Search

خطبات

مضمون 11: خیمۂ اِجتماع

[11-19] سونے کا شمعدان <روج ۲۵:۳۱۔۴۰>

سونے کا شمعدان
> خروج ۲۵:۳۱۔۴۰  <
اور تُو خالِص سونے کا ایک شمعدان بنانا۔ وہ شمعدان اور اُس کا پایہ اور ڈنڈی سب گھڑ کر بنائے جائیں اور اُس کی پیالیاں اور لٹُّو اور اُس کے پُھول سب ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہوں۔اور اُس کے دونوں پہلُوؤں سے چھ شاخیں باہر کو نِکلتی ہوں۔ تین شاخیں شمعدان کے ایک پہلُو سے نِکلیں اور تین دُوسرے پہلُو سے۔ایک شاخ میں بادام کے پُھول کی صُورت کی تین پِیالیاں۔ ایک لٹُّو اور ایک پُھول ہو اور دُوسری شاخ میں بھی بادام کے پُھول کی صُورت کی تین پِیالیاں ایک لٹُّو اور ایک پُھول ہو۔ اِسی طرح شمعدان کی چھئوں شاخوں میں یہ سب لگا ہُؤا ہو۔اور خُود شمعدان میں بادام کے پُھول کی صُورت کی چار پِیالیاں اپنے اپنے لٹُّو اور پُھول سمیت ہوں۔اور دو شاخوں کے نِیچے ایک لٹُّو۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں اور پِھر دو شاخوں کے نِیچے ایک لٹُّو۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں اور پِھر دو شاخوں کے نِیچے ایک لٹُّو۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں۔ شمعدان کی چھئوں باہر کو نِکلی ہُوئی شاخیں اَیسی ہی ہوں۔یعنی لٹُّو اور شاخیں اور شمعدان سب ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہوں۔ یہ سب کا سب خالِص سونے کے ایک ہی ٹُکڑے سے گھڑ کر بنایا جائے۔اور تُو اُس کے لِئے سات چراغ بنانا۔ یہی چراغ جلائے جائیں تاکہ شمعدان کے سامنے رَوشنی ہو۔اور اُس کے گُلگِیر اور گُلدان خالِص سونے کے ہوں۔شمعدان اور یہ سب ظرُوف ایک قنطار خالِص سونے کے بنے ہُوئے ہوں۔اور دیکھ تُو اِن کو ٹھیک اِن کے نمُونہ کے مُطابِق جو تُجھے پہاڑ پر دِکھا گیا ہے بنانا۔
 
 سونے کا شمعدان
 
سونے کا شمعدان خالص سونے کے جوہر سے بنا ہوا تھا۔ اِس کی ڈنڈی خالص سونے کے جوہر کے ایک واحد ٹکڑے سے کُوٹ کر، اِس کی دونوں اطراف میں سے ہر ایک میں سے نکلتی ہوئی تین تین شاخوں کے ساتھ بنائی گئی تھی، اور سات چراغ ڈنڈی کے سِرے اور اِس کی چھ شاخوں پر رکھے ہوئے تھے۔ چونکہ سونے کا شمعدان خالص سونے کے جوہر سے بنایا گیا تھا، اِس  لیےیہ ایک دلکش اور دیکھنے  کے
لئے خوبصورت نظارہ تھا۔
سونے کے شمعدان کے اوپر، تیل ڈالنے کے لئے سات چراغ تھے، جو ہر وقت پاک مقام کو روشن رکھنے کے لئے جلائے جاتے تھے۔ کوئی شخص صرف آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھا گے اور باریک بٹے ہوئے کتان کا بُنا ہوا خیمۂ اِجتماع کا دروازہ اُٹھانے اور کھولنے کے وسیلہ سے پاک مقام میں داخل ہو سکتا  ہے۔ وہ جو اِس جگہ میں داخل ہو سکتے ہیں صرف وہ لوگ ہیں جو آسمانی، ارغوانی،اور سُرخ دھاگے میں ظاہر کی گئی نجات کے کاموں پر ایمان رکھتے ہیں۔ اِس طرح، کوئی بھی شخص اِس ایمان کے بغیر پاک مقام میں داخل نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جس میں صرف اُن کو اجازت ملتی ہے جو خیمۂ اِجتماع کے دروازہ کے پردہ میں ظاہر کیے گئے آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کے بھید کو جانتے ہیں۔
اِس لئے، صرف وہ جو آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان سے بنی ہوئی شاندار نجات پر ایمان رکھتے ہیں خُدا کی کلیسیا کے رکن بن سکتے ہیں۔ خیمۂ اِجتماع کے پردہ کے دروازہ کے چار رنگ پانی اور روح کی خوشخبری کے عکس ہیں،جو یِسُوعؔ کے آنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں، جس نے بپتسمہ لینے کے وسیلہ سے ہمارے دنیاکے گناہوں کو اُٹھا لیا اور مصلوب ہونے اور اپنا خون بہانے کے وسیلہ سے ہمارے گناہوں کی سزا برداشت کی۔
پانی اور روح کی اِس اصل خوشخبری کے علاوہ کوئی دوسری خوشخبری گناہ کی حقیقی معافی کی خوشخبری نہیں ہے جو خُداوند ہمیں عطا کر چکا ہے۔ پانی اورروح کی خوشخبری، بپتسمہ سے جو یِسُوعؔ مسیح نے حاصل کِیا اور صلیب کی عدالت سے جو اُس نے ہمیں گناہ کی معافی کی برکت دینے کے لئے برداشت کی بنی ہے۔ اِس طرح، صرف وہی جو اِس سچائی پر پورے دل سے ایمان رکھتے ہیں اپنے تمام گناہوں سے معاف ہو سکتے ہیں۔دوسرے لفظوں میں، خُدا صرف اُن کو پاک مقام میں داخل ہونے کی اجازت دیتاہے جو آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کی اِس سچائی پر ایمان رکھتے ہیں۔
جیساکہ پاک مقام کے اندر سونے کا شمعدان ہمیشہ اپنی تابندہ روشنی چمکاتا تھا، اِسی طرح وہ بھی جو پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے خُدا کے بیٹے بن جاتے ہیں نجات کے نُور کے ساتھ اِس دنیا کو روشن کر سکتے ہیں جو لوگوں کو اُن کے گناہوں سے بچاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، صرف وہی جو پانی اور روح کی خوشخبری کے وسیلہ سے گناہ کی معافی حاصل کر چکے ہیں شمعدان کا کردار پورا کر سکتے ہیں جو نجات کا نُور دیتا ہے، تاکہ دوسرے بھی اِس سچائی کو جان سکیں اور اپنے گناہوں کی معافی حاصل کر سکیں۔
سونے کا شمعدان پُھول، لٹُّو، اور پیالیاں رکھتا تھا۔ جیساکہ خُدا نے حکم دیا کہ شمعدان پر سات چراغ رکھے جانے چاہیے،جب شمعدان جلتا تھا، توہر وقت تاریکی پاک مقام سے بھاگتی تھی۔ اِس کا مطلب  یہ ہے کہ راستباز جو پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں سے پاک ہو چکے ہیں باہم اکٹھے ہوں گے، خُدا کی کلیسیا بنائیں گے، اور اِس دنیا کو روشن کر یں گے۔ شمعدان کی روشنی جو پاک مقام پر چمکتی تھی پانی اور روح کی خوشخبری ہے، جو اِس دنیا کی تاریکی کو دُور کرتی ہے۔
ہمیں گناہ سے بچانے کے لئے، یِسُوعؔ مسیح اِس زمین پر آیا، ایک انسان کے جسم میں مجسم ہوا۔ اور ہمارے گناہوں کو لینے کے لئے، اُس نے یوحنا ؔ سے بپتسمہ لیا، اور ہمارے گناہوں کی سزا برداشت کرنے کے لئے، وہ مصلوب ہوگیا۔ یوں یِسُوعؔ نجات کا نُور بن چکا ہے۔ خیمۂ اِجتماع کے صحن میں، گنہگار اِس کے سر پر اپنے ہاتھ رکھنے اور اِس قربانی کو ذبح کرنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں کی سزا اُس پر ڈالنے کی بدولت قربانی کے جانور پر اپنے گناہوں کو منتقل کرتے تھے۔
اِسی طرح، یِسُوعؔ مسیح خُد ا کی شریعت کے مطابق بپتسمہ لینے اور صلیب پر مرنے کے وسیلہ سے ہماری نجات کو مکمل کر چکا ہے،اور وہ تمام بنی نوع انسان کے لئے نجات کا نُور بن چکا ہے۔ آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر کی گئی خدمات کے ساتھ، یِسُوعؔ مسیح بنی نوع انسان کی نجات کوپورا کرچکا ہے۔ یوں ہم بپتسمہ اور خون کی خوشخبری پر جو یِسُوعؔ مسیح ہمیں عطا کر چکا ہے ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں سے نجات یافتہ ہو چکے ہیں۔اُن سب کو جو یِسُوعؔ پر ایمان رکھتے ہیں یقینا سچائی کے اِس نُور کو دریافت کرنا چاہیے۔
یِسُوعؔ مسیح اِس دنیا پر نجات کا نُور چمکا چکا ہے تاکہ صرف وہ جو پانی اور روح سے نئے سِرے سے پیدا ہوتے ہیں خُدا کی بادشاہی میں داخل ہو سکیں۔ اِس طرح، صرف وہی جو پانی اور روح سے نئے سِرے سے پیدا ہوتے ہیں خُدا کی کلیسیا کا حصہ بن سکتے ہیں اور پوری دنیا میں پانی اور روح کا نُور چمکانے اور پھیلانے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ صرف وہ پانی اورروح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں اور اِسے پھیلاتے ہیں، خُدا خصوصی طورپر پانی اور روح کی یہ خوشخبری اُن کے سپرد کر چکا ہے اور اُنھیں حقیقی خوشخبری کا نُور چمکانے کی اجازت دے چکا ہے۔
اِس طرح، ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ پوری دنیا میں خوشخبری کے نُور کو پھیلانے کا یہ کام صرف اُن کے وسیلہ سے ہو سکتا ہے جو حقیقی سچائی کے طورپر پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔ گنہگار پاک مقام میں داخل نہیں ہوسکتے۔ صرف وہی جو خیمۂ اِجتماع کے دروازہ کے آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے میں ظاہر کی گئی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں اندر داخل ہو سکتے ہیں۔ اِس لئے، وہ جو آسمانی، ارغوانی،اور سُرخ دھاگے کی سچائی کو جانتے اور اپنے دل میں اِس پر ایمان رکھتے ہیں خیمۂ اِجتماع کے اندر آ سکتے ہیں اور نجات کا تابندہ نُور روشن کرنے کا کام مکمل کر سکتے ہیں۔
خیمۂ اِجتماع کے صحن کے دروازہ پر بھی، آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے سے بنے ہوئے پردہ نے راہ کو روشن کِیا۔ اُن کے واسطے جو خیمۂ اِجتماع کو اِس میں اپنی قربانیاں چڑھانے کے لئے تلاش کررہے ہیں، خُدا نے اِ س کے صحن کا دروازہ اُنھی چار رنگوں کے ساتھ بنایا۔ لیکن پرانے عہد نامہ کے دَور کے لوگ اپنی روزمرہ قربانیوں کے وسیلہ سے ابدتک کامل نہ بن سکے۔ اِس لئے اُنھیں مسیحا کا انتظار کرنا پڑا۔ تاہم، جب یِسُوعؔ مسیح مسیحا حقیقی طورپر آیا،تو وہ یہ سمجھنے میں ناکام ہو گئے کہ وہ خیمۂ اِجتماع کے پردہ کے دروازہ کے رنگوں سے بنے ہوئے مُکاشفہ کے مطابق ایک دائمی قربانی پیش کرنے کے وسیلہ سے حقیقی مسیحا بن گیا۔
یہ بالکل آج کے اُن مسیحیوں کی مانند ہے جو، یِسُوعؔ کے نام کو پکارتے ہوئے بھی نہیں جانتے، کہ وہ آسمانی، ارغوانی،ا ورسُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کے مطابق آیا اور ہمیں مکمل طورپر نجات دے چکا ہے۔جب پرانے عہد نامہ کے لوگ ہاتھوں کے رکھے جانے اور قربانیوں کے خون کے ساتھ ہر روز اپنی قربانی کے جانور چڑھاتے تھے،تو اُنھیں ایمان رکھنا تھا کہ نجات دہندہ اِس طریقہ سے، بالکل اُن کی قربانی کے جانور کی مانند ظاہر ہوگا۔
اِسی طرح، اِس دنیا کے لوگوں کو یقینا یہ بھی ایمان رکھنا چاہیے کہ یِسُوعؔ مسیح نجات دہندہ اِس زمین پر آیا، پرانے عہدنامہ کی قربانی پر ہاتھوں کے رکھے جانے اور خون کے عین مطابق بپتسمہ لینے کے وسیلہ سے دنیا کے گناہوں کو اُٹھا لیا، مصلوب ہوا اور اپنا خون بہایا، اور یوں اپنے لوگوں کو گناہ سے بچا چکا ہے۔ لیکن کیونکہ وہ پرانے عہدنامہ کے قربانی کے نظام کوبھی نہیں جانتے،اِس لیے اُنہیں اِس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ آیا یِسُوعؔ اپنے بپتسمہ اور خون کے وسیلہ سے آیا، یا تنہا صلیبی خون کے وسیلہ سے آیا، یا محض ایک سادہ نجات دہندہ کے طورپر آیا۔
 خُد اکی نظر میں، ایمان جو آج کے مسیحی پرانے عہدنامہ کے قربانی کے نظام پر  رکھتے  ہیں  وہ  اُتنا
ہی ناقص ہے جتناکہ اسرائیل کے لوگوں کا ایمان ناقص تھا۔ کیونکہ وہ مسیحا پر حقیقی ایمان نہیں رکھتے جو قربانی کے نظام میں ظاہر کِیا گیا ہے، وہ ایمان نہیں رکھ سکتے کہ مسیحا آیا، بپتسمہ لیا، اور اپنا خون بہایا۔ لیکن اِس دنیا کے سارے لوگوں کو، بشمول اسرائیل کے لوگوں کو، یقینا پانی اور روح کی خوشخبر ی پر ایمان رکھنا چاہیے، یعنی یِسُوعؔ اُنھیں اپنے بپتسمہ اور اپنی مصلوبیت کی خدمات کے وسیلہ سے اُن کے گناہوں سے بچا چکا ہے۔
آپ کو اور مجھے تمام گناہوں اور لعنت سے بچانے کے لئے، یِسُوعؔ مسیح نے بپتسمہ لیا اور اپنا خون بہایا۔ خیمۂ اِجتماع کے دروازہ میں ظاہر کی گئی آسمانی، ارغوانی، اورسُرخ دھاگے میں قائم سچائی کے وسیلہ سے، جو پانی اور روح کی خوشخبری کا عکس ہے، اِس لئے ہم یِسُوعؔ مسیح کو جاننے کے قابل ہیں۔ نجات کی یہ سچائی یہ ہے کہ لوگ اپنے دلوں میں حقیقی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں کی معافی حاصل کر سکتے ہیں۔ پانی اورروح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے جو یِسُوعؔ مسیح حقیقتاً اِس دنیا میں آنے، بپتسمہ لینے، اور صلیب پر مرنے کے وسیلہ سے ہمیں عطاکرچکا ہے، آپ کو یقینا اپنے دلوں میں ایمان رکھنا چاہیے جو آپ کو بچاتا ہے۔ یہ سچائی آپ کو آپ کے تمام گناہوں سے بچا چکی ہے۔
خُد اکے مقدس گھر میں، تین پردے والےدروازے تھے۔ یہ تمام دروازے آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان سے بُنے ہوئے تھے۔ جیساکہ مَیں آ پ کو بار بار بتا چکا ہوں یہ چار رنگ بالکل خُدا کی نجات کو ظاہر کرتے ہیں: ہمیں ہمارے گناہوں سے بچانے کے لئے، خُدا آسمانی، ارغوانی،اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کے وسیلہ سے مکمل ہوئی گناہ کی معافی کی شریعت کومقرر کر چکا ہے۔ لہٰذا، اگر ہم گناہ کی معافی کی اِس شریعت کے مطابق ایمان رکھتے ہیں، تو خُدا ہمارے ایمان کو قبول کرے گا اور ہمیں ابد تک ہمارے گناہوں سے بچائے گا۔
یہ آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے میں ظاہر ہونےوالی پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی  ابد تک تمام گناہوں سے نجات یافتہ ہو سکتا ہے۔ خُدا کی معرفت بخشے گئے قربانی کے نظام کی حقیقی اہمیت کو جاننے اور ایمان رکھنے کی بدولت، کوئی بھی اُس کے پاس جا سکتا ہے۔ پاک مقام میں، خُد اکے گھر کے داخلے پر، پانچ ستون تھے، اور آسمانی،ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان سے بنا ہوا ایک پردہ اِن ستونوں کے اوپر سے لٹکا ہوا تھا۔ ہمارےلیے خُدا کے پاس جانے کے لئے، یقینا چار رنگ کے پردہ کے دروازہ میں ظاہر کیے گئے چار ایمان رکھنے چاہیے۔
آسمانی دھاگے میں ظاہر کِیا گیا ایمان یہ ہے کہ یِسُوعؔ مسیح نے بپتسمہ لینے کی بدولت ہمارے گناہوں کو قبول کِیا اور سُرخ دھاگے میں ظاہر کِیا گیا ایمان یہ ہے کہ یِسُوعؔ مسیح نے مصلوب ہونے اوراپنا خون بہانے کے وسیلہ سے گناہ کی سزا برداشت کی۔ ارغوانی رنگ میں ظاہر کِیا گیا ایمان یہ ایمان رکھنا ہے کہ یِسُوعؔ بذاتِ خود خُدا ہے، اور باریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر کِیا گیا ایمان، اُس کے وسیع کلام پر ایمان رکھنا ہے کہ خُدا ہمیں مذکورہ دھاگوں یعنی،آسمانی، ارغوانی،اور سُرخ دھاگے کے ساتھ ہمارے گناہوں کو مٹانے کے وسیلہ سے ہمیں بے گناہ بنا چکا ہے۔ یہ سچائی پانی اورروح کی خوشخبری کہلاتی ہے۔ اِس طرح، ایمان رکھنے کے وسیلہ سے کہ یِسُوعؔ ہمیں پانی اور روح کی بدولت بچا چکا ہے، ہم خُد اکی بادشاہی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یہ اُن لوگوں کاایمان ہے جو خیمۂ اِجتماع کا دروازہ کھول سکتے ہیں اور پاک مقام میں داخل ہو سکتے ہیں۔
آسمانی،ارغوانی،اور سُرخ دھاگے سے بُنا ہوا خیمۂ اِجتماع کے صحن کا دروازہ ہمیں خُدا کے منصوبے کو سمجھنےکے قابل بناتا ہے کہ وہ ہمیں کیسے بچائے گا، ہمیں دکھاتے ہوئے کہ ہماری نجات، خُدا کی معرفت مقرر کی گئی گناہ کی معافی سے حاصل ہونے والی ہے،یہ ہماری ذاتی انسانی کوششوں کے وسیلہ سے حاصل نہیں ہو  تی ہے۔ اگرہم ہر روز اپنے گناہوں کی، گناہ کے فِدیہ کی قربانی کے جانور کے بغیر، یعنی ہاتھوں کے رکھے جانے، اور خون بہانے کے وسیلہ سے گناہ کو منتقل کیے بغیرمعافی مانگتے ہیں، ہم کبھی اپنے دائمی گناہوں سے نجات یافتہ نہیں ہو سکتے۔ صرف جب قربانی کا جانور جو ہمیں ہمارے گناہوں سے بچانے کے لئے آیا دنیا کے ہمارے ابدی گناہوں کو لیتا ہے ہم اِس سچائی پر ایمان رکھ کر اور یوں گناہ کی معافی حاصل کرنے کے وسیلہ سے مکمل طورپر نجات یافتہ ہو سکتے ہیں۔
اگر ہم اپنے دلوں میں ایمان رکھتے ہیں جو اِس سچی خوشخبری پر ایمان رکھتا ہے، تو ہم نجات کی خوشخبری پھیلانے کے قابل ہوں گے جو ہر کھوئی ہوئی جان کو ابدی زندگی دیتی ہے۔ آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے میں ظاہر کی گئی یِسُوعؔ کی خدمات پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے، ہم اِس دنیا کوگناہ کی معافی کے سچ کے ساتھ روشن کر سکتے ہیں۔ پاک مقام کے اندر شمعدان سات چراغ رکھتاتھا، اور اِس طرح جب یہ چراغ جلتے تھے تواُن کی روشنی سونے کے ساتھ منڈھے ہوئے تختوں سے بنی ہوئی خیمۂ اِجتماع کی دیواروں سے منعکس ہوتی تھی، یوں وہ پاک مقام کے پورے اند رکو آب و تابی سے روشن کرتے تھے۔ اگر پاک مقام میں کوئی شمعدان نہ ہوتا، تو وہاں صرف تاریکی  ہی ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ  خُدا، یہاں  اِس تاریک  دنیا
میں، مقدسین اور اپنے خادمین کو رکھ چکا ہے جو پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں۔
 
 

سونے کے شمعدان کا کیا کردار ہے؟

 
سونے کا شمعدان ہمیں دکھاتا ہے کہ خُدا ہمیں وہ ایمان عنایت کرچکاہے جو سچائی پر یقین  رکھتاہے اور دنیا کا نُور بن جا تا ہے۔ ہمارا ایمان یہ ایمان رکھنا ہے کہ یِسُوعؔ مسیح اِس زمین پرپیدا ہوا، بپتسمہ لیا، اور صلیب پر اپنا خون بہایا۔ دوسرے لفظوں میں، خُدا ہمیں اِس ایمان کے ساتھ نجات کا نُور چمکانے کے لئے فرما رہا ہے۔ جب ہم اپنے دل میں نجات کی خوشخبری کو تھامتے اور اِس ایمان کو پھیلاتے ہیں، یہی وہ خاص لمحہ ہے جب حقیقی نُور چمکتا ہے۔ لوگ تب دیکھیں گے اور اِس تابندہ نُور کے پاس آئیں گے،یہ سمجھتے ہوئے کہ خُداوند اُنھیں آسمانی، ارغوانی،ا ور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کے ساتھ بچا چکا ہے، اوروہ خُدا کے اپنے لوگ  بن گئےہیں۔ سچائی کا یہ نُور خُدا باپ، بیٹے، اور روح القدس کے وسیلہ سے تیار کی گئی اور پوری کی گئی پانی اور روح کی خوشخبری ہے۔
اِس سچائی پر اپنے ایمان کے ساتھ کہ یِسُوعؔ اِس زمین پر آیا، بپتسمہ لیا او رمصلوب ہوا، اپنا خون بہایا اور مرگیا، اور پھر ہمیں سب گناہوں کی معافی بخشنے کے لئے مُردوں میں سے جی اُٹھا، ہم اُن تک خوشخبری کو پھیلا رہے ہیں جو نجات یافتہ ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اگر یِسُوعؔ مسیح نے بپتسمہ نہ لیا ہوتا اور ہمارے لئے قربان نہ ہوتا، توآپ اور مَیں کبھی بھی اپنے گناہوں سے نجات یافتہ نہیں ہو سکتے تھے۔
چونکہ یِسُوعؔ نے بپتسمہ لیا، اپنا خون بہایا، اور ہمارے لئے قربان ہو گیا، وہ تمام گنہگاروں کو وہ ایمان دے سکتا ہے جو اُنھیں بچاتا ہے۔ ہم یہاں محض کچھ فریبی الہٰی تعلیم نہیں پھیلا رہے ہیں۔ پوری دنیا میں، ہم آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر کِیا گیا نجات کا نُور پھیلا رہے ہیں۔ کیونکہ ہم ایمان رکھتے ہیں جو یِسُوعؔ کے بپتسمہ اور اُس کی صلیبی قربانی کو جانتا اوراُس پر یقین رکھتا ہے، ہم اُن تک زندگی کا نُور پھیلا رہے ہیں جن کے دل تاریکی میں ہیں۔ وہ سب جو یوں اِس نُور کے وسیلہ سے منور ہو چکے ہیں تب اپنے دلوں سے اپنے تمام گناہوں کے غائب ہونے کی حیرت انگیز تعجب  کی گواہی دیتے ہیں۔ دنیا کے تمام لوگ بپتسمہ کوجو یِسُوعؔ نے حاصل کِیا اور صلیبی قربانی کوجو اُس نے دنیا کے تمام گناہوں کو مٹانے کے لئے پیش کی جاننے تک پہنچیں گے، اور ایمان رکھنے کے وسیلہ سے کہ یہ اُن کی اپنی گناہ کی معافی ہے، وہ سچائی کے نُور کو دریافت کرنے کے لئے آئیں گے۔
یِسُوعؔ مسیح کو اِس دنیا میں کیوں آنا پڑا؟ کیوں اُسے بپتسمہ لینا پڑا؟ کیوں اُسے صلیب پرمرنا پڑا؟ کیوں اُسے پھر تین دن بعد مُردوں میں سے جی اُٹھنا پڑا؟ اِن سب کی وجہ یہ ہے کیونکہ یِسُوعؔ مسیح مسیحا  ہے۔ مسیحا کے طورپر نجات کے تمام کاموں کو  پورا کرنے کے لئے، یِسُوعؔ نے بپتسمہ لیا اور اپنا خون بہایا، اور یوں وہ گنہگاروں پر نجات کا نُور چمکا چکا ہے۔ اِس لئے، تمام دنیا میں نجات کا نُور پھیلانے کے وسیلہ سے، ہم بہت ساروں کو اِس سچائی کو جاننے، اِس پر ایما ن رکھنے، اور یوں ابدی زندگی حاصل کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔
آپ اورمَیں وہ شمعدان ہیں جو پانی اور روح کی خوشخبری کے نُور کے ساتھ اِس دنیا کو چمکاتے ہیں۔ خوشخبری کے وسیلہ سے جسے ہم پھیلا رہے ہیں، لوگ سچائی کے نُورکو جاننے کے لئے آئیں گے جو اُنھیں بچاتا ہے۔ وہ جو اِس تاریک دنیا میں نُور کو ڈھونڈ رہے ہیں وہ  اِس تابندہ نُور کو دیکھیں گے جو ہم پھیلا رہے ہیں، سچائی کے نُور کے پاس آئیں گے، اور اپنے تمام گناہوں سے نجات یافتہ ہوں گے۔ اِس سچائی پر یقین رکھنے والے ایمان کی طرف آنے کے وسیلہ سے ، تمام بنی نوع انسان نجات یافتہ ہو سکتے ہیں۔
یہ خوشخبری کوئی نظریا تی معاملہ نہیں ہے۔ اِس طرح، ہمیں یقینا اپنے حقیقی دلوں کے ساتھ ایمان رکھنا چاہیے۔ ہم خوشخبری پھیلانے کے لئے کام کر سکتے ہیں صرف جب ہم واقعی آسمانی، ارغوانی،ا ور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر کی گئی یِسُوعؔ کی خدمات پر ایمان رکھتے ہیں۔ لیکن حتیٰ کہ اگر ہم گناہ کی معافی حاصل کر چکے ہیں، چراغ کے بغیر جہاں تیل ڈالا جا سکتا ہے، ہم ابد تک روشنی نہیں دے سکتے، اور اِسی لیے  خُدا ہمیں خُدا کی کلیسیا، یعنی ہمارااپنا شمعدان عنایت کر چکا ہے۔ شمعدان کی ہر شاخ پر، پیالیاں تھیں، اور اِن پیالیوں کے نیچے لٹُّو تھے۔اِس کا مطلب کچھ اور نہیں بلکہ ایمان کے وسیلہ سے تعمیر ہوئی کلیسیا ہے۔
جگہ جہاں صرف وہ جو واقعی اپنے دلوں میں ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہ کی معافی حاصل کر چکے ہیں اکٹھے ہوتے ہیں خُد اکی سچی کلیسیا ہے۔ کلیسیا کا سر یِسُوعؔ مسیح ہے، اور کلیسیا اُس کا بدن ہے۔ جس طرح بدن بالکل اُسی طرح حرکت کرتا ہے جیسے سر حکم دیتا ہے ، اِسی طرح کلیسیا اپنے بازؤوں اور ٹانگوں کو جیسے یِسُوعؔ مسیح حکم کرتا ہے حرکت دیتی ہے۔ یہ ہے کیسے خوشخبری کی خدمت ہوتی ہے۔ تب، خُدا کی کلیسیا کیا تلاش کرتی ہے؟ تاریک گناہوں میں لپٹی ہوئی، پوری دنیا مر رہی ہے، اور کلیسیا اِس کے درمیان میں اُن جانوں کو تلاش کرتی ہے جو بچ نہیں سکتی بلکہ جہنم کے لائق ہیں۔ خُدا کی کلیسیا اُنھیں نجات کے نُور کے ساتھ منورکر رہی ہے۔ یہ ہے آپ اور مَیں اُس کی کلیسیا میں خوشخبری پراپنے ایمان  کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔
جن ممالک میں مسیحیت کی ایک طویل تاریخ ہے،وہاں بہت سارے لوگ ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کلامِ مقدس کے عالم ہیں۔ مَیں ایمان رکھتاہوں کہ جب ایسے لوگوں کے درمیان جو مسلسل حقیقی سچائی کو تلاش کر چکے ہیں وہ اِس سچائی سے ملتے ہیں،تو وہ فوراً اپنے گناہوں کی معافی حاصل کریں گے۔ پس ایسے لوگوں تک پانی اورروح کی خوشخبر ی پھیلانے کے لئے، مَیں تمام نئے سِرے سے پیدا ہوئے مقدسین کے ساتھ ایمان میں متحد ہو کر کام کرتاہوں۔
چونکہ مسیحیت، دوسرے مذاہب کےبرعکس، اپنی ایمان کی بنیاد کلام پر رکھ چکی ہے،اِس لیے لوگ گناہ کی معافی حاصل کریں گے اگر ہم صرف درست طورپر کلام کو پھیلائیں گے۔ لیکن ایسے بھی ہیں جو اِس سچائی کے خلاف سختی سے کھڑے ہیں، صرف اِس کی تضیحک کرتے ہیں اور اس پر ایمان نہیں رکھتے ، چاہے کتنی زیادہ اِس کی اُن کے سامنے منادی کی جائے۔ خاص طورپر، کچھ ضدی مذہب پرست ہیں جو خُدا کے کلام پر ایمان نہیں رکھتے، اور ایسے لوگ کبھی پانی اورروح کی اِس سچائی پر ایمان نہیں رکھیں گے۔ لیکن اُن کے بارے میں کیا خیال ہے جو کلامِ مقدس کو خُدا کے کلام کے طورپر قبول کرتے ہیں؟ اُن میں سے بےشمار اِس خوشخبری کو سننے اور ایمان رکھنے کے وسیلہ سے گناہ کی معافی حاصل کریں گے۔
یہ اِس لیے ہے کیونکہ مَیں ایسا ایمان رکھتا ہوں یعنی مَیں آپ کے ساتھ مل کر، آج تک، خُدا کی خدمت کررہاہوں۔ آنے والے دنوں میں، یہ خوشخبری ہزاروں ہزار لوگوں تک پھیلے گی اور خوشخبری کے عظیم کام برپاہوں گے۔ ایسابھی ہو سکتا ہے کہ خُدا وہا ں کام کر رہا ہے جہاں ہم نہیں دیکھ سکتے اور ہزاروں لوگ درحقیقت روزانہ اپنے گناہ کی معافی حاصل کر رہے ہیں۔ اورآپ اورمیری طرح لوگوں کا ایک ہجوم چراغ بن جائے گا اور اپنے دلوں کا ایمان تمام دنیا کے لوگوں تک پھیلائے گا جو آسمانی،ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر کی گئی نجات پر ایمان رکھتا ہے۔ مَیں ایمان رکھتاہوں کہ جونہی وہ تمام دنیا پر چمکتے ہیں، نئے ایماندار اُٹھنے جاری رہیں گے، اور وہ، بھی، پرورش پائیں گے اوربدلے میں اِس خوشخبری کو پھیلائیں گے۔
ہم جو اَب خُدا کے چراغ بن چکے ہیں اپنے ایمان کے ساتھ نجات کا نُور  چمکا  رہے  ہیں  جو  آسمانی،
ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اورباریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر کی گئی سچائی پر ایمان رکھتا ہے۔ آسمانی دھاگہ یِسُوعؔ کے بپتسمہ کی سچائی کا نُور دے رہا ہے یعنی، یِسُوعؔ نے یوحناؔ سے بپتسمہ لینے کی بدولت تمام دنیا کے گناہوں کو اُٹھا لیا؛ ارغوانی دھاگہ سچائی کا نُور چمکا رہا ہے کہ یِسُوعؔ مسیح بادشاہوں کا بادشا ہ ہے؛ سُرخ دھاگہ سچائی کا نُور چمکارہا ہے کہ یِسُوعؔ دنیا کے گناہوں کو صلیب پر لے گیا اوراُس پر اپنا خون بہایا؛ اور باریک بٹا ہواکتان سچائی کے نُور کے ساتھ چمک دمک رہاہے کہ خُدا کا کلام گنہگاروں کو راستباز بنا چکا ہے۔ خُدا کی معرفت بخشی گئی پانی اور روح کی خوشخبری کا کلام آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر ہوئی سچائی کا نُور ہے۔
یہ خوشخبری ہمیں یہ بھی بتاتی ہے کہ وہ آمدِ ثانی کے خُداوند کے طورپر اِس زمین پر واپس آئے گا، ہمیں پھر زندہ کرے گا، اپنے ساتھ ہزارسالہ بادشاہی میں ایک ہزارسال تک بادشاہی کرنے کے قابل کرے گا، اور ہمیں خُدا کی دائمی بادشاہی میں داخل ہونے اور ابد تک زندہ رہنے کے قابل کرے گا۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ابدی زندگی کیا ہے؟
یہ کائنات اتنی پھیلی ہوئی اور وسیع ہے کہ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ ہمارے اپنے شمسی نظام اور آکاش گنگا سے باہر دیگر اَن گنت کہکشاؤں میں ستاروں کے نظام کے اوپر ستاروں کے نظام ہیں۔ کائنا ت کے حلقے جو خُدا نے پیدا کیےہیں وہ حیرت انگیز طورپر وسیع و عریض ہیں۔ ہماری دریافت شدہ کائنات سے بالاتر، بے شمار سلطنتیں جنھیں ہم حتیٰ کہ نہیں جانتے تمام کہکشاؤں میں پڑی ہوئی ہیں۔ شہاب ثاقب جو اَب گرتے ہیں دراصل سیاروں کے ٹکڑے ہیں جو اربوں سال پہلے گہری کہکشاؤں میں بہت دُور گرےتھے،اور اب صرف زمین کی فضا تک پہنچ رہے ہیں اور جل رہے ہیں۔
دوسرے لفظوں میں، ہم صرف اِس بات کی تصدیق کررہے ہیں  کہ اربوں  سال پہلے کیا واقع ہو چکا تھا۔ اِس طرح، خُدا کی معرفت پیدا کی گئی کائنات کی وسیع سلطنتیں ابھی تک نامعلوم ہیں۔ لیکن حتیٰ کہ جس طرح ہمارے لئے کائنات نامعلوم ہے، خُدا کے لئے، یہ ہاتھ کی ہتھیلی کےبرابر چھوٹی ہے ۔ خُدا ہر جگہ موجود اور قادرِ مُطلق واحد ہے جس نے تمام چیزیں پیدا کیں اور کائنات کی ترتیب  کوقائم کِیا۔
ہم دنیا کو سچائی کے نُور کے ساتھ روشن کرتے ہیں، یعنی پانی اورروح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے سب گناہ کی دائمی معافی حاصل کر سکتے ہیں اور ابدی زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ خُد ا کے بچےزندگی کا تابندہ نُور رکھتے ہیں جو اُنھیں یِسُوعؔ مسیح کے ساتھ ابد تک زندہ رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ خُد ا ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے ، ہمیں اُس کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے اور اُس کے جلال سے مُلبس ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ کیوں؟ کیونکہ ہم اُس کی قُدرت کی خوشخبری کے نُور پر ایما ن رکھتے ہیں۔ ایک بار ہم نے اِس نُور کو دریافت کِیا جس نے ہمیں سچائی کو جاننے کے قابل کِیا،تو ہم بچ نہ سکے بلکہ دوسروں تک اِس نُور کو پھیلاتے ہیں۔
اور جب ہم نے خُدا کی دُور اندیشی دیکھی جو تمام کائنات میں کام کرتی ہے،تو اُس کے کاموں پر ہمارا پرایمان بڑھنےکےسِواکچھ نہ کرسکا۔ بعض ستارے اربوں سال پہلے غائب ہوگئےتھے، اور پھر بھی ہماری آنکھیں اُنھیں دیکھ رہی ہیں کیونکہ وہ اِس سیارےسے اربوں نوری سال دُور تھے!ہم محض ”ابدیت“ کے نظریے کا تصور کر سکتے ہیں جب ہم کائنات کی لامحدودیت کاتصور کرتے ہیں۔
ہم جو خُدا کی کلیسیا کا حصہ بن چکے ہیں اب اپنی زندگیاں حقیقی خوشخبری کا نُور پھیلانے کے وسیلہ سے گزارتے ہیں، کیونکہ ہم آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے میں ظاہر کی گئی سچائی پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ یہ نجات ہمیں اپنے باپ کی بادشاہی میں ابدی اور بابرکت زندگی کی ضمانت دیتی ہے۔ اور ہم جانتے ہیں کہ خُدا تمام آدمیوں کے نجات یافتہ ہونے اور سچائی کے علم تک پہنچنے کی خواہش کرتا ہے (۱۔تیمتھیس ۲:۴)۔ اِس لئے، اُن کو جو نجات کے نُور کو جانتے ہیں اُنہیں  یقینا پانی اورروح کی خوشخبری کو پھیلانے کا، ایسا کام جو خُدا اُن کے سپرد کرچکا ہے جا ری رکھنا چاہیے۔
خُدا ہمیں برکت دے چکا ہے تاکہ ہم اِس کام کوانجام دے سکیں ۔ یہ سمجھتے ہوئے کہ  یہ حقیقت کتنی بڑی برکت ہے، ہماراعملی حق ایمان کے وسیلہ سے ہمارے ذمہ لگائے کاموں کو جاری رکھنا ہے۔ مَیں اُمید کرتاہوں آپ سب اپنے دل نُور کے ساتھ بھریں گے جو خُد اکی سچائی کو جانتا ہے۔ خُدا کے فضل کے وسیلہ سے، آپ اور مَیں آسمانی، ارغوانی، اورسُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر کی گئی نجات کی خدمات پر ایمان رکھنے تک پہنچ چکے ہیں، اور ہم تمام دنیا کے لئے نجات کا نُور بن چکے ہیں، یعنی وہ لوگ جو تمام دنیا کو روشن کرتے ہیں۔ ہیلیلویاہ! مَیں خُدا کواپنا سارا شکر پیش کرتاہوں۔