بخور کی قربانگاہ کیکر کی لکڑی سے بنائی گئی تھی، اور یہ مربع شکل ، دونوں اپنی لمبائی اور چوڑائی میں ایک ہاتھ (45 سینٹی میٹر: 1.5فٹ) ، اور اونچائی میں دو ہاتھ کی پیمائش رکھتی تھی۔ پاک مقام کے اندر رکھی ہوئی ، بخور کی قربانگاہ اپنی جامعیت میں سونے کے ساتھ مُنڈھی ہوئی تھی ،اور گِرداگِرد سونے کا تاج رکھتی تھی ۔ سونے کے چار کڑے اِس تاج کے نیچے اِسے اُٹھانے کے لئے استعمال ہونے والی چوبوں کو پکڑنے کے لئے رکھے گئے تھے ۔ اِس بخور کی قربانگاہ پر ، کچھ بھی نہیں بلکہ صرف مسح کاپاک تیل اور خوشبودار بخور استعمال ہوتا تھا (خروج 30: 22۔25)۔
بخور کی قربانگاہ وہ جگہ تھی جہاں دُعا کا بخور خُدا کے سامنے پیش کِیا جاتاتھا ۔ لیکن بخور کی قربانگاہ پر دُعامانگنے سے پہلے، ہمیں پہلے یقیناً دیکھنا چاہیے آیا ہم اِس قربانگاہ پر خُدا سے دُعا مانگنے کے قابل ہیں یا نہیں ۔ جو کوئی پاک خُدا سے دُعا مانگنے کے اہل ہونا چاہتا ہے اُسے پہلے یقیناًایمان کے وسیلہ سے اپنے گناہوں کو دھونے کی بدولت بے گناہ بننا چاہیے۔ ایسا کرنے کے لئے ،ہر کسی کو یقیناً سوختنی قربانی اور حوض کے ایمان کے وسیلہ سے اپنے تمام گناہوں کو دھونا چاہیے ۔
خُدا گنہگاروں کی دُعا نہیں سُنتا (یسعیاہ 59: 1۔3)۔ کیوں ؟ کیونکہ خُدا صرف اُن کو قبول کرتا ہے جو پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھنے کے و سیلہ سے اپنے تمام گناہوں سے دُھل چکے ہیں ۔ کیونکہ خُداآسمانی، ارغوا نی، اور سُرخ دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان میں ظاہر کی گئی سچائی کے وسیلہ سے ہمارے تمام گناہوں کو دھو چکا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں، خُد ا، صرف راستبازوں کی دُعائیں سُن کر خوش ہوتا ہے (زبور 15:34، 1۔پطرس12:3)۔