خیمۂ اِجتماع(III): پانی اور رُوح کی خوشخبری کا مُشابِہ
Rev. Paul C. Jong
فہرست مضامین
دیباچہ
.1 خیمۂ اِجتماع میں ظاہر ہوئی گنہگاروں کی نجات <خروج۲۷:۹۔۲۱> 2. خیمۂ اِجتماع کے صحن کےستون <خروج۲۷:۹۔۱۹> 3. سوختنی قربانی کی قربانگاہ کیکرکی لکڑی کے ساتھ بنائی گئی تھی، جو پیتل سے منڈھی ہوئی تھی <خروج ۳۸:۱۔۷> 4. بخُور کی قربانگاہ وہ جگہ ہے جہاں خُدا اپنا فضل عطا کرتاہے <خروج۳۰:۱۔۱۰> 5. خیمۂ اِجتماع کےلیےاستعمال ہونےوالے چاندی کےخانوں کا روحانی مطلب <خروج۲۶:۱۵۔۳۰> 6. سرپوش <خروج۲۵:۱۰۔۲۲> 7. پانی اور روح کی خوشخبری کےلیےلٹُّو <خروج ۲۵:۳۱۔۴۰> 8. سردار کاہن کے لباس میں پوشیدہ روحانی مفہوم <خروج ۲۸:۱۔۴۳> 9. خُداوند کے لِئے مُقدّس <خروج ۲۸:۳۶۔۴۳> 10. عدل کا سِینہ بند <خروج ۲۸:۱۵۔۳۰> 11. سردارکاہن کومخصُوص کرنے کےلیےخطا کی قربانی <خروج۲۹:۱۔۱۴> 12. سردارکاہن جو یومِ کفارہ پر قربانیاں گُذرانتاتھا <احبار۱۶:۱۔۳۴> 13. سردارکاہن کےلباس کےلیے استعمال ہونےوالا مواد <خروج۲۸:۱۔۱۴>
ہم خیمۂ اِجتماع میں چھپی ہوئی سچائی کو کیسے جان سکتے ہیں؟ صرف پانی اور روح کی خوشخبری کو جاننے سے، جو خیمۂ اِجتماع کا اصل جوہرہے، ہم اِس سوال کے جواب کو صحیح طور پر سمجھ اور جان سکتے ہیں۔ درحقیقت، خیمۂ اِجتماع کے دروازے پر ظاہر ہونے والےآسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹاہواکتان ہمیں نئے عہد نامے کے دَور میں یِسُوعؔ مسیح کے کام دکھاتے ہیں جوبنی نوع اِنسان کو بچاچکےہیں۔ اِس طرح، پرانے عہد نامے کا خیمۂ اِجتماع کا کلام اور نئے عہد نامہ کا کلام باریک بٹے ہوئے کتان کی طرح ایک دوسرے سے قریبی اور یقینی طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ لیکن، بدقسمتی سے، یہ سچائی مسیحیت میں ہر سچائی کے متلاشی کےلیے ایک طویل عرصے سے پوشیدہ رہی ہے۔ اِس زمین پر آکر، یِسُوعؔ مسیح نے یوحناسے بپتسمہ لیا اور صلیب پر اپنا خون بہایا۔ پانی اور روح کی خوشخبری کو سمجھے اور اِس پر ایمان رکھے بغیر، ہم میں سے کوئی بھی خیمۂ اِجتماع میں نازل ہونے والی سچائی کو نہیں جان سکتا۔ ہمیں یقیناًاب خیمۂ اِجتماع کی اِس سچائی کو جاننا چاہیے اور اِس پر ایمان رکھنا چاہیے۔ ہم سب کو خیمۂ اِجتماع کے دروازے کے آسمانی، ارغوانی اور سُرخ رنگ کے دھاگے اور باریک بٹے ہوئے کتان سے ظاہر ہونے والی سچائی کو سمجھنے اور اِس پر ایمان رکھنے کی ضرورت ہے۔