خیمۂ اِجتماع کے صحن کے دروازہ کے لئے استعمال کی گئی اشیا ءآسمانی ، اورارغوانی ، اور سُرخ دھاگہ اور عُمدہ باریک بٹا ہوا کتان تھا۔ دروازے کی اُونچائی 2.25 میٹر (7.4 فٹ ) تھی، اور اِس کی چوڑائی تقریباً 9 میٹر(30 فٹ )تھی۔ یہ آسمانی ، ارغوانی اور سُرخ دھاگے اور عُمدہ باریک کتان کا بٹا ہو ا ایک پَردہ تھا ، جو چار ستونوں پر لٹکتا تھا ۔ اِسی طرح ، جب کبھی کو ئی خیمۂ اِجتماع کے صحن میں داخل ہو نے کی کوشش کر تا تھا ، وہ آسانی سے اِس کا دروازہ تلاش کر سکتا تھا ۔
خیمۂ اِجتماع کے دروازہ کے لئے استعمال کئے گئے آسمانی ، ارغوانی اور سرخ دھاگے اور عُمدہ باریک بٹے ہوئے کتان کی اشیاء ظاہر کرتی ہیں کہ خدا ہمیں اپنے بیٹے یُسوع کے چار کاموں کے وسیلہ سے ہمارے تمام گناہوں سے بچائے گا ۔
اَوّل،آسمانی دھاگہ ہمیں کیا دِکھاتاہے؟ یہ یسوع پر ہمیں ایک سچ کے حصہ کو دِکھاتاہے، جو، اِس زمین پر آکر اور یوحناؔ سے اپنا بپتسمہ حاصل کرنے کے وسیلہ سے دُنیا کے گناہوں کو اُٹھا کرگنہگاروں کا حقیقی مسیحا بن گیا۔ حقیقت میں، یہ بپتسمہ جو یسوع نے دریائے یردنؔ پر یوحناؔ سے حاصل کِیا ہمیشہ کے لئے ایک ہی بار دُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھانے کا یسوع کا سچ ہے۔ یسوع نے حقیقت میں یوحناؔ اصطباغی، تمام بنی نوع انسان کے نمائندے سے بپتسمہ لینے کے وسیلہ سے اپنے کندھے پر دُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا۔ کیونکہ اِس طرح تمام بنی نوع انسان کے گناہ مسیح کے ذاتی سَر پر لادیئے گئے تھے، وہ جو اِس سچائی پر ایمان رکھتے ہیں اپنے دلوں میں کوئی گناہ نہیں رکھتے ہیں۔
دوم، خیمۂ اِجتماع کے صحن کے دروازہ میں بُنے گئے ارغوانی دھاگے کا کیاحقیقی مطلب ہے؟ یہ ہمیں بتاتاہے کہ یسوع حقیقتاً بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔ حقیقت میں، یسوع نے کائنات کو بنایا،بذاتِ خود خالق ہے، ایک مخلوق نہیں، اور حقیقی مسیحا ہے جو اِس زمین پر آیا۔ وہ، مسیحا، حقیقتاً ایک انسان کے بدن کی مانند پہلے ہی اِس زمین پر آیا۔ اور بپتسمہ کے وسیلہ سے جو اُس نے یوحناؔ سے حاصل کِیا، اور اپنی موت تک قربانی اور جی اُٹھنے کے ساتھ اپنے ذاتی بدن پر دُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھانے کے وسیلہ سے، یسوع اپنے تمام لوگوں کو، جو پہچان چکے ہیں، ڈرتے ہیں، اور اپنے مسیحا پر ایمان رکھتے ہیں، اُن کے تمام گناہوں اور اُن کے گناہ کی عدالت سے بچا چکا ہے۔
یسوع حقیقت میں ہمارا حتمی خُدا اور حتمی مسیحا ہے۔ وہ حتمی نجات دہندہ ہے۔ کیونکہ یسوع نے دُنیا کے ہمارے تمام گناہوں کو بذاتِ خود اپنے بپتسمہ کے ساتھ اُٹھا لیا، خون بہانے اور صلیب پر مرنے اور اپنی موت سے جی اُٹھنے کے وسیلہ سے، اُس نے نہ صِرف ہمارے تمام گناہوں کو دھودیا، بلکہ وہ ہماری جگہ پر فِدیہ کے طورپر گناہ کی سزا بھی حاصل کر چکا ہے۔
سوم، سُرخ دھاگہ ،خون کو بیان کرتا ہے جو یسوع نے صلیب پر بہایا، اور اِس کا مطلب ہے کہ مسیح ہم میں سے اُن کو نئی زندگی دے چکا ہے جو ایمان رکھتے ہیں۔ سُرخ دھاگے کایہ سچ ہمیں بتاتاہے کہ یسوع مسیح نے نہ صِرف یوحناؔ سے حاصل کیے گئے اپنے بپتسمہ کے ساتھ اپنے آپ پر دُنیا کے گناہوں کو اُٹھانے کے وسیلہ سے ہمارے ذاتی گناہوں کی سزا حاصل کی، بلکہ اُس نے اُن کو زندگی بخش ایمان اُنڈیلنے کے وسیلہ سے ایمانداروں کو ایک نئی زندگی بھی دی جو گناہ کے لئے مر چکے تھے۔ اُن کے لئے جو اُس کے بپتسمہ پر اور خون پر جو اُس نے بہایا ایمان رکھتے ہیں، یسوع بے شک نئی زندگی دے چکا ہے۔
تب، عُمدہ کتانی کپڑے کا کیا مطلب ہے؟ یہ ظاہر کرتا ہے کہ نئے عہد نامہ کے ساتھ، خُدانے پُرانے عہد نامہ میں لکھا ہوا اپنی نجات کا وعدہ پورا کِیا۔ اور یہ ہمیں بتاتاہے کہ جب یسوع نے اپنے بپتسمہ کے ساتھ اپنے آپ پر دُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا اور نئے عہد نامہ میں صلیب پر ہمارے گناہوں کے لئے پَرکھا گیا، اُس نے نجات پوری کی جس کا خُد ااسرائیلیوں سے اور ہم سے اپنے عہد کے کلام کے ساتھ وعدہ کر چکا تھا۔
یہواہؔ خُدا نے یسعیاہ1 18: میں کہا، ”اب خُداوند فرماتا ہے آؤ ہم باہم حُجت کریں۔ اگرچہ تمھارے گناہ قرمزی ہوں وہ برف کی مانند سفید ہو جائیں گے اور ہر چند وہ ارغوانی ہوں تو بھی اون کی مانند اُجلے ہوں گے۔“ پُرانے عہدنامے کا قربانی کا نظام حُکم بھی دے رہا ہے خیمۂ اِجتماع میں کیسے قربانیاں پیش کی جاتی ہیں، جن کے تحت اسرائیل کے لوگوں کے گناہ ہاتھوں کے رکھے جانے کے ساتھ قربانی کے برّہ پر لادے جاتے تھے، یہ وعدہ تھا جو خُدانے اسرائیلیوں اور ہم سے کِیا۔ یہ خُدا کے وعدہ کا مُکاشفہ تھا کہ وہ دُنیا کے تمام لوگوں کو اُن کے روزمرہ کے گناہوں اور سالانہ گناہوں سے مُستقبل میں خُداکے برّہ کے وسیلہ سے بچائے گا۔
یہ مسیحا کے آنے کے وعدہ کی نشانی بھی تھی۔ پس نئے عہد نامہ کے دَور میں، جب یسوع مسیح نے پُرانے عہد نامہ کے طریقہ کے مطابق اپنا بپتسمہ حاصل کرنے کے وسیلہ سے ہمیشہ کے لئے ایک ہی بار اپنے آپ پر دُنیا کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا، یہ خُدا کے عہد کی تکمیل تھی۔ ہمیں اپنا وعدے کا سارا کلام دینے کے بعد، خُدا ہمیں دِکھا چُکا ہے کہ وہ اُن سب کو حقیقی طور پر پورا کر چکا ہے، بالکل جس طرح وہ وعدہ کر چکا تھا۔ بپتسمہ جو یسوع نے حاصل کیا اِس سچائی کوظاہرکرتاہے، کہ عہد کا خُدا اپنے تمام عہدوں کو پورا کرچکا ہے۔