Search

خیمۂ اِجتماع دا مطالعہ

نذر کی روٹی کے لئے میز

نذر کی روٹی کے لئے میز
 
خیمۂ اِجتماع کے اندر پائی جانی والے چیزوں میں سے ایک ، نذر کی روٹی کی میز ، کیکرکی لکڑی سے بنائی گئی تھی ، اور خالص سونے کے ساتھ مُنڈھی گئی تھی ۔ اِس کی پیمائش لمبائی میں دوہاتھ (90 سینٹی میٹر: 3 فٹ ) ، اونچائی میں ڈیڑھ ہاتھ (67.5 سینٹی میٹر: 2.2 فٹ) ، اور چوڑائی میں ایک ہاتھ (45 سینٹی میٹر :1.5 فٹ) تھی ۔ نذر کی روٹی کی میز پر ہمیشہ روٹیوں کی بارہ چپاتیاں پڑی رہتی تھیں ، اور یہ روٹی صرف کاہن کھا سکتے تھے (احبار24 :5۔9)۔ 
نذر کی روٹیوں کی میز کی خوبیوں کے درمیان یہ خوبیاں واضح ہیں : یہ اپنی چاروں طرف کنگنی کا فریم رکھتی تھی ؛ سونے کا ایک تاج اِس فریم کے گِرداگِرد رکھا گیا تھا ؛ سونے کے چار کڑے چاروں کونوں پر رکھے گئے تھے؛ اور کڑوں نے سونے کے ساتھ مُنڈھی ہوئی کیکر کی لکڑی کی چوبوں کو تھاما جو میز کو اُٹھانے کے لئے استعمال ہوتی تھیں۔ میز پر تمام ظروف -  اِس کے طباق، چمچے ، پیالے ، اور اُنڈیلنے کے آفتابے- بھی سونے کے بنے ہوئے تھے ۔ 
خروج 37: 11۔12میں قلمبند ہے ، ’’اور اُس نے اُس کو خالص سونے سے مُنڈھا اور اُس کے لئے گِرداگِرد سونے کا ایک تاج بنایا ۔ اور اُس نے ایک کنگنی چار اُنگل چوڑی اُس کے چاروں طرف رکھی اور اُس کنگنی پر گِرداگِرد سونے کا ایک تاج بنایا ۔ ‘‘ خُدا کے گھر میں پاک مقام کے اندر نذر کی روٹی کی میز ایک فریم رکھتی تھی جو اتنا اونچا تھا جتنی اونچی کنگنی ہوتی ہے ، اور یہ فریم گِرداگِرد سونے کا تاج رکھتا تھا ۔ خُدا نے کیوں موسیٰ کو ایسا فریم رکھنے کا حکم دیا ؟ یہ کنگنی کا فریم، تقریباً 10سینٹی میٹر(3.9  اِنچ )باہر کو نکلا ہوا ، میز سے روٹی کو گِرنے سے بچانے کے لئے تھا ۔ 
جس طرح صرف کاہن ہی یہ روٹی کھا سکتے تھے جو نذر کی میز پر رکھی جاتی تھی ، اِسی طرح ہمیں بھی یقیناًایسے لوگ بننا چاہیے جو اِس روٹی کو روحانی طورپر کھا سکتے ہیں ۔ صرف وہ جو گناہ سے بچ چکے ہیں اور یسوع مسیح کے بپتسمہ اور صلیبی خون پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے ابدی زندگی حاصل کرتے ہیں - دوسرے لفظوں میں، صرف وہ جو اپنی نجات کے طورپر پانی اور روح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں - اِس روٹی کوکھا سکتے ہیں ۔