خیمۂ اِجتماع کے مستطیل نماصحن کی باڑ کی پیمائش لمبائی میں سو ہاتھ تھی۔ کتاب مقدس میں، ایک ہاتھ کسی کی کُہنی سے لے کر اُس کی اُنگلی کی نوک تک پھیلی ہوئی لمبائی کے طور پر مقرر کِیا گیا تھا، یعنی آج کی پیمائش میں تقریباً 45 سینٹی میٹر(1.5فٹ(۔ اِسی طرح ، یعنی خیمۂ اِجتماع کے صحن کی باڑ سو ہاتھ لمبی تھی کا مطلب ہے کہ یہ تقریباً 45 میٹر (150فٹ)تھی، اور کہ اِس کی چوڑائی 50 ہاتھ تھی کا مطلب ہے کہ یہ تقریباً 22.5 میٹر(75 فٹ) چوڑی تھی۔
خیمۂ اِجتماع اِس کے صحن اور خیمۂ اِجتماع بذاتِ خود، خدا کے گھر میں تقسیم کِیا گیا تھا۔ خُدا کے اِس گھر ،خیمۂ اِجتماع میں، ایک چھوٹی سی ساخت موجودتھی جو مقدس کہلاتا تھا۔ مقدس چار مختلف پردوں سے ڈھانپا ہوا تھا: عُمدہ باریک بٹے ہوئے کتان اور آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے کا ایک پردہ؛ دوسرا بکریوں کی پشم کا؛ یعنی مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہوئی کھالیں؛اورتخس کی کھالوں کا ایک پردہ۔
خیمۂ اِجتماع کے صحن کی مشرقی سِمت پر ،آسمانی، ارغوانی،اور سُرخ دھاگے اور عمُدہ باریک بٹے ہو ئے کتان سے بنُاہوا اِس کا دروازہ پایا جاتا تھا۔اِس دروازے میں داخل ہو تے ہو ئے ،ہم سوختنی قربانی کی قربانگاہ اور حوض دیکھیں گے۔ حوض سے گزرتے ہوئے ،تب ہم بذاتِ خود خیمۂ اِجتماع دیکھیں گے۔ خیمۂ اِجتماع پاک مقام اور پاک ترین مقام میں تقسیم کِیا گیا تھا، جہاں خُدا کےعہد کا ضدوق پایا جاتاتھا۔ خیمۂ اِجتماع کے صحن کی باڑ 60 ستونوں کے عمدہ سفید کتانی پردوں کے ساتھ تعمیر کی گئی تھی۔ دوسری طرف، خیمۂ اِجتماع بذاتِ خود، 48 تختوں اور 9 ستونوں کے ساتھ تعمیر کِیا گیا تھا۔