے ہیں اِس
دُنیا میں خوبصورت خوشخبری کی منادی کر سکتے ہیں۔
راستباز لوگ گناہوں کی معافی کے لئے خوشخبری کے وسیلہ سے شیطان کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ رُوحانی بیماریوں کو شِفا دینے (مرقس ۱۶:۱۸)، شیطا ن کی قُدرت کو کچلنے (لوقا ۱۰:۱۹)، اور آسمان کی بادشاہت میں داخل ہونے (مکاشفہ ۲۲:۱۴)کی بھی قُدرت رکھتے ہیں۔ راستباز لوگ خُدا کے وعدے کے کلام پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے بادشاہوں کی مانند اُسی اِختیار کے ساتھ زندہ رہتے ہیں (۲۔کرنتھیوں ۶:۱۷ ۔۱۸)۔
رُوح القدس راستبازلوگوں کے لئے اُن کی ساری دُنیاوی خواہشات کو نکالنے کا سبب بنتا ہے۔ وہ ہماری سچی خوشخبری کی منادی کرنے کے لئے راہنمائی بھی کرتاہے (گلتیوں ۵:۶)۔
 رُوح القدس راستباز کے لئے خوبصورت خوشخبری کو پڑھنے اورایمان رکھنے اور اِسے دوسروں کو سکھانے کا سبب بنتا ہے (۱۔تیمتھیس ۴:۱۳)۔
رُوح القدس راستبازوں کو ہر روز خُد اکی کلیسیا میں اکٹھا کر تاہے (عبرانیوں ۱۰:۲۵)۔
 رُوح القدس راستبازوں کے لئے اُن کے گناہوں کا اِقرار کرنے (۱۔یوحنا ۱:۹) یعنی اُن کے دلوں کو سچائی کی روشنی کے وسیلہ سے روشن کرنے کے قابل کرنے کے سلسلے میں (افسیوں ۵:۱۳) سبب بنتا ہے۔
رُوح القدس راستبازوں کی اُن کی زندگیوں میں دُرست راستے کے لئے راہنمائی کرتاہے (زبور ۲۳)۔
رُوح القدس راستبازوں کو اُس کی نعمتیں نہ بُجھانے کے لئے کہتاہے (۱۔ تھسلنیکیوں ۵:۱۹)۔
رُوح القدس حیران کن خوشخبری کے وسیلہ سے عظیم کام کرتا ہے (مرقس ۱۶:۱۷ ۔۱۸)۔
رُوح القدس راستبازوں کی خُداوند کے شاگردوں کے طورپر زندہ رہنے کے لئے اُنھیں خُد اکی کلیسیا میں شامل کروانے کے وسیلہ سے راہنمائی کرتا ہے۔وہ راستبازوں کی خوبصورت خوشخبری کی منادی کرنے کی رُوحانی زندگیاں گزارنے اور رُوح القدس کے ساتھ بھرنے کے لئے راہنمائی کرتا ہے۔ یہ حیران کن خوشخبری کے وسیلہ سے رُوح القدس کا کام ہے (۱۔پطرس ۲:۹)۔
وہ اِس لمحے بھی مقدسین کے دلوں میں کام کر رہا ہے۔ ہیلیلویاہ !