خیمۂ اِجتماع کا پہلا غلاف آسمانی ،ارغوانی ، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان پر کروبیوں کی فنی صورتیں بناکر پردے بُننے کے وسیلہ سے بنایا گیا تھا ۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مسیحا آسمانی، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کے وسیلہ سے آئے گا اور یوں اُن سب کو اُن کے گناہوں اور سزا سے بچائے گا جو اُس پر ایمان رکھتے ہیں۔
خیمۂ اِجتماع کا دوسرا غلاف بکریوں کی پشم سے بناہوا تھا ۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ آنے والا مسیحا بنی نوع انسان کو اُن کے گناہوں اور اِن گناہوں کی سزا سے رہائی دینے کی بدولت راستباز ٹھہرائے گا ۔
خیمۂ اِجتماع کا تیسرا غلاف مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہوئی کھالوں سے بنایا گیا تھا ۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مسیحا اِس زمین پر آئے گا ، بپتسمہ لینے کے وسیلہ سے دُنیا کے گناہوں کو اُٹھائے گا ، مصلوب ہو گا ، اور یوں اپنے لوگوں کے گناہوں کے لئے قربانی کا برّہ بن جائے گا ۔
خیمۂ اِجتماع کا چوتھا غلاف تُخس کی کھالوں کا بنا ہوا تھا ۔ تُخس کی کھال ہمیں یسوع مسیح کا خاکہ دِکھاتی ہے جس نے اپنے آپ کو بنی نوع انسان کے معیار تک ہمیں دُنیا کے گناہوں سے بچانے کے سلسلے میں ہرطرح سے نیچے گِرا دیا۔