Search

خیمۂ اِجتماع دا مطالعہ

پاک مقام

پاک مقام
 
تختے
 
َقدِس کےظرُوف
 
خیمۂ اِجتماع  13.5 میٹر (45 فٹ )لمبائی اور 4.5 میٹر (15 فٹ) چوڑائی کی پیمائش رکھتا تھا ، اور یہ دو کمروں میں جو پاک مقام اور پاکترین مقام کہلاتے تھےتقسیم ہوتا تھا ۔  پاک مقام کے اندر ، ایک شمعدان ، نذر کی روٹیوں کی میز ، اور بخور کی قربانگاہ تھی، جبکہ پاکترین مقام کے اندر ، عہد کا صندوق اورسرپوش رکھے ہوئے تھے ۔ 
پاک مقام اور پاکترین مقام پرمشتمل ، خیمۂ اِجتماع چاروں طرف سے پیمائش میں تقریباً 70 سینٹی میٹر (2.3  فٹ)چوڑے اور 4.5 میٹر (15 فٹ) اونچے کیکر کی لکڑی کے تختوں سے گِھرا ہوا تھا۔ اور خیمۂ اِجتماع کے دروازہ پر ، کیکر کی لکڑی کے سونے کے ساتھ منڈھے ہوئے پانچ ستون رکھے گئے تھے ۔ دروازہ بذاتِ خود، جس کے ذریعے کوئی شخص بیرونی صحن سے خیمۂ اِجتماع میں داخل ہوتا تھا، آسمانی ، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان کے بُنے ہوئے پردہ کا بنا ہُوا تھا ۔ 
خیمۂ اِجتماع کے بیرونی صحن میں ، وہاں60 ستون ،جس میں ہر ایک کی پیمائش 2.25 میٹر  (7.4  فٹ)اونچائی میں تھی کھڑے ہوئے تھے ۔ صحن کا دروازہ ، جو اِس کے مشرق میں واقع تھا ، بھی آسمانی ، ارغوانی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان سے بُنا ہُوا تھا ، اور صرف بیرونی صحن کے اِس دروازہ کے ذریعہ سے گزرنے کے بعد کوئی بھی خیمۂ اِجتماع کے صحن میں داخل ہو سکتا تھا۔ خیمۂ اِجتماع کے اِس صحن میں سوختنی قربانی کی قربانگاہ اور حوض تھا۔ 
پھراِن دو سے گزر کر ، کوئی شخص تب خیمۂ اِجتماع کے دروازہ پر آتا تھا ، جوپیمائش میں 4.5 میٹر (15 فٹ )اونچائی جتنا لمبا تھا ۔ خیمۂ اِجتماع کا یہ دروازہ پانچ ستون رکھتا تھا ، جس کے خانے پیتل کے بنے ہوئے تھے ۔ خیمۂ اِجتماع کے صحن کے دروازہ کی مانند ، خیمۂ اِجتماع کا دروازہ بھی آسمانی ، ارغوانی ، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان سے بُنے ہوئے پردہ کا تھا اور پانچ ستونوں کے اوپر دھری ہوئی سونے کی کُنڈیوں پر لٹکا ہوا تھا۔ یہ پردہ تقسیم کار تھا جو خیمۂ اِجتماع کے اندر اور باہر کو علیٰحدہ کرتاتھا ۔ 
خُدا خیمۂ اِجتماع کے اندر سکونت کرتا تھا جو 48 تختوں کے ساتھ تعمیر کِیا گیاتھا۔ خُدا نے بنی اسرائیل کے سامنے اپنی موجودگی کو رات میں آگ اور دن میں بادل کے ستون کے ساتھ، خیمۂ اِجتماع کے اوپر ظاہر کِیا۔ اور مقدس کے اندر، جہاں خُدا بذات خود سکونت کرتا تھا ، خُدا کے جلال نے جگہ بھر دی۔ پاک مقام  کے اندر ، نذر کی روٹیوں کی میز ، شمعدان ، اور بخور کی قربان گاہ تھی ، اور پاک ترین مقام کے اندر ، عہد کا صندوق اور سرپوش تھے۔ یہ جگہیں اسرائیل کے عام لوگوں کی پہنچ سے باہر تھیں؛ خیمۂ اِجتماع کے نظام کے مطابق صرف کاہن اور سردار کاہن ہی اِن جگہوں میں داخل ہوسکتے تھے۔
مقدس کے اندر تمام برتن سونے سے بنے ہوئے تھے؛ شمعدان سونے کا تھا ، اور اِسی طرح نذر کی روٹیوں کی میز بھی سونے کی تھی۔ جیسا کہ مقدس میں تمام چیزیں اور اِس کی تین طرفہ دیواریں خالص سونے سے بنی تھیں ، اِس لئے مقدس کا اندرونی حصہ ہمیشہ سنہری چمک میں خوب چمکتا رہتا تھا۔
یہ کہ مقدس  کا اندرونی حصہ یوں سنہری چمک سے خوب چمکتا ہے ہمیں بتاتا ہے کہ نجات پانے والے مقدسین خُدا کی کلِیسیاکے اندر اپنی قیمتی ایمان کی زندگی گزارتے ہیں۔ مقدسین جو پانی اور رُوح کی خوشخبری پر اپنے ایمان کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں وہ مقدس میں پائے جانے والے خالص سونے کی مانند ہیں۔ ایسےمقدسین کی زندگی جو مقدس کے اندر رہتے ہیں وہ مبارک زندگی ہے جو کلِیسیامیں سکونت کرتی ، کلام الٰہی سے نشوونما پاتی ، دُعا کرتی اور اُس کی تعریف کرتی ہے ، اور خُدا کے تخت کے سامنے جاتی اور ہر روز اُس کے فضل سے ملبوس ہوتی ہے۔ یہ مقدس کے اندر ایمان کی زندگی ہے۔ آپ کو یہ اپنے دلوں میں رکھنا چاہئے کہ صرف راستباز جو پانی اور رُوح کی خوشخبری کے ذریعے بچائے گئے ہیں وہ مقدس کے اندر ایمان کی یہ قیمتی زندگی گزار سکتے ہیں۔