سونے کا شمعدان ایک قنطار خالص سونے سے بنا ہوا تھا ۔ اِس کی ڈنڈی ایک قنطار خالص سونے کے ایک واحد ٹکڑے سے کُوٹ کر ، اِس کی دونوں اطراف میں سے ہر ایک میں سے نکلتی ہوئی تین تین شاخوں کے ساتھ بنائی گئی تھی ، اور سات چراغ ڈنڈی کے سِرے اور اِس کی چھ شاخوں پر رکھے ہوئے تھے۔ جس طرح سونے کا شمعدان ایک قنطار خالص سونے سے بنایا گیا تھا ، یہ دل کو لبھانے والی شان اور دیکھنے کے لئے خوبصورت نظارہ تھا ۔
سونے کے شمعدان کے اوپر ، تیل تھامنے کے لئے سات چراغ تھے ، جو ہر وقت پاک مقام کو روشن رکھنے کے لئے جلائے جاتے تھے ۔
جس طرح پاک مقام کے اندر سونے کا شمعدان ہمیشہ اپنی تابندہ روشنی چمکاتا تھا ، اِسی طرح وہ بھی جو پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے خُدا کے بیٹے بن جاتے ہیں نجات کے نُور کے ساتھ اِس دنیا کو روشن کر سکتے ہیں جو لوگوں کو اُن کے گناہوں سے بچاتی ہے ۔ دوسرے لفظوں میں ، صرف وہ جو پانی اور روح کی خوشخبری کے وسیلہ سے گناہ کی معافی حاصل کر چکے ہیں شمعدان کا کردار پورا کر سکتے ہیں جو نجات کا نُور دیتا ہے ، تاکہ دوسرے بھی اِس سچائی کو جان سکیں اور اپنے گناہوں کی معافی حاصل کر سکیں۔
سونے کا شمعدان پھول ، لٹو ، اور پیالیاں رکھتا تھا ۔ جس طرح خُدا نے حکم دیا کہ سات چراغ شمعدان پر رکھے جانے چاہیے ، جب شمعدان جلتا تھا ، توہر وقت تاریکی پاک مقام سے بھاگتی تھی ۔ اِس کا مطلب ہے کہ راستباز جو پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے گناہوں سے پاک ہو چکے ہیں باہم اکٹھے ہوں گے ، خُدا کی کلِیسیا بنائیں گے ، اور اِس دنیا کو روشن کر دیں گے۔ شمعدان کی روشنی جو پاک مقام پر چمکتی تھی پانی اور رُوح کی خوشخبری ہے ، جو اِس دنیا کی تاریکی کو دُور کرتی ہے۔